17/10/2026
عبدالحکیم / عارف آباد
سابق ضلع ناظم خانیوال سردار احمد یار ہراج نے سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی پیر حیدر زماں قریشی کے والدِ محترم، سابق چیئرمین ضلع کونسل و رکن پنجاب اسمبلی مخدوم پیر عارف زماں قریشی مرحوم کی رسمِ قل خوانی میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سردار احمد یار ہراج نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