GPS Bai Payeen Circle Baffa

GPS Bai Payeen Circle Baffa

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GPS Bai Payeen Circle Baffa, Public School, Govt Primary School Bai Payeen, Mansehra.

08/08/2022
07/07/2022

اچھی تربیت اچھے گھرانوں میں ملتی ہے
💫 *تربیت اولاد کے کچھ آسان ترین فارمولے* 💫

1- جو *باپ اذان سنتے ہی ٹیلی ویژن بند کر دیتا ہے* اور فورا نماز کے لئے چلا جاتا ہے تو عنقریب وہ اپنے اس طرز عمل سے اپنے *بچوں کو نماز کا پابند بنا لے گا*۔ 🕌👉👈📺🛋

2- جو باپ گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے *دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور سلام کا التزام کرتا ہے اور اپنے بیوی بچوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے* تو اس طرح اس کے بچے بھی گھر میں داخل ہوتے وقت *اجازت لینا، سلام کرنا اور مسکرانا سیکھیں گے*۔

3- جو باپ اپنے *والدین کا احترام کرتا ہے اور ان کے ہاتھوں کو چومتا ہے* تو عنقریب اس کے بچے بھی اس کے ہاتھ چومیں گے اور اس کی *فرمانبرداری کریں گے*

4- جو باپ *گھریلو کام کاج میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹاتا ہے* تو اس سے اس کے بچے بھی ایک دوسرے کی مدد کرنا اور باہم *تعاون 🤝کرنا سیکھیں گے*۔

5- جو *ماں حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند ہو* تو اسے دیکھ کر اس کی بیٹی بھی حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند بنے گی

6- جو *ماں باپ باہمی اتفاق و مفاہمت* کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، اپنی اولاد کے سامنے لڑائی جھگڑا اور آواز بلند نہیں کرتے تو ان کے بچے گھر سے محبت کرنے والے، ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت اور باہمی اتفاق ومفاہمت سے زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں

7- جو باپ *صلہ رحمی کرتا ہے*، اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ احسان کرتا ہے اور ان سے محبت کے رشتے استوار کیے رہتا ہے تو اس کی *اولاد بھی اس سے یہ صلہ رحمی اور حسن سلوک کرنا سیکھتی ہے۔*

8- جو باپ *بعض امور میں اپنے بیوی بچوں سے رائے مشورے لیتا ہے* اور ان کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید کرتا ہے اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی *باہمی گفت و شنید، باہمی رائے مشورے اور مثبت رویہ اپنانے کی عادت سیکھتے ہیں۔*

9- جو باپ اپنی اولاد کے ساتھ *سچائی اپناتا ہے* تو اس کی اولاد بھی اس سے سچائی سیکھتی ہے اور جو باپ اولاد کے ساتھ *وعدہ وفائی کرتا ہے* تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ وعدہ وفائی سیکھتی ہے۔

10- جو ماں باپ *صفائی ستھرائی کا اہتمام کرتے ہیں* اور ایک منظم اور مرتب زندگی
گزارتے ہیں انکے بچے بھی اپنی زندگی میں صفائی کا اہتمام اور منظم زندگی گزارتے ہیں۔

کاپیڈ۔🥀🥀🥀💯♥️

01/07/2022

*بچوں کی تربیت کے چند اصول*

*بچوں کو مسلسل محنت سے ایسی پختہ روٹین دیں کہ وہ جس ماحول میں بھی ہو جو بھی کر رہا ہو اس وقت اسے صحیح فیصلہ کرنا آتا ہو*

☘️چھوٹی چھوٹی روٹین دیکھیں کہ دن میں ایک کھانا سارے گھر والے مل کر کھائیں۔🍽️

☘️ کھانے کے آداب میں دیکھیں کہ جتنا بچے کا ہاتھ ہے اتنا معدے کا سائز ہوتا ہے ۔اس کو کھانا ٹھونسے نہیں ان کو سنت کے مطابق کھانا سکھائیں بھوک رکھ کے۔

☘️ بچہ *چار سال* کا ہو تو وہ خود کھا سکتا ہے🍝 اسے کھانے دیں۔

☘️کھانا صرف دعا 🤲 پڑھ کر نہیں کھانا بلکہ کھاتے ہوئے *کیسے بیٹھنا ہے*
*کیسے کھانا ہے*
ایک ایک سنت پرعمل کرائیں، اس طرح ہم بہت سی بیماریوں سے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو بچا سکتے ہیں۔☂️

