20/03/2026
ایگریکلچرل انجینئرنگ آفس، ملاکنڈ کی پوری ٹیم کی طرف سے پوری امت مسلمہ کو عید الفطر کی خوشیاں اور نیک تمنائیں مبارک ہوں۔
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Agricultural Engineering Department District Malakand, Government Organization, District Secretariat Malakand, Malakand.
20/03/2026
ایگریکلچرل انجینئرنگ آفس، ملاکنڈ کی پوری ٹیم کی طرف سے پوری امت مسلمہ کو عید الفطر کی خوشیاں اور نیک تمنائیں مبارک ہوں۔
Agriculture Kuli-Kachehri. ✅
12/03/2026
کھلی کچہری
وزیر اعلیٰ حکومت خیبر پختونخوا، محمد سہیل خان آفریدی کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد مختار خان کی جانب سے
13 مارچ 2026، بروز جمعہ، بوقت صبح 11 بجے
شہری اپنے مسائل اس پروگرام کے 24 گھنٹے کھلے پلیٹ فارم پر موبائل، ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے محکمہ زراعت تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں۔ جن کو سیکرٹری زراعت براہ راست حل کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔ شکریہ
19/02/2026
🌾 اہم اعلان! 🌾
ضلع ملاکنڈ ، ضلع دیر لوئر اور ضلع دیر اپر کے کے کسان توجہ فرمائیں۔
خیبر پختونخوا میں "موسمیاتی سمارٹ اور مؤثر میکانیزڈ فارمنگ پریکٹسز کے فروغ کے ذریعے پائیدار پیداواری صلاحیت میں اضافہ" اسکیم کے تحت جن کسانوں کے نام قرعہ اندازی میں نکل آئے ہیں، اور جن کے نام درجہ ذیل فہرست میں ہیں، آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ بمورخہ 23 فروری بوقت صبح 10:00 بجے ایگریکلچرل انجینئر ملاکنڈ بمقام بٹ خیلہ کے دفتر تشریف لائیں۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:
0932410426.
شکریہ!
پشاور:
مورخہ: 16.02.2026
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایگریکلچرل انجینئرنگ خیبر پختونخواہ نے حال ہی میں شروع کردہ پروجیکٹ "خیبر پختونخوا میں موسمیاتی سمارٹ اور مؤثر میکانائزڈ فارمنگ پریکٹسز کے فروغ کے ذریعے پائیدار پیداواری صلاحیت میں اضافہ" کے تحت ایگریکلچرل مشینری کی تقسیم کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایگریکلچرل انجینئرنگ ترناب، پشاور میں بیلٹنگ منعقد ہوئی۔ بیلٹنگ انجینئر نزیر عباس (ڈائریکٹر پلاننگ) کے زیر نگرانی منعقد کی گئی جس میں خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں سے ایگریکلچرل انجینئر مالاکنڈ آفس ، ایگریکلچرل انجینئر سوات آفس ،ایگریکلچرل انجینئر ڈیرہ اسماعیل خان افس، ایگریکلچرل انجینئر بنوں آفس،ایگریکلچرل انجینئر کوہاٹ آفس ،ایگریکلچرل انجینئر مانسہرہ آفس، ایگریکلچرل انجینئر پشاور ( ڈویژن) ،ایگریکلچرل انجینئر مردان آفس ، ایگریکلچرل انجینئر ہری پور آفس، اور ایگریکلچرل انجینئر چترال آفس کے ایگریکلچرل انجینئرز نے شرکت کی ۔پروجیکٹ میں حصہ لینے والے تمام کسانوں کے فارم کی قراندازی کی گئی اور قراندازی کا عمل شفاف بنایا گیا۔اخر میں انجینئر نزیر عباس (ڈائریکٹر پلاننگ) نے قرعہ اندازی میں کامیاب زمینداروں کو مبارکباد دی۔
پشاور: بمورخہ 4 فروری 2025 کوخیبر پختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے زیر نگرانی، انجینئر نسیم جاوید، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرل انجینئرنگ نے حال ہی میں شروع کردہ پروجیکٹ "خیبر پختونخوا میں موسمیاتی سمارٹ اور مؤثر میکانائزڈ فارمنگ پریکٹسز کے فروغ کے ذریعے پائیدار پیداواری صلاحیت میں اضافہ" کے تحت زرعی مشینری، آلات، اور اوزاروں کی وضاحتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف سپلائیز اور سروس کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ انجینئرز اور مختلف کمپنیوں کے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ انجینئرز کو منصوبے کی اب تک کی پیشرفت، کسانوں کو بروقت مشینری کی تقسیم، اور آئندہ اہداف کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں پائیدار زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
29/01/2026
Distribution of Government Incentives @ 80% of the scheme cost on successful completion of different interventions under the ADP Scheme "Reclamation of Culturable Waste Land and Solarization of Agriculture Tube Well in Khyber Pakhtunkhwa" to Mr. Wahid Khan of Badwan Dir (L), Mr. Ahmadi Jan of Bazdara Bala Malakand and Mr. Saqib Khan of Kityari Dir (L) by Engr. Mansoorullah Khan, Agricultural Engineer Malakand on dated. 29/01/2026.
.
. ✅
. 💯
05/01/2026
کسان حضرات سے درخواست ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں "موسمیاتی سمارٹ اور مؤثر میکانائزڈ فارمنگ پریکٹسز کے فروغ کے ذریعے پائیدار پیداواری صلاحیت میں اضافہ" اسکیم کے تحت ترجیحی بنیادوں پر نیچے دی گئی فہرست میں سے چار مشینوں کا انتخاب کریں اور اپنی درخواست میں مینشن کریں۔ اپنی درخواست جلد از جلد دفتر زرعی انجینئرنگ ملاکنڈ میں جمع کرائیں۔
مزید معلومات کے لیے، آپ دفتری اوقات میں زرعی انجینئرنگ آفس (ڈسٹرکٹ سکریٹریٹ ملاکنڈ) کا دورہ کرسکتے ہیں یا درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:
0932-410426
27/12/2025
ضلع ملاکنڈ اور ضلع لوئر ، اپر کے کسان توجہ فرمائیں!
کہ وہ زمین کی بحالی، سولرائزیشن، ہائی ایفیشنسی ایریگیشن سسٹم (HEIS) اور پھلوں/سبزیوں کے پودے لگانے کے پانی کے تالابوں کے قیام کے لیے "خیبر پختونخوا میں مربوط زرعی مداخلتوں کے ذریعے قابل کاشت بنجر اراضی کے انتظام" اسکیم کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔ اپنی درخواست جلد از جلد دفتر زرعی انجینئرنگ ملاکنڈ آفس میں جمع کرائیں۔
مزید معلومات کے لیے، آپ دفتری اوقات میں زرعی انجینئرنگ آفس وزٹ کرسکتے ہیں یا درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
0932-410426
Agriculture Department KP
Deputy Commissioner Malakand
Deputy Commissioner Dir Upper
Deputy Commissioner Dir Lower
25/12/2025
غلامی سے آزادی، پاک وطن کا تحفہ۔ قائد اعظم نسلوں پر احسان، قائد اعظم کو قوم کا سلام۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
🇵🇰
27/10/2025
"27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر" کے موقع پر محکمہ ایگریکلچرل انجینئرنگ ملاکنڈ نےکشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں اور اُن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی۔
Agriculture Department KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Malakand
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |