17/10/2026
تاریخ: 17 اکتوبر 2026
سٹی لاڑکانہ:
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر اور ایم این اےNA-196 قمبر شہدادکوٹ خورشید احمد جونیجو نے پیچوہو ہاؤس لاڑکانہ پہنچ کر سابق صوبائی وزیر مرحوم ڈاکٹر روشن علی پیچوہو کے انتقال پر ان کے صاحبزادگان شیراز احمد پیچوہو، زوہیب احمد پیچوہو اور آفاق احمد پیچوہو سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب و مغفرت کے لیے دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر روشن علی پیچوہو کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ کوآرڈینیٹر ایم این اے NA-196 ایڈووکیٹ منور علی جونیجو اور پرسنل سیکریٹری طارق حسین جونیجو اور رفیق احمد پیچوہو موجود تھے۔