Hazeco Mansehra Circle

Hazeco Mansehra Circle

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hazeco Mansehra Circle, Government Organization, Mansehra.

ہزیکو مانسہرہ سرکل مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان اپر، کوہستان لوئر اور کولئی پالس کے اضلاع کے علاؤہ ایبٹ آباد اور ہری پور کے کچھ حصوں میں بجلی کی سپلائی فراہم کرتا ہے اس کے علاؤہ مظفر آباد و گرد نواح میں بھی بجلی کی فراہمی مانسہرہ سرکل کی زمہ داری ہے

21/04/2026

بٹگرام -: تھانہ سٹی کی اہم کارروائی ، بجلی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں چوری کرنے والے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ملزمان کے اس فعل سے آبادی کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ۔ اور عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ۔ اور ملزمان کو ٹریس کر کے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی ۔
تھانہ سٹی پولیس نے قلیل وقت میں پیشہ وارانہ حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بجلی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں چوری کرنے میں ملوث ملزمان طارق عزیز ولد سیف الرحمن اور عابداللہ ولد حبیب سکنان اجمیرہ کو گرفتار کر لیا ۔
ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ تاریں بھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔ جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
اس واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور جلد انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔
ترجمان بٹگرام پولیس
Battagram Police
Deputy Commissioner Battagram

18/04/2026

بٹگرام پولیس کی بڑی کارروائی: بجلی کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار! 🚨⚡
​بٹگرام پولیس نے عوامی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ نوشہرہ اور اجمیرہ برانچ سے HT (ہائی ٹرانسمیشن) لائن کاٹ کر چوری کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
​🔹 کارروائی کی تفصیلات:
​ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ HT کنڈکٹر کی 2 بوریاں برآمد۔
​ ہیزیکو (HAZECO)اتھارٹی کی جانب سے بٹگرام پولیس کی فوری
کارروائی اور اعلیٰ کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔
​پولیس کا پیغام: عوامی املاک کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ جرم کہیں بھی ہو، مجرم بچ نہیں سکے گا! 👊👮‍♂️

Battagram Police
Hazara Electric Supply Company - HAZECO
Deputy Commissioner Battagram

17/04/2026
16/04/2026

Muhammad Usman Hameed SDO HAZECO Balakot subdivision got 2nd position in 199th Junior Managment Course (JMC)
Congratulation
Admin

14/04/2026

ترجمان پاور ڈویژن کا پیک اورز ریلیف سٹریٹیجی سے متعلق اہم بیان

پاور ڈویژن کے مسلسل اقدامات کی بدولت ملک کے تمام بجلی کے صارفین کے فی یونٹ قیمت جولائی سے فروری تک الحمداللہ باوجود ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے ، اوسطا 71 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم ہوئی ہے ۔ جس کا کل حجم 46 ارب روپے بنتا ہے

اس نمایاں کمی کی بنیادی وجوہات میں سسٹم میں لائی جانے والی اصلاحات، مختلف ریلیف پیکجز، میرٹ آرڈر پر سختی سے عملدرآمد، بہتر اور بروقت منصوبہ بندی، اور نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق مؤثر انداز میں چلانا شامل ہیں۔

خاص طور پر بہتر پلاننگ کے ذریعے کم لاگت والے ذرائع کو ترجیح دی گئی، پیداواری صلاحیت کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا، اور ترسیلی و انتظامی سطح پر بہتری لا کر نقصانات کو کم کیا گیا۔ ان مربوط اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف نظام کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی بلکہ صارفین کو براہِ راست اور پائیدار ریلیف بھی فراہم ہوا۔

اللہ کا شکر ہے کہ آج عالمی سطح پر سخت حالات کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار مستحکم ہے اس وقت بھی ہم اس قابل ہیں کہ ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کر سکیں۔

ہمیں اس وقت سب سے بڑا چیلنج شام سے لے کر رات تک کے پیک آورز (شام 5سے رات 1:00)میں درپیش ہے جہاں بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ان دنوں پانی سے چلنے والے بجلی گھروں کی پیداوار بہت کم ہو گئی ہے

اگر ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مہنگے ایندھن پر انحصار کیا جائے تو اس سے بجلی کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہےشام 5بجے سے رات 1:00بجے تک روزانہ تقریباً 2.25 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو بند کیا جائے گا تاکہ مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے اور بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کو روکا جا سکے۔

