ملاکنڈ لیویز کی بڑی کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
اسی سلسلے میں ملاکنڈ لیویز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع ملاکنڈ کے مختلف تھانوں کو مطلوب اور مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان میڈیا کو مزید تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہے۔
Commandant Malakand Levies
Malakand levies is a federal levies force and working like as Police in other districts. Deputy Commissioner is the Commandant of the force like DPO.
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
اسی سلسلے میں آج چوکی بٹ خیلہ کے پوسٹ کمانڈر نور حسین نے ڈی ایس بی اہلکاروں اور ملاکنڈ لیویز نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2112 گرام آئس (منشیات) برآمد کر لی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں امن و امان کے قیام اور نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور ملاکنڈ لیویز نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جرائم اور منشیات کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر گزشتہ رات صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان، پوسٹ کمانڈر تھانہ پل چوکی اور ملاکنڈ لیویز کے اہلکاروں نے بند سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کرنے کی خاطر کئی گھنٹے مسلسل محنت کی۔
ملاکنڈ لیویز اہلکاروں نے انتھک کوششوں کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا، جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں ختم ہو گئیں اور آمدورفت بحال ہوگئی۔
شدید گرمی اور دشوار حالات میں پھنسے ہوئے مسافروں اور گاڑی مالکان نے ملاکنڈ لیویز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کے جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
گمبد، تحصیل بٹ خیلہ کے پہاڑ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان، پوسٹ کمانڈر تھانہ بٹ خیلہ نورزادہ اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے۔
ملاکنڈ لیویز اہلکاروں نے جذبہ، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کیا اور مسلسل کوششوں کے بعد پہاڑ پر لگی آگ پر مکمل قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
آگ بجھانے کے دوران ملاکنڈ لیویز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جس کے پاؤں میں چوٹ آئی۔ صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان کی نگرانی میں زخمی اہلکار کو فوری طور پر علاج معالجہ کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا گیا۔
ملاکنڈ لیویز کے جوانوں نے اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھاتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پایا اور علاقے کو ممکنہ نقصان سے محفوظ بنایا۔ عوامی جان و مال اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے ملاکنڈ لیویز ہر وقت چوکس اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کی مصروفیات
عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ نے لیویز لائن ملاکنڈ میں نمازِ عید ادا کی۔ نماز کے بعد افسران، اہلکاروں اور عوام الناس سے عید کی مبارکباد وصول کی اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔
بعد ازاں انہوں نے ملاکنڈ جیل کا دورہ کیا جہاں قیدیوں اور جیل عملے سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور عید کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
اس کے بعد ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ نے ڈیرہ صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان میں ظہرانہ (طعام) میں شرکت کی۔
بعد ازاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کا دورہ کیا، زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم کرکے عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، بھائی چارے اور محبت کا درس دیتی ہے، اور ہمیں چاہیے کہ اس خوشی کے موقع پر معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً بیماروں، ضرورت مندوں اور محروم افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
26/05/2026
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر آج صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان نے تحصیل بٹ خیلہ میں مختلف سرکاری و عوامی خدمات کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
ترئی کے پہاڑ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی صوبیدار میجر نیک رحمان بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر بٹ خیلہ بازار اور گردونواح میں خریداری کے باعث بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری نفری کے ہمراہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں کو کھلا رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں عوام کو آمدورفت میں سہولت فراہم ہوئی۔
علاقے کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف مشکوک مقامات پر ناکہ بندیاں بھی کی گئیں اور آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔
بعد ازاں صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان نے چوکی بٹ خیلہ کا دورہ کیا، جہاں اہلکاروں کی حاضری، ڈیوٹی امور اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، چوکس رہنے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
تھانہ الہ ڈھنڈ اور چوکی آماندرہ کی گزشتہ دو دنوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
23100
