Commissioner Loralai Division.

Commissioner Loralai Division. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Commissioner Loralai Division., Government Organization, Commissioner Office, Loralai.

31/10/2026
تحریر(محمودبلوچ محکمہ اطلاعات لورالائی ڈیژن )لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی، ایم آر آئی، سی ٹی اسک...
30/10/2026

تحریر(محمودبلوچ محکمہ اطلاعات لورالائی ڈیژن )

لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، ڈیجیٹل لیبارٹری، جدید ایمبولینس اور ماہر ڈاکٹرز کی سہولیات دستیاب
لورالائی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کے وژن اور صوبائی حکومت کی صحت عامہ کے شعبے میں بہتری کی پالیسی کے تحت بلوچستان کے تمام اضلاع میں عوام کو معیاری، جدید اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی لورالائی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی خصوصی کوششوں، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی مؤثر نگرانی کے نتیجے میں لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، جدید ڈیجیٹل لیبارٹری، جدید ایمبولینس سروس، ادویات کی فراہمی میں اضافہ اور مختلف شعبہ جات میں ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی کے باعث نہ صرف ضلع لورالائی بلکہ پورے لورالائی ڈویژن اور ملحقہ اضلاع کے عوام کو مقامی سطح پر علاج معالجے اور تشخیص کی بہتر سہولیات میسر آ رہی ہیں۔
اسی حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، جدید تشخیصی سہولیات، صفائی ستھرائی، ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر زین اللہ کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ افسران اور طبی عملہ موجود تھا۔
کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، او پی ڈی، ایمرجنسی، ڈاکٹرز کے معائنہ رومز، لیبارٹری، آپریشن تھیٹر، ایم آر آئی سینٹر، سی ٹی اسکین سینٹر، ادویات سنٹر، کنٹرول روم، پانی کے بور اور دیگر اہم شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیااس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کمشنر کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی آمد، دستیاب طبی سہولیات، تشخیصی مراکز، ادویات کے اسٹاک، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تعیناتی، ایمرجنسی سروسز اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کی سہولت سے مریضوں کو بڑا ریلیف
کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ہسپتال میں قائم ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید تشخیصی سہولیات کی دستیابی صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان سہولیات کے باعث مریضوں کو پیچیدہ بیماریوں، حادثات اور دیگر طبی مسائل کی بروقت اور درست تشخیص میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے تشخیصی ٹیسٹوں کے لیے مریضوں کو کوئٹہ یا دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنا پڑتا تھا، جس سے غریب اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو اضافی مالی اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں جدید تشخیصی سہولیات کی دستیابی سے عوام کو اپنے علاقے میں ہی علاج اور تشخیص کی سہولت میسر آ رہی ہے۔جدید ڈیجیٹل لیبارٹری سے تشخیص کا نظام مزید مؤثر
کمشنر نے ہسپتال کی جدید ڈیجیٹل لیبارٹری کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹوں، مشینری، رپورٹنگ سسٹم اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں
انہوں نے کہا کہ جدید لیبارٹری کسی بھی بڑے طبی مرکز کا اہم حصہ ہے اور بروقت و درست تشخیص مریض کے مؤثر علاج کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لیبارٹری میں ضروری ٹیسٹوں کی دستیابی، مشینری کی فعالیت اور رپورٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے
ادویات کی فراہمی میں بہتری، مریضوں کو ضروری ادویات یقینی بنانے کی ہدایت
کمشنر نے ہسپتال کے ادویات سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ادویات کے اسٹاک، مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیاانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو واضح ہدایت کی کہ ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسی بھی مریض کو ہسپتال میں دستیاب دوا کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑےانہوں نے ادویات کے اسٹاک رجسٹر، تقسیم کے نظام اور دستیابی کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی فراہمی میں شفافیت اور مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔
مریضوں اور لواحقین سے براہ راست ملاقات
کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے مریضوں سے ڈاکٹرز کی موجودگی، ادویات، تشخیص، علاج معالجے، صفائی اور دیگر سہولیات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں
کمشنر نے مریضوں اور لواحقین کی شکایات اور تجاویز بھی سنیں اور متعلقہ حکام کو ضروری مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں
گائنی اور زچہ و بچہ کی صحت پر خصوصی توجہ