❌ *بچوں کے پیٹوں کو مٹکا نا بنائیں۔*

❌ فینسی چیزیں 🍔 بنانا کم کر دیں، بچوں کی ڈیمانڈ پر لیکچر نا دیں ان کو اگنور کریں۔

🌌 *دوسری چیز بچوں کے سونے اٹھنے کا مسئلہ ہے* 🌄

❌ بچوں کو سکول سے آتے ہی نا سلائیں۔

✅ ان کو کھیل کا ٹائم دیں⛹️‍♂️🏸ان کو پڑھا کر مغرب کے ساتھ کھانا دے دیں 🥣

✅ انہیں سات بجے🕖 سلا دیں اس کے بعد آپ اپنے کام بھی کر سکتی ہیں ریلیکس بھی رہ سکیں گے ۔ اس طرح بچہ صبح آسانی سے اٹھ جائے گا۔۔۔

*☘️ جو سات آٹھ سال* کا بچہ ہے ٹائم دیکھ سکتا ہے اسے ٹائم دیں کہ آٹھ بجے 🕗 سو جائے۔۔

🔹 بچے کو سات بجے سے سونے کی روٹین کے کام شروع کروا دیں🛌

کپڑے 👕 چینج کریں
پہلے برش کر لیں
🤲 پھر نماز پڑھ لیں
🤝 پھر دس منٹ ان کے خوشگوار بنائیں۔۔۔۔

❌ روٹین بنانے کو محاذ نا بنائیں کہ ہر دیکھنے والا کہے کہ کتنی سخت روٹین بنا رہے ہیں

✅ بچوں کے ساتھ اپنے دن کے events شئیر کریں کہ آج یہ ہوا وہ ہوا، اس طرح بچے آپ کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہوں گے ۔۔۔

✅ بچوں سے مشورے لیں مجھ سے آج غلطی ہوئی اب کیا کروں یا آج یہ اچھا کام ہوا مجھ سے۔۔۔

🔹 بچے کو اصول دیں انہوں نے کمرے سے باہر نہیں آنا، کمرے میں کوئی انٹرسٹنگ چیز نا چھوڑیں بچے سے کہیں نیند نہیں آ رہی تو بک ریڈ کر لیں📚

✅ اگر کمرے سے باہر آ جائیں تو نارمل ٹون میں کہیں بیٹا جا کر لیٹ جائیں

❌ بچے پر چیخنا نہیں، اپنی استقامت نہیں چھوڑنی، جہاں ہم استقامت چھوڑتے ہیں ادھر بچہ ضد کرتا ہے کہ میں ایسے ماں کو تنگ کروں گا اسے غصہ آئے گا اور بچہ اس چیز کو انجوائے کرتا ہے

*ہر چیز کو روٹین میں لانے کے لیے ہمیں بہت استقامت چاہیے*۔۔۔

☘️ *بڑے بچے* کو نو دس بجے کا ٹائم دیں ۔۔۔

🔹اس بچے کی اٹھنے کی روٹین کو پختہ کریں، اگر وہ کہے میں لیٹ سویا تھا تو اس بات کو اگنور کریں ۔۔

☘️ قرآن کی تلاوت لگا دیں خود تلاوت کریں کوئی طنز طعنہ نا دیں ۔وہ وقت خوشگوار بنائیں۔

✅ روٹین بنانے سے بچے کی میموری اچھی ہوتی ہے بچوں کو ٹائم مینجمنٹ آ جاتی ہے۔

❌بچوں پہ دھاوا نہ بولیں آرام سے کہتے ہوئے عادت بنائیں ۔۔۔

✅ بچوں کو چارٹ بنا دیں🗒️ کہ آپ نے اتنی دفعہ یہ کام کیا تو یہ انعام 🎁 ملے گا۔

❌ بچوں کے لیے جلاد
نہ بنیں بلکہ کبھی کبھی روٹین میں تھوڑی سی لچک رکھنی چاہیے ۔

✅ اگر مہمان ہوں تو بچوں کو پہلے کہہ دیں کہ آج آپ نو کی بجائے دس بجے سو جانا۔👍

☘️ بچہ تھکا ہو تو کہہ دیں چلیں آج بیگ 💼 میں پیک کر دیتی ہوں۔

☘️ ہر بچہ مختلف مزاج کا ہے اس کے *مزاج کو سمجھ کے روٹین بنانی ہے*۔

🔹 بچے کو مسلسل سپروائز کرتے ہوئے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹتے جائیں جہاں لگے بچہ کچھ مس کر رہا ہے تو دوبارہ سپروائز کریں اور *بچے کو اللہ کا بندہ بنائیں*۔

