16/12/2025
نادرا دفتر سے شناختی کارڈ بروقت وصول کریں
نادرا دفتر میں درخواست جمع کرانے کے بعد اپنا شناختی کارڈ مقررہ مدت پوری ہونے پر جلد ازجلد وصول کر لیں۔
پالیسی کے مطابق شناختی کارڈ وصول نہ کرنے پر ڈلیوری کی مقررہ تاریخ کے 3 ماہ بعد تلف کر دیا جاتا ہے اور دوبارہ بنوانے کے لئے نئی درخواست اور فیس جمع کرانا پڑتی ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور نادرا دفتر میں شناختی کارڈ کی درخواست دیتے وقت مطلوبہ پتہ پر ڈلیوری کا آپشن منتخب کریں اور گھر بیٹھے شناختی کارڈ وصول کریں۔
16/12/2025
کیا آپ شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانا چاہتے ہیں؟
مطلوبہ پتہ کے لئے اپنے، والدین یا شریک حیات کے نام پر بجلی، گیس، پانی کے بل، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات/ سوسائٹی کے الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ میں سے کسی ایک کا ثبوت فراہم کریں۔
مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں
01/05/2024
عوام الناس خیبر پختونخوا متوجہ ہوں
خیبر پختونخوا کے جملہ باشندہ گان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے Preventive Health Act 2009 لاگو کر دیا ہے۔ جس کے مطابق یکم مارچ 2024 کے بعد ہر نئے نکاح پر دُلہا اور دلہن دونوں کے تھیلیسیمیا اور ہیپاٹائٹس سی کی ٹیسٹ رپورٹس نکاح خواں رجسٹرار کے پاس جمع کروانا لازم ہے۔ تاہم رپورٹس کے منفی یا مثبت ہونے کا نکاح پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
ان رپورٹس کے بغیر نکاح پڑھوانے پر نکاح خواں رجسٹرار کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا اور اور مبلغ دس ہزار(10،000) روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
منجانب: سیکرٹری ویلج کونسل محکمہ بلدیات و دہی ترقی لکی مروت۔حکومت خیبر پختونخواہ۔