Levies Force District Torghar

Website

Levies Force District Torghar Levies Force Government Of Pakistan

🌹🌹Jumma Mubarak 🌹🌹
25/09/2026

🌹🌹Jumma Mubarak 🌹🌹

آج مورخہ17/09/2026 کو ہیڈکوارٹر لیوی فورس تورغر میں کمانڈنٹ لیوی فورس نے دربار کا انعقاد کیا۔ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ لیوی فور...
17/09/2026

آج مورخہ17/09/2026 کو ہیڈکوارٹر لیوی فورس تورغر میں کمانڈنٹ لیوی فورس نے دربار کا انعقاد کیا۔

ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ لیوی فورس تورغر جناب ڈاکٹر یاسر عمران صاحب نے ہیڈکوارٹر کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔

دربار کے دوران جوانوں نے اپنے مسائل، تحفظات اور مختلف امور سے متعلق تجاویز کمانڈنٹ کے سامنے پیش کیں۔ کمانڈنٹ نے جوانوں کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ افسران کو قابلِ عمل مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔
کمانڈنٹ نے کہا کہ لیویز فورس کے جوان ضلع میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، لہٰذا ان کے جائز مسائل اور بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

جوانوں کو ان کے جائز مسائل کے حل اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس موقع پر پروموٹ ہونے والے جوانوں کو ترقی کے رینکس بھی لگائے گئے ۔

وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خیبرپخونخوا کے 26 اضلاع کو سیکیورٹی کے لحاظ سے حساس قرار دیتے ہوئے، ان اضلاع میں فرائ...
12/09/2026

وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خیبرپخونخوا کے 26 اضلاع کو سیکیورٹی کے لحاظ سے حساس قرار دیتے ہوئے، ان اضلاع میں فرائض سرانجام دینے والے بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے لیے بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد، سیکیورٹی رسک الاؤنس منظور کرلیا، اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ افسران کے متعلقہ اضلاع سے تبادلے کی صورت میں الاؤنس فوری بند کر دیا جائے گا

پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، سوات، کوہاٹ، کرک، ہنگو سمیت خیبرپختونخوا کے 6 ریجنز کے 26 اضلاع شامل

Assistance Package increased وفاقی حکومت نے دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کے لیے مراعات میں اضا...
11/09/2026

Assistance Package increased
وفاقی حکومت نے دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کے لیے مراعات میں اضافے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے دورانِ سروس شہید/مرحوم سرکاری ملازمین کے خاندانوں کو مالی معاونت اور دیگر مراعات میں مزید سہولت ملے گی۔

6th September Pakistan Defense Day⚔️🇵🇰⚔️
06/09/2026

6th September Pakistan Defense Day⚔️🇵🇰⚔️

*روزنامہ جنگ | 30 اگست 2026 | اسلام آباد**وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ*  *فاٹا پولیس کو ختم کر کے لیویز فورس اور خاصہ دار فو...
02/09/2026

*روزنامہ جنگ | 30 اگست 2026 | اسلام آباد*

*وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ*
*فاٹا پولیس کو ختم کر کے لیویز فورس اور خاصہ دار فورس بحال کرنے کا اعلان*

*اسلام آباد:* وفاقی حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فاٹا پولیس کو ختم کر کے دوبارہ لیویز فورس اور خاصہ دار فورس کا نظام بحال کرنے کا تاریخی فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قبائلی عمائدین، خیبرپختونخوا حکومت اور سیکیورٹی حکام سے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

*نوٹیفکیشن کے اہم نکات:*
1. *فوری انضمام*: ساتوں ضم شدہ اضلاع میں موجود فاٹا پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کو نئی *"لیویز فورس اور خاصہ دار فورس"* میں ضم کر دیا جائے گا۔
2. *مراعات*: نئی فورس کے اہلکاروں کو خیبرپختونخواہ سابقہ لیویز فورس اور خاصہ دار فورس کے برابر تنخواہ، میڈیکل اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔
3. *مقامی بھرتی*: آئندہ تمام بھرتیاں مقامی سطح پر ہوں گی اور متعلقہ ضلع کے رہائشیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
4. *اختیارات*: یہ فورس علاقے میں امن و امان، بارڈر مینجمنٹ اور کمیونٹی پولیسنگ کی ذمہ دار ہوگی جبکہ سنگین جرائم کی تفتیش پولیس کرے گی۔
5. *فنڈنگ*: وفاقی حکومت فورس کی تربیت اور جدید آلات کے لیے اگلے 3 سال تک خصوصی گرانٹ فراہم کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ *"یہ فیصلہ قبائلی روایات کے احترام اور مقامی سطح پر مؤثر پولیسنگ کے لیے کیا گیا ہے۔"*

*قبائلی عمائدین کا خیرمقدم*
خیبر، کرم، اورکزئی اور شمالی وزیرستان کے عمائدین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ *"لیویز فورس اور خاصہ دار فورس ہماری شناخت ہے۔ حکومت نے دیرینہ مطالبہ مان کر قبائل کے دل جیت لیے ہیں۔"*

خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 6 ماہ کے اندر اندر اس نظام کی منتقلی مکمل کرے۔

لیویز فورس ہماری شناخت، ہمارا فخر
01/09/2026

لیویز فورس ہماری شناخت، ہمارا فخر

احتیاط کیجئے ۔!
28/08/2026

احتیاط کیجئے ۔!

🌹🌹عیدمیلادالنبی مبارک 🌹🌹
26/08/2026

🌹🌹عیدمیلادالنبی مبارک 🌹🌹

Address

Mansehra
MANSEHRA

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Levies Force District Torghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category