☘️ بچوں کے ساتھ *ٹیم ورک* کریں کہ ہم نے مل کر کام کرنا ہے *ہم نے مل کر جنت میں جانا* ہے۔

✅بچے سے کام کراتے ہوئے مسکرا کے دیکھیں ۔

☘️ بچوں سے روٹین بنانے کے لیے روز ایک نیا طریقہ بنانا ہے ۔

🤝اس سے آپ کا بچے سے تعلق مظبوط ہو گا ۔۔

🔹بچوں کو پتہ ہو ہم نے ضروری کام پہلے کرنا ہے۔📝

☘️ بچوں میں ایموشن کنٹرول آئے گا۔

🔹بچے کی ورکنگ میموری بڑھے گی میں نے کونسے وقت پہ کونسا کام کرنا ہے

👍 *بچے اپنا محاسبہ کر سکیں گے*

☘️ بچوں کو فوراً اٹھنا آئے گا *جب بچہ فوراً اٹھتا ہے تو شیطانی وسوسوں سے بچ جاتا ہے*

☘️ بچوں میں مستقل مزاجی آئے گی۔

☘️ اپنا محاسبہ کرتے رہیں میں نے تھکنا نہیں ہے۔

❌ اپنے آپ کو کسی بات کے لیے بار بار الزام نا دیں۔۔۔

✅صبح اٹھ کے نماز میں دعا🤲 کریں اپنی استقامت کے لیے دعا کریں

*درود شریف کثرت سے پڑھیں۔*

30/06/2022

اچھی تربیت اچھے گھرانوں میں ملتی ہے
💫 *تربیت اولاد کے کچھ آسان ترین فارمولے* 💫

1- جو *باپ اذان سنتے ہی ٹیلی ویژن بند کر دیتا ہے* اور فورا نماز کے لئے چلا جاتا ہے تو عنقریب وہ اپنے اس طرز عمل سے اپنے *بچوں کو نماز کا پابند بنا لے گا*۔

2- جو باپ گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے *دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور سلام کا التزام کرتا ہے اور اپنے بیوی بچوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے* تو اس طرح اس کے بچے بھی گھر میں داخل ہوتے وقت *اجازت لینا، سلام کرنا اور مسکرانا سیکھیں گے*۔

3- جو باپ اپنے *والدین کا احترام کرتا ہے اور ان کے ہاتھوں کو چومتا ہے* تو عنقریب اس کے بچے بھی اس کے ہاتھ چومیں گے اور اس کی *فرمانبرداری کریں گے*

4- جو باپ *گھریلو کام کاج میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹاتا ہے* تو اس سے اس کے بچے بھی ایک دوسرے کی مدد کرنا اور باہم *تعاون 🤝کرنا سیکھیں گے*۔

5- جو *ماں حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند ہو* تو اسے دیکھ کر اس کی بیٹی بھی حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند بنے گی

6- جو *ماں باپ باہمی اتفاق و مفاہمت* کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، اپنی اولاد کے سامنے لڑائی جھگڑا اور آواز بلند نہیں کرتے تو ان کے بچے گھر سے محبت کرنے والے، ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت اور باہمی اتفاق ومفاہمت سے زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں

7- جو باپ *صلہ رحمی کرتا ہے*، اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ احسان کرتا ہے اور ان سے محبت کے رشتے استوار کیے رہتا ہے تو اس کی *اولاد بھی اس سے یہ صلہ رحمی اور حسن سلوک کرنا سیکھتی ہے۔*

8- جو باپ *بعض امور میں اپنے بیوی بچوں سے رائے مشورے لیتا ہے* اور ان کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید کرتا ہے اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی *باہمی گفت و شنید، باہمی رائے مشورے اور مثبت رویہ اپنانے کی عادت سیکھتے ہیں۔*

9- جو باپ اپنی اولاد کے ساتھ *سچائی اپناتا ہے* تو اس کی اولاد بھی اس سے سچائی سیکھتی ہے اور جو باپ اولاد کے ساتھ *وعدہ وفائی کرتا ہے* تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ وعدہ وفائی سیکھتی ہے۔

10- جو ماں باپ *صفائی ستھرائی کا اہتمام کرتے ہیں* اور ایک منظم اور مرتب زندگی
گزارتے ہیں انکے بچے بھی اپنی زندگی میں صفائی کا اہتمام اور منظم زندگی گزارتے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Govt Primary School Bai Payeen
Mansehra
21090