19/12/2025
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
🔹 سمر زون / میدانی علاقے:
یکم جنوری 2026 تا 15 جنوری 2026 (دونوں دن شامل)
🔹 ونٹر زون / پہاڑی و برفانی علاقے:
23 دسمبر 2025 تا 28 فروری 2026 (دونوں دن شامل)
17/12/2025
آج مورخہ 17.12.2025 کو
(884MK SUKI KINARO HEP SKHYDRO)
کے ایک نمائندہ وفد نے گورنمنٹ ہائی سکول پھاگل کے ھڈماسٹر جناب سید نوید احمد شاہ سے تفصیلی میٹنگ کی جس میں وفد نے بتایا کہ۔ 884میگاواٹ سکی کناری ہائیڈو پاؤر پروجیکٹ میں سالانہ دیکھ بھال کے سلسلے میں سرگرمیاں 20دسمبر2025 سے 20جنوری2026 تک جاری رہیں گی اس دوران منصوبے کے تحت اسپل وے گیٹس کھولے جائیں گے اور پانی کا کنٹرول شدہ اخراج کیاجائے گا جس سے دریا کے پانی کی سطح کچھ وقت کے لیے بڑھ سکتی ہے۔
- پاور کینال میں پانی زیادہ ہو سکتا ہے
- پاور ہاؤس کے نیچے دریا کا بہاؤ تیز ہو سکتا ہے
:عوام کے لیے ہدایات
- دریا کے کنارے اور نشیبی علاقوں کے قریب نہ جائیں•
- بچوں اور مویشیوں کو دریا سے دور رکھیں •
اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں •
یہ اقدامات انسانی جان، مال اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے ہیں۔
تمام متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جا چکی ہے، اور منصوبے کی ٹیم حفاظتی نگرانی کرے گی۔
عوام کے تعاون کا شکریہ
روشنی بھی — ذمہ داری بھی
26/11/2025
الخمد للہ اللہ پاک تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج باقاعدہ طور پر گورنمنٹ ہائی سکول پھاگل میں سائنس لیب میں کام کرنا شروع کردیا ھے اور پہلی دفعہ جماعت دھم اورنہم نے ذیر قیادت سید نوید احمد شاہ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پھاگل اور کلاس انچارج محترم جناب آصف علی ایس ایس ٹی سائیس نے بچوں کو پرٹیکل کرواے
یہ خوشگوار پیشرفت واقعی قابلِ ستائش ہے! ہیڈ ماسٹر سید نوید احمد شاہ صاحب، آپ کو اور پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! اللہ تعالیٰ اس سائنسی سفر کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔
20/09/2025
محترم والدین!
گورنمنٹ ہائی سکول پھاگل مانسہرہ آپکے بچے /بچی کو معیاری ترین درسگاہ مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ بلاوجہ غیرحاضری آپکے بچے / بچی کی تعلیمی کارکردگی پر نہایت برا اثر ڈالتی ہے۔ لہذا ادارہ نے پالیسی وضع کی ہے کہ
ایک ٹرم میں تین مرتبہ غیر حاضری پر طلبا و طالبات کو Warning Letter جاری کیا جائے گا۔ چوتھی مرتبہ غیر حاضری کرنے والے طلباو طالبات کو فوراً School Record سے خارج (Struck Off) کر دیا جائے گا۔
ری ایڈمیشن(Re-admission)صرف ایک مرتبہ ممکن ہو گا، جس کے لیے ایڈمیشن(Re-admission) فیس لاگو ہو گی۔ اگر کوئی والدین ری ایڈمیشن(Re-admission) نہیں کروانا چاہتے تو وہ براہ راست School Leaving Certificate حاصل کر سکتے ہیں۔
دوسری مرتبہ غیر حاضری پر کسی صورت میں ری ایڈمیشن(Re-admission) نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ صرف School Leaving Certificate جاری کیا جائے گا۔
براہ کرم اس پالیسی کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے بچوں / بچیوں کے مفاد میں انکی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں۔
شکریہ
انتظامیہ گورنمنٹ ہائی سکول پھاگل
31/08/2025
دفتر ضلعی تعلیمی افسر (مردانہ)، مانسہرہ
پیغامِ مبارکباد
ضلعی تعلیمی افسر( مردانہ) مانسہرہ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اُن تمام طلباء\طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ نمایاں کامیابی اُن کی محنت، لگن اور تعلیمی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
اساتذہ کرام اور سکول سربراہان بھی خصوصی شکریے کے مستحق ہیں جنہوں نے رہنمائی، انتھک محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ طلباء کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
امید کی جاتی ہے کہ طلباء آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ تعلیم کے میدان میں محنت جاری رکھیں گے اور مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ محکمہ تعلیم ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
(ہدایت اللہ)
ضلعی تعلیمی افسر (مردانہ)
مانسہرہ
27/08/2025
NOTICE
All 1st year and 2nd year students of Government High School Phagal (DSS) are informed that classes will commence from 28th August 2025. Students are strictly instructed to ensure regular attendance and punctuality. It is mandatory for all students to be present in their respective classes on the specified date and time. Failure to attend classes may result in necessary actions as per school policies. Students are advised to bring all necessary books and materials and follow school rules and regulations. For further information, please contact the school administration.