Investigation Police Mansehra

Investigation Police Mansehra

Share

investigation wing mansehra official page of investigation police mansehra...please like and follow for updates

09/04/2026
Photos from Mansehra Police's post 08/04/2026
02/01/2026

شاہجہاں خان ڈی ایس پی انویسٹیگیشن مانسہرہ سے ایس پی انویسٹیگیشن، تورغر تعینات

ٹرانسفر کے موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن شیراز خان نے انکی ضلع مانسہرہ کے لیئے خدمات کو سراہا اور مانسہرہ پولیس کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

Photos from Investigation Police Mansehra's post 07/10/2025

- مانسہرہ پبلک اسکول کے بچوں کی خوبصورت پیشکش

مانسہرہ پبلک اسکول کے طالبات نے ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ شیراز خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تحائف پیش کیے۔
طلباء نے کہا کہ ایس پی انویسٹیگیشن مانسہرہ شیراز خان کی دیانت داری اور عوامی خدمت نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

ایس پی انویسٹیگیشن مانسہرہ شیراز خان نے بچوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا:

> “ہماری نوجوان نسل ہمارا فخر ہے، ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔”

Photos from Investigation Police Mansehra's post 30/09/2025

*ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر پینڈنگ مقدمات اور تفتیش کے حوالے سے سپیشل میٹنگ کا انعقاد*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پینڈنگ مقدمات اور تفتیش کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت ایس پی انویسٹیگیشن مانسہرہ شیراز خان اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر قاسم فاروق نے کی، جس میں ڈی ایس پی لیگل اخلاق حسین شاہ، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن سجاد خان سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور انویسٹیگیشن انچارج صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء کو اینٹی ریپ ایکٹ 2021 کے تحت مقدمات کی تفتیش اور چالان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ اینٹی ریپ مقدمات میں ایف آئی آر فوری طور پر درج ہونی چاہیے اور تمام شہادتیں بروقت اکٹھی کی جانی چاہییں۔ اگر متاثرہ یا ملزمہ خاتون ہو تو لیڈی پولیس افسر کی موجودگی لازمی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ متاثرہ کا بیان دفعہ 164 کے تحت عدالت میں قلم بند کروایا جائے، جبکہ تمام گواہان بشمول لیڈی کانسٹیبل کے بیانات دفعہ 161 کے تحت قلم بند کرنا ضروری ہیں۔

اجلاس میں مزید ہدایت دی گئی کہ ایک سے زائد ملزمان کے ملوث ہونے کی صورت میں دفعہ 375 اے کا اطلاق کیا جائے اور جدید تکنیکی سہولیات کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تفتیش کو مؤثر بنایا جائے۔ اس بات کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ مقدمات کے چالان ہر صورت 14 دن کے اندر عدالت میں جمع کروائے جائیں اور اگر تفتیش بقایا ہو تو انٹرم چالان پیش کیا جائے۔ اجلاس میں خبردار کیا گیا کہ غلط تفتیش کی صورت میں دفعہ 22 کے تحت متعلقہ انویسٹیگیشن افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے جس کی سزا تین سال تک قید ہے۔

میٹنگ میں منشیات کے مقدمات میں کمی بیشی اور ملزمان کے بری ہونے کی وجوہات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد نمٹا کر عدالتوں میں پیش کریں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Photos from Investigation Police Mansehra's post 21/09/2025

```
ایس پی انویسٹیگیشن مانسہرہ کے دفتر میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں جملہ OII’sتھانہ جات ضلع مانسہر ہ کے علاوہ DSPصاحب شعبہ تفتیش و پراسیکوشن کی جانب سے محسن مصطفیٰSenior PP صاحب و SIناصر خان فوکل پرسن PSRMS اور متعلقہ دفتر برانچز ز کے انچارج نے شرکت کی ۔
میٹنگ کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جنرل کرائم سال 2025 پر تفصیلاً ڈسکس ہوئی ۔ذیل ہدایات جاری ہوئیں
• مقدمہ رجسٹر ہونے کے بعد 14 یوم پورے ہونے پر بمطابق (جوڈیشل پالیسی ) عبوری چالان/ چالان مکمل عدالت بھجوایا جائے۔
• تجزیہ طلب اشیائ کی بمطابق SOP 72 گھنٹے کے اندر اندر ترسیل ٖضروری ہے ۔
• OIIہفتہ وار اپنے تھانہ کے تفتیشی سٹاف سے کرائم کے متعلق میٹنگ کریں جن تفتیشی افسران کے پاس بلاوجہ مقدمات پینڈنگ ہیں یا کوئی خاص پیش رفت نہ ہے تو ان کی رپورٹ مرتب کر کے محکمانہ کاروائی کے لیے زیر دستخطی بھجوائیں ۔
• انٹریس مقدمات میں جدید تیکنیکی آلات سے استفادہ حاصل کرکے تفتیش کا معیار بہتر کیا جائے ۔
• PPC 324 کے مقدمات میں ہائی کورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق زخمات کے تعین کر کے ضرر کے دفعات شامل کئے جائیں ۔
• معترضہ امثلہ جات پراسیکیوشن برانچ سے موصول ہوتے ہی فوری طور پر کمی بیشی و اعتراضات کی تکمیل کر کے داخل عدالت کے لئے واپس بھجوائی جائیں 03دن سے زیادہ کسی افسر کے مثل پینڈنگ نہ ہو ۔
• ملزمان کا CROکے پاس ریکارڈ ضرور اندراج کروائیں تاکہ نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے CRMS کے تحت ملزم کا
CRIMINAL RECORD IDENTFICATION ٹریس کرنے میں مدد حاصل ہو سکے اس کے لیے فنگر پرنٹ ،فوٹوگرافی ،شناختی کارڈ کا اندراج بھی ضروری ہے جملہ طلبیدہ کوائف CRO کو فراہم کیے جائیں ۔
• شادی شدہ عورت کی اغوائیگی کی نسبت رپورٹ موصول ہونے پر جرم365Bکے بجائے پراسیکوشن سے رابطہ کر کے متعلقہ دفعات کے تحت FIRدرج کی جائےکیونکہ مغویہ کی برآمدگی یا ملزمان کی گرفتاری دیگر اضلاع /صوبہ جانا مطلوب ہو تو قانونی پراسسز میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔اس امر کے متعلق ہر OII اپنے تھانہ کے SHOاور محرر کو اگاہ کیا جائے ۔
دعایہ کلمات کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی ۔```

Photos from Investigation Police Mansehra's post 20/08/2025

