22/09/2025
اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نیازی کی زیر صدارت اجلاس
ریونیو افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں PULSE پروگرام کے تحت ونڈا جات میں کم شرح کی کارکردگی اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے جاری سروے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سروے اور فیلڈ ورک کو شفاف اور بروقت مکمل کریں تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی بحالی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
23/08/2025
اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نیازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال، ری ویمپنگ ورک، ادویات کی دستیابی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
20/08/2025
اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نیازی کا چوک اعظم کا دورہ، بچوں کے پارک کے گیٹ اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جانے والی گلی کی کشادگی کے معاملے کا جائزہ۔
20/08/2025
اسسٹنٹ کمشنر لیہ تحصیل لیہ میں ریونیو عدالت میں ریونیو کیسز کی سماعت کر رہے ہیں
20/08/2025
اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نیازی کی سربراہی میں تحصیل لیہ میں صفائی کے انتظامات، ٹی سی پیز، ویسٹ انکلوژر اور لینڈ فل سائٹ کے حوالے سے CIC اجلاس منعقد ہوا۔