08/10/2026
ضلعی افسر اطلاعات، محکمہ تعلقات عامہ، حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر 1264
منڈی بہاءالدین،08اکتوبر 2026( ) سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ احمد احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن ڈاکٹر محمد انیس نے ضلع منڈی بہاءالدین کی تینوں تحصیلوں میں مختلف سول ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا اچانک مانیٹرنگ دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہاءالدین ڈاکٹر ضیاء اللہ گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر محمد رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک پھالیہ ڈاکٹر مسعود اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملکوال ڈاکٹر وقاص احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے دورے کے دوران افسران و عملے کی حاضری، وقت کی پابندی، مویشی پال کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سیرم و ویکسین کے اسٹاک اور ریکارڈ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے SPMS-9211 سسٹم پر حقیقی وقت میں ڈیٹا اپ لوڈنگ کی تصدیق کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے فیلڈ ٹور پروگرامز بھی چیک کیے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد انیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر میں تمام متعلقہ افسران کے ساتھ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمانہ کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں، مقررہ اہداف پر پیش رفت اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے افسران کو ہدایت کی کہ مویشی پال کسانوں کو معیاری ویٹرنری سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے، فیلڈ سروسز کو مزید مؤثر بنانے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے محکمانہ امور میں شفافیت، بروقت سروس ڈلیوری اور فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔ ڈائریکٹر نے مختلف اداروں کے معائنے کے دوران مجموعی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کو تسلی بخش اور مقررہ معیار کے مطابق قرار دیا گیا۔
Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Deputy Commissioner MBDin Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Mandi Bahauddin