Union Council 12 Gulshan E Maymar

Website

Union Council 12 Gulshan E Maymar Democracy is the government of the people, by the people, for the people.

03/11/2026

Today, I had a productive meeting with the Town Chairman at our office, discussing ongoing and upcoming development projects in UC-12, along with strategies and suggestions to improve public facilities and provide better services to the residents

Jumma Mubarak! May your life be filled with barakah
29/10/2026

Jumma Mubarak! May your life be filled with barakah

سیکٹر یو کا سیوریج منصوبہ انتظامیۂ گلشنِ معمار کی وعدہ خلافی کی نذر!رکنِ قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر سیدہ شاہدہ رحمانی کی ...
29/10/2026

سیکٹر یو کا سیوریج منصوبہ انتظامیۂ گلشنِ معمار کی وعدہ خلافی کی نذر!

رکنِ قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر سیدہ شاہدہ رحمانی کی خصوصی کاوشوں سے سیکٹر یو سے گو پمپ اور احسن آباد تک تقریباً ۶،۹۰۰ رننگ فٹ طویل سیوریج لائن کا منصوبہ ترتیب دیا گیا تھا، تاکہ علاقے کے دیرینہ مسئلے کا مستقل حل ممکن ہوسکے۔

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی کاوشوں سے منصوبے کے تقریباً ۵،۰۰۰ رننگ فٹ حصے کے لیے وسائل فراہم کیے گئے، جبکہ انتظامیۂ گلشنِ معمار نے باقی تقریباً ۲،۰۰۰ رننگ فٹ کے لیے ۳۰ اور ۳۶ انچ قطر کے پائپ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

افسوس! انتظامیۂ گلشنِ معمار اپنے وعدے سے منحرف ہوگئی اور ایک فٹ پائپ بھی فراہم کرنے سے انکار کردیا، جس کے باعث عوامی مفاد کا یہ اہم منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی کوششوں سے فراہم کردہ پائپ آج بھی احسن آباد میں موجود ہیں، جو ان کی عملی کاوشوں کا ثبوت ہیں۔

چیئرمین یو سی ۱۲ سید ہلال سعید رحمانی اور چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم کی انتظامیہ سے متعدد ملاقاتیں بھی بے نتیجہ رہیں۔

سوال یہ ہے کہ رہائشیوں سے ہر ماہ خطیر رقوم وصول کرنے والی انتظامیۂ گلشنِ معمار نے اپنے حصے کی معمولی سی ذمہ داری بھی کیوں پوری نہیں کی؟

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور سید ہلال سعید رحمانی آج بھی عوام سے کیے گئے وعدے پر قائم ہیں، مگر انتظامیۂ گلشنِ معمار کی وعدہ خلافی نے ہزاروں رہائشیوں کو ایک اہم عوامی منصوبے سے محروم کردیا۔

جاری کردہ: میڈیا سیل، یونین کمیٹی ۱۲، گلشنِ معمار، کراچی

29/10/2026
Happy Birthday to My Dearest Mother, My Forever Queen and My Greatest Blessing! ❤️👑 Everything I Am and Everything I Asp...
27/10/2026

Happy Birthday to My Dearest Mother, My Forever Queen and My Greatest Blessing! ❤️👑 Everything I Am and Everything I Aspire to Become Is a Reflection of Your Love, Sacrifices and Prayers. ❤️ May Almighty Allah Bless You with a Long, Beautiful Life Filled with Endless Happiness and Peace. 🤲🏻 My Greatest Wish Is to Make You Proud and Give You Every Happiness You Deserve. Forever My Strength, My World and My Most Precious Blessing. I Love You Beyond Words, Mama! ❤️🫂

25/10/2026

سیکٹر ZA میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری

اہلِ علاقہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین UC-12 جناب سید ہلال سعید رحمانی کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر ZA میں کچرے کے ڈھیر کو صاف کروانے کا عمل جاری ہے۔

یہ کام پیر سے شروع ہونا تھا، تاہم اہلِ علاقہ کو درپیش مشکلات اور عوامی پریشانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اتوار کی تعطیل کے دن ہی صفائی کا عمل شروع کروا دیا گیا، تاکہ رہائشیوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ہم تمام معزز رہائشیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کی شکایات ہمارے لیے اہم ہیں اور UC-12 عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

تمام اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس مقام پر کچرا پھینکنے سے گریز کریں۔ صاف ستھرا علاقہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آپ کی خدمت، ہماری ذمہ داری۔

UC-12 گلشنِ معمار
زیرِ نگرانی چیئرمین سید ہلال سعید رحمانی

18 اکتوبر کے شہدائے کارساز کو سلامِ عقیدت۔ جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے دی گئی اُن کی قربانیاں ...
16/10/2026

18 اکتوبر کے شہدائے کارساز کو سلامِ عقیدت۔ جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے دی گئی اُن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہداء کی عظیم جدوجہد اور اُن کا مشن ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ 🇱🇾

15/10/2026

گلشنِ معمار کے مختلف سیکٹرز میں کوڑا دانوں کی تنصیب کا عمل جاری

چیئرمین یونین کونسل 12، سید ہلال سعید رحمانی کی ہدایات پر گلشنِ معمار کے مختلف سیکٹرز میں کوڑا دان رکھوائے جا رہے ہیں، خصوصاً ان مقامات پر جہاں کچرا جمع ہونے کے باعث صفائی ستھرائی کے مسائل درپیش تھے۔

اس اقدام کا مقصد کچرے کو مناسب جگہ پر جمع کرنے کی سہولت فراہم کرنا، گلیوں اور سڑکوں کو صاف ستھرا رکھنا اور علاقے کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

یونین کونسل 12 کی جانب سے عوامی سہولت اور صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کچرا مقررہ کوڑا دانوں میں ڈالیں اور اپنے علاقے کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

صاف ستھرا گلشنِ معمار، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری!

Address

Office No#04, Mezzanine Floor Shehryar Tower, C-D-2, Commercial Sector X-1 Gulshan E Maymar, Karachi
Manghopir
75340

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 15:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Union Council 12 Gulshan E Maymar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share