10/10/2026
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 13 میڈیکل سٹور مالکان کے کیسز زیر بحث لائے گئے۔جن پر بغیر لائسنس، بغیر وارنٹی، زائد المیعاد، غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے جیسے الزامات تھے۔
اجلاس میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا فرداً فرداً موقع دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرعدیل حیدر نے ہدایت کی کہ زائد المیعاد، ممنوعہ ادویات، فزیشن سیمپل ، ادویات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ نہ رکھنے والوں اور کوالیفائیڈ شخص کے بغیر میڈیکل سٹور یا کلینک چلانے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔
وارننگ یا سزا کے بعد بھی بے قاعدگیوں سے باز نہ آنے والے میڈیکل سٹوروں کا کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا کر موثر پیروی کی جائے۔