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی توجہ اور ذاتی مانیٹرنگ سے صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے
وزیراعظم صاحب نے ہماری ٹیم کو یہ ٹاسک دیا ہوا ہے کہ کسی بھی صورت بجلی کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ نہ ہو اور اگر فرنس آئل کے استعمال سے کچھ قیمت میں اضافہ ہو بھی تو ایسے اقدامات ضرور کئے جائیں جس سے ممکنہ اضافے کو کم سے کم کیا جائے

اسی وجہ سے وزیراعظم صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں 80 MMCFD لوکل گیس پاور پلانٹس کو مہیا کردی گئی ہے جس کی بدولت نہ صرف بجلی کی قیمت میں 80 پیسے فی یونٹ اضافے کو بلکہ اضافی لوڈ منیجمنٹ کو بھی روک دیا گیاہے
پیک اوز میں 2.25گھنٹے کی لوڈمنیجمنٹ کا مقصد بجلی کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی یونٹ اضافے کو روکنا ہے
فرنس آئل کے استعمال کو محدود کرنے کے باوجود ہمیں تقریباً 1.5 روپے فی یونٹ کے اضافے کیلئے تیار رہنا ہوگا جو کہ اگر یہ اقدامات نہ ہوتے تو 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا موجب بنتے۔
ڈسکوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ہر فیڈر کے بجلی بند کرنے کے اوقات کو ہر سطح پر صارفین سے شئیر کیا جائے تاکہ انکو اپنی بجلی کے اوقات کا پتہ ہو اور اس شیڈول کے علاوہ کوئی بھی بجلی بند نہ ہو جہاں کسی لوکل فالٹ کی وجہ سے بجلی بند کرنے کی ضرورت پیش آئے تو متعلقہ دفاتر صارفین کو اس بارے معلومات دیں گے

حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو بین الاقوامی حالات کی وجہ سے کم سے کم تکالیف کا سامنا ہو اور ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے جس سے عوام کو ریلف ملے

واضح رہے کہ یہ اقدام لوڈشیڈنگ یا لوڈ مینجمنٹ نہیں بلکہ پیک آورز میں قیمتوں کے ممکنہ اضافے کو کم کرنے کے لیے حکومت کی “پیک ریلیف سٹریٹجی” کا حصہ ہے۔

حکومت پرعزم ہے کہ بین الاقوامی حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور ہر ممکن اقدام کیا جائے جس سے بجلی کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے اگر کمرشل مارکیٹس کی بروقت بندش کو یقینی بنایا جائے تو اس سے بھی بجلی کی طلب میں کمی لا کر قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مزید کم کیا جا سکتا ہے۔

04/04/2026

*اہم اطلاع*
4 اپریل 2026 کو منظور شدہ پرمٹ بوجہ بارش نہیں لیا جا سکا، اب یہ پرمٹ بروز اتوار مورخہ 5 اپریل کو بارش نہ ہونے کی صورت میں صبح 9 بجے تا 3 بجے تک لیا جائے گا جس میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن مانسہرہ سے نکلنے والے 11 کے وی ڈھوڈیال، شنکیاری ، جے ایل اے شنکیاری ، بفہ اور پکھل فیڈر کی بجلی بند رہے گی۔ اس دوران ہزارہ یونیورسٹی فیڈر پر کام کیا جائے گا۔
تاہم کام کے دوران موسمی حالات کام کی نوعیت کے اعتبار سے وقت میں رد و بدل ہوسکتا ہے اور اس تاخیر پر ہزیکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہے
آپ کے تعاون کا بہت بہت شکریہ ،
ایڈمن
Deputy Commissioner Mansehra
Mansehra Police
Battal News
Mansehra News
Dua News 24
Geo News Hazara
Hazara Electric Supply Company - HAZECO
Hazara University
Hazeco Mansehra Circle
Fiaz Ahmed
Hazara Electric Supply Company-HAZECO

02/04/2026

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج جبوڑی پاور ہاؤس کی برف باری کے دوران گری ہوئی 132 کے وی ٹرانسمین لائن کو ٹھیک و بحال کرنے کے لیے 132 کے وی بٹل گرڈ سٹیشن پہ ایمرجنسی پرمٹ ہے۔ پرمٹ کا دورانیہ 8 گھنٹے کا ہے۔
Battal News

