18/01/2026
Zaror sunyen ✨
ایک شخص نے نبی ﷺ سے اپنے بوڑھے باپ کی شکایت کی🥺 #IslamicStory#NabiKiHadees#IslamicTeaching# #viral ایک شخص نے نبی ﷺ سے اپنے بوڑھے باپ کی شکایت کیدل ہلا دینے والا واقعہ ...
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Haya aur Imaan, Public Service, Pakistan, Lahore.
18/01/2026
Zaror sunyen ✨
ایک شخص نے نبی ﷺ سے اپنے بوڑھے باپ کی شکایت کی🥺 #IslamicStory#NabiKiHadees#IslamicTeaching# #viral ایک شخص نے نبی ﷺ سے اپنے بوڑھے باپ کی شکایت کیدل ہلا دینے والا واقعہ ...
عبدالله بن مسعود ؓ کہتے ہیں:
(معراج کے موقع پر سدرۃ المنتہیٰ پر) رسول الله ﷺ کو تین چیزیں عطا کی گئیں:
(1) پانچ نمازیں عطا کی گئیں،
(2) سورۃ بقرہ کی آخری آیات عطا کی گئیں، اور
(3) اور اُن کی اُمت میں سے جس شخص نے الله کے ساتھ کسی چیز کو شریک کیا، اُس کے لئے المُقحِمات (یعنی بہت بڑے اور ہلاکت میں ڈالنے والے گناہ) بخش دیے گئے.
مسلم 431
(نسائی 452؛ ترمذی 3276؛ مسند احمد 3665، 4011؛ ابی شیبہ 32355؛ مشکوٰۃ 5865)
قالَ النبی ﷺ:
الله نے زمین و آسمان پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب لکھی، اس کتاب کی دو آیتیں نازل کیں اور انہیں دونوں آیتوں پر سورۃ البقرہ کو ختم کیا. جس گھر میں یہ دونوں آیتیں تین راتیں پڑھی جائیں گی ممکن نہیں ہے کہ شیطان اس گھر کے قریب آسکے.
ترمذی 2882
(مسند احمد 18604؛ حاكم 2065؛ دارمی 3430؛ حبان 782؛ مشکوٰۃ 2145)
شیطانوں کے شر سے بچنے کی دعا
أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔
بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔
وَ قُلۡ رَّبّ ِ اَعُوۡذُ بِکَ مِنۡ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیۡنِ ﴿ۙ۹۷﴾ وَاَعُوۡذُ بِکَ رَبّ ِ اَنۡ یَّحۡضُرُوۡنِ ﴿۹۸﴾
اور دعا کرو کہ : میرے پروردگار ! میں شیطان کے لگائے ہوئے چرکوں سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں ، اور میرے پروردگار ! میں ان کے اپنے قریب آنے سے بھی آپ کی پناہ مانگتا ہوں ۔
سورۃ المؤمنون (23), آیت نمبر 97+98.
ابوجُری جابر بن سُلَیم ؓ کہتے ہیں، میں نے نبی ﷺ سے کہا: مجھے کوئی نصیحت کیجئے. آپ ﷺ نے فرمایا:
"کسی کو بھی ہرگز گالی نہ دینا."
کہتے ہیں، پس اِس کے بعد سے میں نے کسی کو بھی گالی نہیں دی. نہ آزاد کو، نہ غلام کو، نہ اونٹ کو اور نہ بکری کو.
ابوداؤد 4084
(مسند احمد 16733، 20908، 20912؛ السلسلة 442؛ ابی شیبہ 27106؛ مشکوٰۃ 1918)
مومنین کے خصائل :
أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔
بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے پروردگار کے رعب سے ڈرے رہتے ہیں ،اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ،اور جو اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں مانتے ،اور وہ جو عمل بھی کرتے ہیں ، اسے کرتے وقت ان کے دل اس بات سے سہمے ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے پروردگار کے پاس واپس جانا ہے ،وہ ہیں جو بھلائیاں حاصل کرنے میں جلدی دکھا رہے ہیں ، اور وہ ہیں جو ان کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔
سورۃ المؤمنون (23) آیت نمبر57 تا 61.