Ishtiaq Sultan PMS

Ishtiaq Sultan PMS

Share

This page is supervised by ADC Ishtiaq Sultan and is run by his Personal Assistant
Thanks.

22/03/2026

Eid Day 2♥️💫

04/03/2026

Alhamdulillah..!!!
Seniour Bureaucrate of KPK..!!!
Ishtiaq Sultan Khattak sb..!!!
Met with Dr Haris Pervez today and discussed on important issues..!!!

26/02/2026

Last moments with colleagues at DC Office, Batagram.

Photos from Ishtiaq Sultan PMS's post 26/02/2026

آج ڈی سی آفس بٹگرام میں منعقدہ فیئر ویل تقریب کے چند یادگار لمحات۔
یہ تصاویر ہمارے ساتھی افسران، اسٹاف اور عملے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خوشگوار لمحوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
میں اپنے تمام ساتھی افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، ریونیو اسٹاف کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہر مرحلے پر تعاون اور پیشہ ورانہ لگن کا مظاہرہ کیا۔
ساتھ ہی عوام کے اعتماد اور تعاون کا شکریہ، جس نے ہمارے لیے خدمات انجام دینا ہمیشہ آسان اور حوصلہ افزا بنایا۔

26/02/2026

الوداعی تقریب بمناسبت تبادلہ
بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
بٹگرام خدمات سرانجام دینا میرے لیے ایک اہم انتظامی ذمہ داری اور اعزاز رہا۔ دورانِ تعیناتی عمومی انتظامی امور کے ساتھ فنانس اینڈ پلاننگ کا چارج بھی میرے سپرد رہا، جسے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور باہمی مشاورت سے انجام دینے کی کوشش کی گئی۔
ڈی سی آفس بٹگرام میں منعقدہ الوداعی تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام،
اشتیاق احمد صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، ریونیو اسٹاف، سیوان اسٹاف اور ڈی سی آفس بٹگرام کے تمام افسران و اہلکاران کی شرکت میرے لیے باعثِ قدر ہے۔ میں تمام معزز ساتھیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
بالخصوص ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی پیشہ ورانہ رہنمائی اور انتظامی نگرانی میں فرائض کی انجام دہی ایک مثبت اور تعمیری تجربہ رہا۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران کے تعاون کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
میرا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ،
خیبر پختونخوا ہو چکا ہے۔ دعاگو ہوں کہ آئندہ ذمہ داریوں میں بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ انجام دے سکوں۔
بٹگرام کے عوام اور ساتھیوں کا تعاون ہمیشہ یاد رہے گا

Photos from Ishtiaq Sultan PMS's post 27/01/2026

شدید برف باری کے پیش نظر گلگت سے آنے والی چار کوسٹر بسیں شرائ ریشم چھتر کے مقام پر راستے میں برفباری کی وجہ سے پھنس گئی تھیں۔ صوبائی حکومت کے احکامات ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشتیاق سلطان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوری اقدامات کے تحت مسافروں کو ناشتہ فراہم کیا گیا اور انہیں گرم رکھا گیا۔ برف ہٹانے کے بعد بسوں کو محفوظ طریقے سے راستے سے آزاد کرایا گیا اور مسافروں کو ان کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

27/01/2026
Photos from Ishtiaq Sultan PMS's post 14/01/2026

صوبائی محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بٹگرام میں سرکاری محکموں کے ذمہ واجب الادا پیسکو بقایاجات کے حوالے سے 14 جنوری 2026 کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ضلعی محکموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیسکو کے بقایا جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ مزید ہدایت کی گئی کہ بجٹ کی کمی کی صورت میں باضابطہ ڈیمانڈ دفتر ADC فنانس کو ارسال کی جائے تاکہ مطلوبہ فنڈز کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

15/12/2025


#2023

10/11/2025

مرکزی سیرت کمیٹی ضلع مانسہرہ کے زیر اہتمام (عصر حاضر کے چیلنجز اور اہل علم کی ذمہ داریاں) کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشتیاق سلطان خٹک صاحب کی خصوصی شرکت

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

DC Office Mansehra
Mansehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00