کمشنر نے گائنی اور زچہ و بچہ کے شعبے کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین خصوصاً حاملہ خواتین کو بروقت طبی معائنہ، ماہر گائناکالوجسٹ کی سہولت، محفوظ زچگی اور ہنگامی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی صحت کسی بھی معاشرے کی مجموعی صحت کا اہم پیمانہ ہے، اس لیے گائنی، پیڈیاٹرکس، ایمرجنسی اور زچہ و بچہ سے متعلق سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری کے حوالے سے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ڈاکٹرز کی عدم دستیابی یا غیر ضروری انتظار کی شکایت نہیں ہونی چاہیے
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں خدمتِ خلق کے جذبے سے انجام دیں اور مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردانہ، شائستہ اور باعزت رویہ اختیار کریں انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، ریڈیالوجی، گائنی، میڈیسن اور دیگر اہم شعبہ جات میں عملے کی حاضری اور کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت کی۔
جدید ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
کمشنر نے ہسپتال میں دستیاب جدید ایمبولینس سروس کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام ایمبولینسز مکمل فعال حالت میں رکھی جائیں اور ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی بروقت منتقلی کے لیے مؤثر نظام موجود ہو
انہوں نے کہا کہ حادثات، دل کے دورے، سانس کے مسائل، زچگی کی پیچیدگیوں اور دیگر ہنگامی حالات میں سنہری وقت انتہائی اہم ہوتا ہے، اس لیے ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے
صفائی ستھرائی اور انفیکشن کنٹرول پر خصوصی توجہ
کمشنر نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، واش رومز، انتظار گاہوں اور ہسپتال کے اطراف میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائےانہوں نے کہا کہ ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور طبی فضلے کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق ٹھکانے لگایا جائے تاکہ مریضوں، لواحقین اور طبی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
طبی مشینری اور آلات ہر وقت فعال رکھنے کی ہدایت
کمشنر نے ہسپتال میں موجود تمام طبی مشینری، لیبارٹری آلات، آپریشن تھیٹر کے آلات، تشخیصی مشینوں اور دیگر ضروری سامان کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مشینری کو فعال حالت میں رکھا جائے اور کسی بھی مشین میں خرابی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے اس کی مرمت یا متبادل انتظام کیا جائے تاکہ کسی مریض کو تشخیصی یا طبی سہولت کے حصول میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔
لورالائی ٹیچنگ ہسپتال پورے خطے کے لیے اہم طبی مرکز ہے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال اب صرف ضلع لورالائی تک محدود نہیں بلکہ پورے لورالائی ڈویژن اور ملحقہ اضلاع کے عوام کے لیے ایک اہم اور مرکزی طبی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے
انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل، بارکھان، دکی، زیارت، ہرنائی اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں سے مریض علاج معالجے کے لیے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال آتے ہیں، اس لیے ہسپتال پر پورے خطے کی ایک بڑی آبادی کا انحصار ہےکمشنر نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کو مختلف شعبوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، تاہم ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل نگرانی، مؤثر انتظامی اقدامات اور دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کی ضرورت ہے۔
صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیح ہے
کمشنر ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو معیاری، بروقت اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو اپنے ہی علاقے میں علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر ہوں اور انہیں معمولی یا پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لیے کوئٹہ یا دیگر بڑے شہروں کا سفر نہ کرنا پڑےانہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صرف جدید مشینری اور عمارتیں کافی نہیں بلکہ ماہر ڈاکٹرز، تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل عملہ، ادویات کی مسلسل فراہمی، جدید تشخیصی سہولیات، مؤثر ایمرجنسی سروس، صفائی ستھرائی اور مریض دوست انتظامی نظام بھی ضروری ہےکمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی شکایات کے فوری ازالے، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت، صفائی، مریضوں کی رہنمائی اور علاج معالجے کے معیار کی مسلسل نگرانی کی جائےانہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے ہی صحت کے شعبے میں دیرپا بہتری لائی جا سکتی ہے
کمشنر ولی محمد بڑیچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کو مزید جدید، فعال، مؤثر اور مریض دوست طبی مرکز بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہسپتال میں جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گاانہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو ان کی دہلیز کے قریب معیاری علاج، جدید تشخیص، بروقت ایمرجنسی سروس، ضروری ادویات اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

