Pakhtun Students Federation Oghi

Pakhtun Students Federation Oghi

Share

Pukhtoon Students Federation Oghi (Mansehra) 🚩❤️

Photos from Pakhtun Students Federation Oghi's post 15/04/2025

آج پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن ڈگری کالج اوگی کی میٹینگ صدر فہد ظہور خان کی قیادت میں منعقد ہوئی

میٹینگ میں بانی پی ایس ایف تحصیل اوگی اکرام خان جہانگیری ، جنرل سیکرٹری پی ایس ایف سعید علی ، فائنانس سیکرٹری زیشان خان ، سیکرٹری ثقافت اویس فاخر اور پی ایس ایف کے نئے اور پرانے دوستوں نے شرکت کی۔

آج کی میٹنگ میں طلبہ کو درپیش مسائل میں ، کالج روڈ ، سٹاف کی کمی ، گورنمنٹ ٹرانسپورٹ ، نیو بی ایس بلاک اور دیگر بنیادی مسائل پر بات جیت ہوئی اور ارباب اقتدار کے علم میں ان مسائل کو لانا اور ان کے حل کے لیے ان کو مجبور کرنا۔۔

اس کے ساتھ اکرام خان جہانگیری نے مائنز اینڈ منرلز بل جیسے بڑے مسئلے پر بات کرتے ہوئے طلبہ آگاہ کیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس بل کو روکنے کے لیے آواز اٹھانے کا کہا۔
اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شعوری طور پر اس مسئلے کو سمجھنا اور لوگوں کے سامنے پیش کرنا اور حکمران کو نیند سے بیدار کرنے کا کہا انہوں نے کہا کہ کوک کی بوتلیں اور لیز اپنے پیسوں کے لے کر ان کو ضائع کرنے سے فلسطینی بھائیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی اسرائیل کو کوئی نقصان ہوگا اس مسئلے کے لیے عالمی سطح پر بات ہونی چاہیے جس کے لیے حکمرانوں کو مجبور کیا جائے۔

صدر فہد ظہور خان ، جنرل سیکرٹری سعید علی اور اویس فاخر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دوستوں کو ان تمام مسائل کی نزاکت سے آگاہ کیا اور اس پر غور و فکر کرنے کا کہا۔

آخر میں صدر فہد ظہور خان نے نئے دوستوں کو تنظیم میں خوش آمدید کہا اور سب کا شکریہ ادا کیا۔

جاری کردہ
پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن اوگی کالج🚩🚩🚩

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Kpk
Mansehra
OGHI