Assistant Director Industries/Consumer Protection Council Mansehra

Assistant Director Industries/Consumer Protection Council Mansehra

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Director Industries/Consumer Protection Council Mansehra, Government Organization, Sector D, Ghazikot Township, Mansehra.

“The aim of the Office of the Assistant Director, Consumer Protection is to ensure fair trade, safeguard consumer rights, and promote a marketplace of trust and integrity.”

21/04/2026

*ضلع مانسہرہ*

بمطابق ہدایات ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ نے ضلع میں قائم ون ڈالر بازاروں کا معائنہ کیا، جہاں جعلی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ دورانِ انسپیکشن بالخصوص کریمز، شیمپو، بیبی شیمپو/پاؤڈرز اور دیگر کاسمیٹکس اشیاء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فروخت ہونے والی مصنوعات معیاری، اصل اور مقررہ اصولوں کے مطابق ہوں۔

معائنہ کے دوران مشتبہ اور غیر معیاری اشیاء کی نشاندہی کی گئی، جن کی بڑی مقدار کو موقع پر ضبط کر لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ علاوہ ازیں دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ جعلی یا غیر رجسٹرڈ مصنوعات کی فروخت سے گریز کریں اور صرف معیاری و تصدیق شدہ اشیاء ہی فروخت کریں تاکہ صارفین کے صحت و تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ون ڈالر شاپس سے کسی بھی قسم کی کاسمیٹکس، کریمز، شیمپو، لوشنز وغیرہ کی خریداری سے اجتناب کریں کیونکہ یہ اکثر معروف برانڈز کی نقل (Counterfeit) ہوتی ہیں۔

مزید برآں، مختلف گودام مالکان کے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد انہیں لائسنسز جاری کیے گئے، جبکہ دیگر غیر رجسٹرڈ گوداموں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا تاکہ انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق رجسٹریشن کے دائرہ کار میں لایا جا سکے اور مستقبل میں ان کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

14/04/2026

*اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن، مانسہرہ کی جانب سے خدمات فراہم کرنے والے شعبہ جات کیلئے صارفین کو مناسب سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق جاری کردہ ہدایات۔*

Photos from KP Directorate General of Industries & Commerce's post 06/04/2026
Photos from Assistant Director Industries/Consumer Protection Council Mansehra's post 03/03/2026

Rejoining Mansehra — committed to excellence in public service.

Photos from Deputy Commissioner  Battagram's post 19/11/2025
20/10/2025

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایل پی جی صارفین کے لیے عوامی آگاہی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پینافلیکسز، بینرز اور معلوماتی مواد ضلع بھر کے بازاروں اور عوامی مقامات پر آویزاں کیے جائیں گے تاکہ عوام کو محفوظ استعمال، احتیاطی تدابیر اور مجاز ڈیلرز سے خریداری کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
Deputy Commissioner Battagram

Photos from Assistant Director Industries/Consumer Protection Council Mansehra's post 07/08/2025

ضلع کوہستان لوئر

ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کوہستان لوئر نے پٹن بازار کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے دوران روزمرہ استعمال کی مختلف اشیاء کی جانچ پڑتال کی گئی۔

دورانِ انسپکشن پیٹرول پمپس پر جعلی پیمانے استعمال ہونے کے شواہد کے پیشِ نظر پیمانوں کا موازنہ کیا گیا تاکہ ناپ تول میں کی جانے والی ہیرا پھیری کی روک تھام کی جا سکے۔ مزید برآں، پمپس پر فروخت ہونے والی دیگر اشیاء جیسے کہ موبل آئل کی کوالٹی کا بھی بغور جائزہ لیا گیا، جبکہ بنیادی سہولیات جیسے واش رومز اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر متعلقہ پمپ مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

مزید برآں، ہوٹلز میں صفائی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دورانِ معائنہ کمروں میں بیڈ شیٹس، تکیوں کے غلاف، تولیے اور میٹرس گندے اور غیر معیاری پائے گئے، جو حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی تھے۔ متعلقہ ہوٹل مالکان کو فوری اصلاح کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ مہمانوں کو صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے۔

21/07/2025

For Public Awareness.!

Photos from Assistant Director Industries/Consumer Protection Council Mansehra's post 23/06/2025

*ضلع بٹگرام*
ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن بٹگرام نے مندرجہ ذیل سرگرمیاں سرانجام دیں:
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قیمتوں کا تعین اور عملدرآمد سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

غیر رجسٹرڈ ڈینٹل کلینکس کے خلاف کارروائی کی گئی، جو شدید حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر رجسٹرڈ ڈینٹل سرجنز کے کام کر رہے تھے۔ ان کلینکس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر سٹرلائزڈ آلات کا استعمال پایا گیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دوکلینکس کو سیل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ، میڈیکل سٹورز اور جنرل اسٹورز کا معائنہ بھی کیا گیا، جہاں زائد المعیاد اور غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئیں۔ متعلقہ دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی اور بعض کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Sector D, Ghazikot Township
Mansehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00