خبرنامہ نمبروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر لورالائی ڈویژن میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہلورالائ...
28/10/2026

خبرنامہ نمبر
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر لورالائی ڈویژن میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ

لورالائی: 28اکتوبر 2026وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات اور صوبائی حکومت کے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کی روشنی میں کمشنر لورالائی ڈویژن کے دفتر میں ڈویژنل ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن اعجاز جعفر نے کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر فہیم خان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ زمان حمزہ زئی، ڈویژنل ای پی آئی آفیسر ڈاکٹر حنیف لونی، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندگان ڈاکٹر زرک اچکزئی، ڈاکٹر عاصم خان سمیت لورالائی ڈویژن کے مختلف اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی، جبکہ دیگر متعلقہ افسران نے بذریعہ آن لائن اجلاس شرکت کی اجلاس میں لورالائی ڈویژن میں محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام، ای پی آئی کی کارکردگی، پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس کے دوران بالخصوص آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے پولیو مہم سے قبل کیے گئے انتظامات، مائیکرو پلاننگ، پولیو ٹیموں کی تشکیل و تربیت، حساس اور ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی، انکاری بچوں کی کوریج، ٹرانزٹ پوائنٹس پر ٹیموں کی تعیناتی، فیلڈ مانیٹرنگ اور مہم کے دوران سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر اعجاز جعفر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے آغاز سے قبل تمام انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے، پولیو ٹیموں کی تربیت اور فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ مہم کے دوران مؤثر نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائےاجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ہائی رسک اور دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ایسے تمام بچوں کی نشاندہی کی جائے جو کسی بھی وجہ سے گزشتہ مہمات کے دوران پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے تھے۔ اس کے علاوہ والدین اور عوام میں پولیو ویکسین کی اہمیت کے حوالے سے مؤثر آگاہی مہم چلانے اور علماء، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے تعاون کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیااجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کے پولیو فری بلوچستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور لورالائی ڈویژن میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گاآخر میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ پولیو مہم کی تیاریوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرتے ہوئے مہم کے دوران مؤثر مانیٹرنگ، فیلڈ سپرویژن اور باقاعدہ رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ پولیو مہم کو کامیاب اور مؤثر بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبرلورالائی:28اکتوبر 2026 کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کی ہدایات پر چی...
28/10/2026

خبرنامہ نمبر
لورالائی:28اکتوبر 2026 کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کی ہدایات پر چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر خان ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محیب اللہ بلوچ کی نگرانی میں شہر بھر میں صفائی مہم جاری ہے، جس کے تحت مختلف محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر صفائی کا کام باقاعدگی سے انجام دیا جا رہا ہے۔
میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے نے سپروائزرز کی نگرانی میں دوبیگاٹ زون کے محلہ حاجی رازق موسیٰ خیل، ہزارہ زون کے محلہ امیر زمان اور اسلامی مسجد روڈ سمیت مختلف علاقوں میں نالیوں کی صفائی کی۔ اس کے علاوہ بھنڈار محلہ میں کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا، جبکہ قادری کمپلیکس، پرانے ہسپتال اور سلطانی ٹپس کے مقامات پر بھی صفائی کے اقدامات کیے گئے۔
شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اسے مناسب طریقے سے منتقل کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالی اور سوزوکی بھی استعمال کی جا رہی ہیں، تاکہ مختلف علاقوں میں جمع ہونے والے کچرے کو بروقت ہٹایا جا سکے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک ہے۔ اس مہم کا مقصد شہر میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنا، نالیوں کی صفائی کے ذریعے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو درپیش صفائی کے مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔
شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی کی یہ کوششیں قابلِ تحسین ہیں، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور شہر کی صفائی برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Address

Commissioner Office
Loralai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Loralai Division. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share