```ایس پی انوسٹیگیشن شیراز خان کا تھانہ صدر کی حدود چھانجہ میں قتل کیس کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
ایس پی انویسٹیگیشن شیراز خان نے آج جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن اور متعلقہ انوسٹیگیشن۔ سٹاف موجود تھے ،
ایس پی انویسٹیگیشن شیراز خان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔اس کیس میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کہ میرٹ پر تفتیش کے مراحل کو مکمل کر کے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایس پی انویسٹیگیشن شیراز خان نے مقتول کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے نقصان پر تعزیت کی اور مقتول کہ لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔```

Photos from Investigation Police Mansehra's post 12/08/2025

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور بہترین کارکردگی اور فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے نبھانے والےافسران میں تعریفی اسناد تقسیم کررہے ہیں۔

Photos from Investigation Police Mansehra's post 03/08/2025

ہفتہ شہدائے پولیس: مانسہرہ میں پُروقار شہداء واک ، فضا نعرہ تکبیر ، مانسہرہ پولیس زندہ باد اور شہدائے مانسہرہ پولیس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔۔

مانسہرہ (پولیس میڈیا سیل)

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ زوالفقار حمید اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ رینج ناصر محمود ستی کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ میں ہفتہ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت ، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی قیادت میں ایک پُروقار شہداء واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ اور وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔

واک میں ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ ، ایس پی ٹریفک ، ڈی ایس پی ٹریفک ، انسپکٹر ٹریفک ، ایس ایچ او تھانہ سٹی، ضلعی پولیس ،سول سوسائٹی، اساتذہ ، طلباء، تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر شہداء پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے والے نعرے اور پیغامات درج تھے، جب کہ فضا "پاکستان زندہ باد" اور "شہداء پولیس زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔

واک کے دوران راستے میں مختلف مقامات پر انجمن تاجران مانسہرہ کی طرف سے شرکاء پر گل پاشی کی گئی اور پھول نچھاور کیے گئے ، جس سے فضا میں محبت ، عقیدت اور احترام کا حسین منظر دیکھنے میں آیا۔

واک کا اختتام یادگارِ شہداء پولیس بٹ پل پر ہوا، جہاں یاد گار شہداء پولیس پر پولیس کی چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ، ڈی پی او مانسہرہ اور دیگر افسران نے یادگار شہدائے پولیس پر پھول چڑھائے اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ اس موقع پر فضا انتہائی جذباتی اور رقت آمیز مناظر سے بھرپور تھی۔

اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا:
شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ مانسہرہ پولیس ان عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ شہدائے پولیس کے دوران دعائیہ تقاریب ، فلاحی سرگرمیاں ، عوامی آگاہی واکس اور شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ ان عظیم قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

مانسہرہ پولیس کی اس کاوش کا مقصد نہ صرف شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے بلکہ نوجوان نسل میں حب الوطنی، احساسِ قربانی اور پولیس فورس کے وقار کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

Photos from Investigation Police Mansehra's post 03/08/2025

ملک بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی ہفتہ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت ، احترام اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربرائ میں ضلع مانسہرہ میں شہداء پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی تسلسل میں ضلع بھر سے پولیس افسران شہداء کی قبروں پر حاضری دے رہےہیں جنکی جانب سے شہداء کی قبروں پر سلامی پیش کرنے اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کی فیملیز سے ملاقات کر نے اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئیے جارہے ہیں۔

Photos from Investigation Police Mansehra's post 25/07/2025

*مانسہرہ بفہ ۔ 9 سالہ سفیان قتل کیس میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کو ڈی پی او مانسہرہ کی شاباش*

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ بفہ کی حدود میں پیش آئے افسوسناک واقعہ، 9 سالہ بچے سفیان قتل کیس میں بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی دکھانے پر پولیس ٹیم سے خصوصی ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور افسران و اہلکاران کو تعریفی اسناد سے نوازا اور انکی حوصلہ افزائ کی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ مانسہرہ پولیس مظلوموں کی پشت پر کھڑی ہے اور ظالموں کے لیے اس ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔ ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام ٹیم سے یہ عہد بھی لیا کہ انصاف کے تمام تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

SP INVSTIGATION OFFICE
Mansehra
21300