17/08/2025
عارضی طور پر ، یومیہ اجرت پر ہر کونسل میں سینیٹری ورکرز janitors صفائی ستھرائی کے لئے بھرتیوں کا عمل شروع ہو رہا ہے ۔ اخری تاریخ 22 آگست ہے ۔
درخواستیں اپنے متعلقہ سیکرٹریز کے پاس جمع کروائیں شُکریہ ۔.
05/08/2025
A memorable 14th August of 2017, which we commemorated with primary school children in Girwal, was attended by esteemed elders including Haji Bradar Sahib, Nazim Mohammad Luqman, Member Mohammad Ibrar, Member Mohammad Ayaz, and school teachers comprising the late Abdul Hai Sahib, Saeed Khan, Qazi Sahib, Habib ur Rehman, and Advocate Ahmed Shah Sahib.
27/07/2025
الحمدللہ!
پروفیسر محمد امین اور ایڈووکیٹ محمد جاوید گِیروال کی بھتیجی، زاہد حسین کی نواسی اور نواسہ، محمد ابراہیم کی صاحبزادی رابعہ ابراہیم نے نور اسکول سے 1139 نمبر حاصل کیے.
جبکہ اُن کے بیٹے احمد شہزاد نے تعمیرِ وطن پبلک اسکول سے 1067 نمبر حاصل کیے۔
دونوں کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے نوازے اور ان بچوں کو ملک و قوم کا فخر بنائے۔ آمین 🌸📚
28/04/2024
عوام الناس خیبر پختونخوا متوجہ ہوں
خیبر پختونخوا کے جملہ باشندہ گان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے Preventive Health Act 2009 لاگو کر دیا ہے۔ جس کے مطابق یکم مارچ 2024 کے بعد ہر نئے نکاح پر دُلہا اور دلہن دونوں کے تھیلیسیمیا اور ہیپاٹائٹس سی کی ٹیسٹ رپورٹس نکاح خواں رجسٹرار کے پاس جمع کروانا لازم ہے۔ تاہم رپورٹس کے منفی یا مثبت ہونے کا نکاح پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
ان رپورٹس کے بغیر نکاح پڑھوانے پر نکاح خواں رجسٹرار کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا اور اور مبلغ دس ہزار(10،000) روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
منجانب ویلج کونسل سیکرٹری گیروال
حکومت خیبر پختونخوا
28/04/2024
خیبر پختونخوا کے جملہ باشندہ گان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے CRVS رولز 2021 کا عملی نفاذ کر دیا ہے جس کے مطابق آئندہ پیدائش/ اموات کے سرٹیفکیٹ پیدائش/اموات کے 90 دن کے اندر اندارج کروانا لازم ہے۔ 90 دن کے بعد ایک سال تک درخواست برائے حصول سرٹیفکیٹ پیدائش/اموات چیئرمین ویلج کونسل/ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے تصدیق کروانا لازم ہے۔
ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے پر کورٹ کیس کے بغیر کسی کو بھی پیدائش/اموات رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