Survival Etiquette’s

Survival Etiquette’s

Share

Nothing

14/02/2026

دینہ میں پوٹھوہار دھرتی کے مزاحمت کار سلطان سارنگ خان شہید کا مجسمہ نصب 🐎⚔️
سارنگ خان و فرید خان تاریخ کے وہ کردار ہیں جس سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔
ایک طرف فرید خان جس کا خاندان افغانستان سے ہجرت کر کے ہندوستان پہنچا جس کو مغل بادشاہ ہمایوں نے اپنی چھتر چھایہ میں ملازمت دی اور یہ شخص انہی ہاتھوں کو کاٹ کر جنہوں نے اس کو کھلایا انہی مغلوں کے خلاف بغاوت کر کے ہندوستان کا بادشاہ بن بیٹھا جنہوں نے اسکو پناہ دی ۔اور ہمایوں بادشاہ کو 10 سال جلاوطنی برداشت کرنا پڑی جب تک کہ اسکو ہندوستان کا تاج واپس نہ مل گیا۔
دوسری طرف سلطان سارنگ خان شہید۔
اس کا کردار دیکھئے مغل بادشاہ ملک چھوڑ کر جا چکا ہے اور سوری سلطان سارنگ خان کو اطاعت کا پیغام بھیجتا ہے اور پوٹھوہار کے علاوہ پنجاب کی باگ دوڑ دینے کا لاچ دیتا ہےاور سارنگ خان شہید اسکو جواب میں شیر کے دو چھوٹے بچے اور ترکش بھیجتا ہے جو ایک صاف اعلان تھا کہ ہم پوٹھوہار کے بادشاہ اور مغلوں کے اتحادی ہیں اور تمہاری حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتے۔ اور گکھڑ سلطان اس 10 سالہ مزاحمت میں اپنے 16 بیٹوں کے ساتھ شہید ہوتے ہیں سلطان آدم خان کی قیادت میں ہزاروں سپاہی اس 10 سالہ نہ ختم ہونے والے جنگ میں کام آتے ہیں اور مغلوں کے ساتھ کئے گئے قول نبھاتے ہیں
شیر شاہ سوری کو یہ خطرہ دامن گیر تھا جب ہمایوں واپسی کا قصد کرے گا تو گکھڑ اس کو مدد دینگے اسی سے بچنے کیلئے اس نے رہتاس تعمیر کروایا اور چشم فلک نے دیکھا کہ گکھڑ ہمایوں بادشاہ کو تخت دہلی واپس دلوانے کیلئے شانہ بشانہ لڑے۔
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ ایک ایسے شخص کو اپنا ہیرو مانتے ہیں جو اپنے ہی کرم فرماوں کا تختہ الٹ کر بادشاہ بن بیٹھا یا وہ سارنگ خان جو اتحادی ہوتے ہوئے اسی بادشاہ کی غیر موجودگی اپنی دھرتی کا دفاع کرتے اور مغلوں سے کئے گئے قول نبھاتے 16 بیٹوں کے ساتھ شہید ہوا۔
ہمیں افسوس اس بات کا ہے کہ غاصب حملہ آور ہمیں ہیرو نظر آتے ہیں جبکہ اپنی دھرتی کے دفاع مین جانیں دینے والوں کا ذکر کرتے ہمیں شرمندگی ہوتئ ہے۔

12/02/2026
09/02/2026

نبی ﷺ نے فرمایا:

“میں نے جنت میں جھانکا تو دیکھا کہ اس میں داخل ہونے والوں کی اکثریت غریبوں کی ہے۔”
📚 بخاری: 3241 | مسلم: 2

09/02/2026

09/02/2026
08/02/2026
08/02/2026
08/02/2026

امیری مال کی کثرت کا نام نہیں، بلکہ دل کی امیری کا نام ہے۔

(صحیح بخاری، صحیح مسلم)

08/02/2026

نبی ﷺ نے فرمایا:

“سب سے افضل کمائی وہ ہے جو انسان اپنے ہاتھ کی محنت سے حاصل کرے۔”
(مسند احمد)

04/02/2026

Law 1

29/01/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Lahore