31/10/2025
*ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب غلام مبشر میکن PSP کا دورہ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ*
*ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور PSP ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP ڈی ایس پی ایڈمن محمد جاوید خان ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سجاد حیدر اور دیگر افسران نے معزز مہمان خصوصی کا مانسہرہ آمد پر شاندار استقبال کیا اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ آمد پر خوش آمدید کہا*
*ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب غلام مبشر میکن PSP نے آج پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹریننگ سکول کے مختلف شعبہ جات، سیکورٹی پوائنٹس، ریکروٹس میس، لاء کلاسزز، ریکروٹس ہاسٹل، لائبریری، وردی گودام، جنرل گودام، دھوبی خانہ، تھانہ تربیتی، ویجلنس روم ،چاند ماری بٹ، پریڈ گراونڈ، سیکورٹی انتظامات، صفائی کی صورتحال اور زیر تربیت ریکروٹس کی تربیتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔*
*ڈی آئی جی ٹریننگ نے ٹرینرز اور زیر تربیت اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جدید خطوط پر تربیت پولیس فورس کی کارکردگی میں بہتری کی ضامن ہے۔*
*اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ نے سیکورٹی و صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور تربیتی معیار کو بلند کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔*
*انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی پیشہ ورانہ تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے گا۔*
31/10/2025
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب غلام مبشر میکن PSP کے پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ امد کے موقع پر شلیڈ پیش کرتے ہوئے
29/10/2025
*پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ*
*پریس ریلیز*
*مورخہ 28 اکتوبر 2025*
*ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب اول خان PSP ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب غلام مبشر میکن PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP کے زیر نگرانی پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ بنیادی انسانی حقوق کے حوالے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا*
*موضوع: بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد*
*انسانی حقوق (Human Rights) کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی صدارت جناب ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP نے کی، جبکہ ہیومن رائٹس کی جانب سے رضوان اللہ شاہ، انیس الرحمن نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس خیبر پختونخواہ ڈی ایس پی ایڈمن جاوید خان، Ri وحید خان انسٹرکٹرز صاحبان اور زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کی شرکت کی۔*
*اس موقع پر رضوان اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق ہر شہری کا پیدائشی حق ہیں جن کا احترام اور تحفظ ہر فرد، ادارے اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انسانی وقار، مساوات، انصاف، اظہارِ رائے کی آزادی، اور قانون کے مساوی نفاذ جیسے اصول ہی ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہیں۔*
*ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس فورس کا کردار انسانی حقوق کے تحفظ میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اہلکار دورانِ ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور قانون کے مطابق برتاؤ کو یقینی بنائیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔*
*آخر میں شرکاء کو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے (Universal Declaration of Human Rights) کی اہم دفعات سے آگاہ کیا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے انسٹرکٹر صاحبان اور زیر تربیت پولیس ٹریننز نےانسانی وقار اور انصاف پر مبنی معاشرتی نظام کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔*
*آخر میں جناب ڈاریکٹر صاحب نے ہیومن رائٹس کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور آیندہ بھی ایسے ورکشاپ کا خصوصی اہتمام کیا جاسکے اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیاگیا*
23/10/2025
*پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ*
*ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP کا زیر تربیت ریکروٹس کے لاء کلاسزز کا خصوصی طور پر دورہ کیا گیا*
*ڈاریکٹر صاحب کے ہمراہ ڈی ایس پی ایڈمن جاویدخان چیف لاء انسٹکٹر مقصود شاہ کاظمی اور دیگر افسران موجود تھے*
*ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP نے کہا کہ زیر تربیت پولیس ریکروٹس سے 15 روزہ کی بنیاد پر ٹیسٹ لیا جائے اور جو ریکروٹس پڑھائی 📚 میں کمزور ھے انکے ساتھ خوب محنت کریں اور تمام ریکروٹس کلاسزز میں آپس میں لاء کے مضامین سلیبس کا ڈسکس کیا کریں*
*پاسنگ اوٹ کی آمد اور زیر تربیت پولیس ٹریننز کے ایٹا امتحانات کے لیے زیر تربیت پولیس ٹریننز کو ھر صورت تیار کرنے کی ھدایات دیے زیر تربیت پولیس ٹریننز کے سلیبس کو یاد کرنے تمام ریکروٹس کے ساتھ سوال و جواب اور دیگر مضامین کو یاد کرنے پر زور دے تاکہ زیر تربیت پولیس ٹریننز ایٹا امتحانات اچھے نمبروں سے پاس کر سکے*
*تمام سٹاف ٹائم کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اور کلاسزز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں*
*تمام سٹاف ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اور ڈیوٹی ٹائمنگ تک سکول میں موجود رھے اور زیر تربیت پولیس ریکروٹس کے ساتھ خوب محنت کریں تاکہ پاسنگ اوٹ پریڈ کے بعد یہ جوان ملک و قوم کا نام روشن کر سکے*