31/03/2026

یکم اپریل سے 5 اپریل تک نیشنل گرڈ کمپنی کی جانب سے 132 کے وی ہٹیاں اور 132 کے وی راولپنڈی میں نئے گرڈ کی انرجائزیشن کے باعث 220 کے وی بریان گرڈ اسٹیشن بٹل گرڈ پر صبح 09:00 سے 06:00 بجے تک مختلف اوقات میں لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی، جس کے نتیجے میں چتر فیڈر، بٹل فیڈر اور جبڑ فیڈر متاثر ہوں گے۔

عوام الناس کو پیشگی اطلاع دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات کو ترتیب دے سکیں۔ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اس تکلیف پر معذرت خواہ ہے۔

31/03/2026

ہزیکو مانسہرہ سرکل میں ماہ اپریل 2026 کے دوران بجلی بند رہے گی۔
جاری ترقیاتی کاموں اور شاخ تراشی کے لیے درج ذیل تواریخ میں مختلف فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔
132 کے وی گریڈ اسٹیشن مانسہرہ سے نکلنے والے 11 کے وی فیڈر سٹی مانسہرہ ، چٹی ڈھیری ، ٹھاکر میرا (جہانزیب شہید) ، پڑھنہ، خاکی ، مرادپور، ڈھوڈیال ، شنکیاری، جے ایل اے شنکیاری، بفہ ، پکھل، منگلور ، لساں نواب پر 4 ، 11 ، 18 اور 25 اپریل 2026 کو صبح 9 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی
اسی طرح 11 کے وی غازیکوٹ ، ٹھاکر میرا (جہانزیب شہید)، مراد پور ، چنئی، قلندراباد ، عطر شیشہ، پیراں (شاہین شہید) فیڈرز پر 8، 15، 22 اور 29 اپریل 2026 کو صبح 9 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
تاہم کام کے دوران موسمی حالات کام نوعیت کے اعتبار سے وقت میں رد و بدل ہوسکتا ہے اور اس تاخیر پر ہزیکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہے
آپ کے تعاون کا بہت بہت شکریہ ،
ایڈمن
Deputy Commissioner Mansehra
Mansehra Police
Battal News
Mansehra News
Dua News 24
Geo News Hazara
Hazara Electric Supply Company - HAZECO

30/03/2026

السلام علیکم معزز صارفین
سوشل میڈیا پر میٹر رینٹ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر کی وضاحت

یہ میٹر رینٹ نہیں بلکہ فکسڈ چارجز ہیں۔ جو کہ ہر طرح کے صارفین بجلی کو انکے منظور شدہ لوڈ اور انکی بجلی کے کھپت (استعمال) کے حساب سے لاگو ہونگے اور یہ فروری 2026 سے نافذ العمل ہو چکے ہیں انہیں فکسڈ چارجز کہا جاتا ہے۔ اس کالم میں دو چیزیں ہیں ایک میٹر رینٹ جبکہ دوسرے نمبر پر فکسڈ چارجز اور اس کالم میں پہلے نمبر پر کچھ نہیں جبکہ مذکورہ رقم دوسرے نمبر پر ہے اور یہ فکسڈ چارجز ہیں
اسی طرح تھری فیز گھریلو صارفین کو بھی انکی ایم ڈی آئی کے حساب سے بھی فکسڈ چارجز لاگو ہونگے۔

Battal News

Photos from Hazeco Mansehra Circle's post 30/03/2026

ہیزکو غازی کوٹ سب ڈویژن اپڈیٹ
محترم صارفین غازیکوٹ سب ڈویژن میں شدید بارش کی وجہ سے قلندرآباد فیڈر پر اعظم خان بستی میں درخت گرنے کی وجہ ایل ٹی پول ٹوٹ گیا ہئے جس کی وجہ سے متعلقہ علاقے میں بجلی کی سپلائی بند ہئے شدید اور مسلسل بارش کام میں رکاوٹ کا سبب ھے۔سٹاف بجلی کی بحالی کے کام میں مصروف ھے۔
غازیکوٹ سب ڈویژن اپنے معزز صارفین سے تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہے ۔
ایس ڈی او غازیکوٹ سب ڈویژن

30/03/2026

حالیہ طوفانی بارش کے باعث چھتر پلین میں درخت بجلی کی تاروں پر گر گیا ہے۔ لائن سٹاف شدید بارش میں محنت کر کے درخت کو کاٹ کر بجلی بحال کرنے میں مصروف ہے۔ اللہ پاک ان کا حامی و نا صر ہو۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

http://www.hazeco.com.pk/

Address

Mansehra