Daily Kunhar

Daily Kunhar

Share

ہزارہ کا تیز ترین نیٹ ورک

06/04/2026

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

05/04/2026

ڈی ایس پی سعید یدون ایک ایماندار اور فرض شناس اور انتہائی قابل پولیس افیسر ہیں نہ صرف ہزارہ ریجن کے بلکہ پورے صوبہ ان کے کردار سے بخوبی واقف ہے جہاں بھی انہوں نے ڈیوٹی کی ان کی ایمانداری اور اخلاق سے ہر بندہ متاثر ہوا چند عناصر ان کے خلاف ویسے فیس بک پر جھوٹ پر مبنی خبریں لگا رہے ہیں جن کی کوئی صداقت نہیں ہم بخوبی سعید یدون کے کردار اور ان کی شرافت سے واقف ہے،،ایڈمن عارف ملک

29/03/2026

ماشااللہ congratulaion
ماسٹر سجاد صاحب رشتہ ازدواج میں منسلک ھو گے
شادی مبارک

27/03/2026

امریکہ سے پاکستان تک کا سفر صرف محبت کے لیے! ہجیرہ کے محمد صغیر اور امریکی لڑکی کی شادی نے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا کی دوستی اب ایک خوبصورت رشتے میں بدل چکی ہے۔ اس جوڑے کے لیے کمنٹ سیکشن میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کریں۔ ❤️

27/03/2026

میں اور پوری پارٹی سہیل آفریدی صاحب کے ساتھ ہیں عمران خان نے واضح ہدایات دی ہیں سہیل آفریدی ہی اِس تحریک کو لیڈ کرینگے۔

بیرسٹر گوہر کا اعلان

27/03/2026

بالاکوٹ: سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سجادہ نشین گھنیلا شریف میاں ضیاءالرحمان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ملک بھر سے عقیدت مندوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

27/03/2026

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے سلسلے میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور تمام تھانہ جات کی حدود میں باقاعدہ ناکہ بندیاں قائم کی گئیں۔

جنرل ہولڈ اپ کے دوران تمام ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور پولیس نفری اپنی اپنی حدود میں موجود رہے، جہاں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور مشتبہ اشخاص کی مکمل چیکنگ اور تصدیق کی گئی۔ اس کارروائی کا بنیادی مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا، جرائم کی روک تھام اور عوام میں احساسِ تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام کا مظاہرہ کریں، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

واضح رہے کہ ماہانہ کرائم چیک میٹنگ میں ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

27/03/2026

زندگی جینے کا مزہ ہی تب آتا ہے جب موت کی انگلی پکڑ کر ساتھ دوڑا جائے 😊

Photos from Daily Kunhar's post 05/03/2026

رمضان المبارک کے مہینے میں ظلم کی انتہا ھمارے الاڑی کے بکریوال شبیر بھائ کو دلولہ کے ایک درندے شخص نے گولی مار دی وجہ بکریوں کا راستے سے گزرنا
میری افسران بالا سے بھر پور اپیل ھے کہ اس گولی مارنے والے درندے شخص کو فلفور سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ھر راہ گزرتا مسافر آئیندہ کے لیے محفوظ رھے بکریوں کو چروانا میرا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارک ھے ھمیں امید ھے انشاء اللہ انصاف مل کے رھے گا اور تمام لوگ علاقائ اور انسانی سطح پہ اس بھائ کے ساتھ ہیں
باقی گڑھی حبیب اللہ جملہ پولیس کا اس معاملے میں انتہائی تعاون رھا خوش رہیں گڑھی حبیب اللہ پولیس دل جیتا ھمیں مزید بھی اچھی امید ھے
Mansehra Police

04/03/2026

امریکی سفارت خانہ اسلام آباد 43 ایکڑ اور کراچی 20 ایکڑ
یہ سفارتخانہ نہیں دراصل یہ امریکی اڈے ہیں۔
سفارت خانے اتنے بڑے نہیں ہوتے۔

04/03/2026

بالاکوٹ میں پارس کے رہائشی شہریار نامی نوجوان پر پولیس تشدد کا واقعہ، ڈی پی او مانسہرہ نے تشدد میں ملوث 2 اہلکاروں قدیر اور عبداللہ شاہ کو معطل کر دیا ،چارج شیٹ جاری

04/03/2026

بالاکوٹ میں شہریار نامی نوجوان پر تشدد کا واقعہ، ڈی پی او مانسہرہ نے تشدد میں ملوث 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا ،چارج شیٹ جاری

بالاکوٹ میں پارس کے رہائشی نوجوان شہریار پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مانسہرہ پولیس کے سربراہ محمد اظہر خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی۔واقعہ میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر کے پولیس لائن کلوز کر دیا گیا ہے۔ معطل کیے گئے اہلکاروں میں قدیر اور عبداللہ شاہ شامل ہیں۔ دونوں اہلکاروں کو چارج شیٹ جاری کر کے ان کے خلاف باقاعدہ محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا ، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور شفاف انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Mansehra
Mansehra
NEWS