*بعدازاں جناب ڈائریکٹر صاحب نے سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اور دہشت گردی کی جاری لہر کے پیش نظر سیکورٹی کو فول پروف بنائیں*
17/10/2025
مبارک باد
پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا اعزاز
چیف لاء انسٹکٹر PTS مانسہرہ Si سید مقصود شاہ کاظمی نے سپیشل سروینس کورس Special Surviallance Course ایبٹ آباد کے دوران پورے خیبر پختونخواہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی
12/10/2025
*ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختون خواہ جناب اول خان صاحب PSP ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب غلام مبشر میکن صاحب PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خانPSP کے ھدایات پر ڈی ایس پی ایڈمن جاوید خان کے زیر نگرانی موجودہ حالات اور دہشت گردی کی جاری لہر کے پیش نظر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں12 اکتوبر 2025 کو RRF مانسہرہ پلاٹوں کے جوانوں کا موک ایکسرسائز کا شاندار مظاہرہ*
*موجودہ حالات کے پیش نظر اور دہشت گردی کی جاری لہر کے پیش نظر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں RRF کے جوانوں کا موک ایکسرسائز کا شاندار مظاہرہ کیا گیا*
*موک ایکسرسائز ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے خصوصی احکامات پر کیا گیا*
*پی ٹی ایس مانسہرہ میں RRF کے جوانوں نے پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے مختلف دفاتر، ریکروٹس ہاسٹل، میس،سکول بلڈنگ اور دیگر دفاتر میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال کے پیش نظر ٹریننز اور سٹاف کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی مہارت کا مظاہرہ دکھایا*
*خیبر پختون خواہ پولیس کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ھے*
*خیبر پختون خواہ پولیس ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے اور کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ھے*
*اس موقع پر جناب ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP ایس پی ایڈمن محمد جاوید خان نے تمام جوانوں کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور کہا کی موجودہ حالات اور کسی بھی ممکنہ حالات کے پیش نظر الرٹ اور چوکس رھے*
11/10/2025
غم خبر
سید اکمل شاہ ASI کے والد محترم بقضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں جسکا نماز جنازہ اج مورخہ 11 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ بوقت اج 5:00 بجے بمقام نکوٹ ھائی سکول بیرکنڈ میں ادا کی جائے گی اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
04/10/2025
*"انٹیلیجنس آگاہی پروگرام "*
*کرنل (ریٹائرڈ) اشتیاق سہیل وڑائچ صاحب سابقہ ڈائریکٹر سکول آف انٹیلیجنس ایبٹ آباد کی پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ آمد ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP ڈی ایس پی ایڈمن جاویدخان اور دیگر افسران نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور PTS مانسہرہ آمد پر خوش آمدید کہا*
*ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP کی خصوصی دلچسپی پر کرنل (ریٹائرڈ) اشتیاق سہیل وڑائچ صاحب کی انٹیلیجنس آگاہی پروگرام میں خصوصی شرکت*
*"انٹیلیجنس آگاہی پروگرام" کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا*
*اس پروگرام کا مقصد پولیس افسران اور زیر تربیت ٹریننز میں انٹیلیجنس، سکیورٹی آگاہی اور قومی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔*
*یہ پروگرام زیر تربیت پولیس افسران واہلکاران، کو اس بات کی تعلیم دے گا کہ ممکنہ سکیورٹی خدشات کو کیسے پہچانا جائے، معلومات کا ذمہ دارانہ استعمال کس طرح کیا جائے اور عوام و متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو کس طرح مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔*
*افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ریٹائرڈ کرنل اشتیاق سہیل وڑائچ صاحب نے کہا کہ انٹیلیجنس آگاہی پروگرام عوام اور سکیورٹی اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا، تاکہ ہر فرد بہتر معلومات سے لیس ہو اور امن و استحکام کے قیام میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکے۔*
*یہ آگاہی پروگرام اس بات کو اجاگر کرے گا کہ جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہوشیاری، تنقیدی سوچ اور اجتماعی ذمہ داری کتنی ضروری ہے۔*اسی طرح ملک میں موجودہ دہشت گردی کی لہر سے نمٹنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس افسران اور جوانوں کو انٹلیجنس ٹیکٹس سیکھنا ضروری اور کارآمد ہے
*[ محکمہ پولیس کے افسران و زیر تربیت ٹریننز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشرے میں آگاہی، ذمہ داری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا اور ہر شہری کو قومی سلامتی اور ترقی کا فعال شریک بنایا جائے گا۔*
*بعدازاں جناب ڈائریکٹر صاحب نے مہمان خصوصی (ریٹائرڈ) کرنل اشتیاق سہیل وڑائچ صاحب کو پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا خصوصی وزٹ کروایا اور مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیاگیا تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے ورائٹی شو مختلف گمیز کا خصوصی انعقاد کیا گیا جس میں زیر تربیت ٹریننز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا*
*ورائٹی شو روایتی ھزارہ ڈانس، روایتی کھیل، ملی نغمے، قوالی، غزل،رسہ کشی,پتھر اوٹھائی، کتگہ بازی، اور دیگر مختلف ایونٹس پیش کیے گئے*
01/10/2025
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP بہترین کارکردگی دکھانے پر زیر تربیت ٹریننز کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیتے ہوئے
01/10/2025
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان PSP بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے