Welcome & farewell ☕ party in phe division mansehra 2/2.
Public Health Engineering Division Mansehra
PHED is Govt Deptt which provide clean drinking water, hygiene facilities and a healthy environment
Welcome and Farewell Tea Party in PHE Division Mansehra
06/04/2026
Executive Engineer PHE Division Mansehra Sardar Khalid Azmat Gandapur ..,,,🇵🇰
18/02/2026
PHE MANSEHRA
27/01/2026
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت فیس بک کے ذریعے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے آن لائن کھلی کچہری 27 جنوری کل (منگل) کو دن 11 بجے سے 12 بجے تک منعقد ہوگی۔
آن لائن کھلی کچہری میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان اور سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ براہِ راست شرکت کریں گے اور صوبے بھر کے صارفین کو درپیش پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب سے متعلق مسائل، شکایات اور صارفین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو اعلیٰ حکام تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا، ان کے مسائل کو سننا اور شفاف، بروقت اور مؤثر انداز میں ان کا حل یقینی بنانا ہے۔ آن لائن کھلی کچہری کے ذریعے عوام بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل متعلقہ اعلیٰ حکام کے سامنے رکھ سکیں گے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مسائل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے شکایات پورٹل “اختیار عوام کا” پر پہلے سے درج کروائیں تاکہ متعلقہ شکایات کا جائزہ لے کر ان کے جوابات آن لائن کھلی کچہری کے دوران دی جا سکیں جبکہ 9210933-091 پر لائیو ٹیلفونک کال کے زریعے بھی اعلیٰ حکام کو اپنے شکایات اور مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں
اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور آن لائن کھلی کچہری جیسے اقدامات عوام اور محکمہ کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
fans
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Fazal Shakoor Khan
Establishment of E-Governance and CBIS
27/01/2026
اوپن ڈور پالیسی | عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اہم اقدام
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے سیکرٹری پبلک ہیلتھ کی قیادت میں اور چیف انجینئر (EAST) کی نگرانی میں اوپن ڈور پالیسی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔
اوپن ڈور پالیسی کے تحت ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مانسہرہ، سردار خالد گنڈاپور روزانہ صبح 10:30 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک عوام سے ملاقات کر کے ان کے مسائل توجہ سے سن رہے ہیں اور انہیں بروقت اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
⚠️ عوام سے گزارش ہے کہ ملاقات کے دوران وقت کی پابندی کریں
مذکورہ اوقات کے بعد دفتری امور، (Meetings) اور فیلڈ میں جاری ترقیاتی و دیگر سرکاری کاموں پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اوپن ڈور پالیسی کو عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ شہریوں نے مسائل کے فوری حل اور سرکاری اداروں پر اعتماد میں نمایاں اضافے کا اظہار کیا ہے۔
16/01/2026
سیکرٹری پبلک ہیلتھ اور چیف انجینئر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایکسین پبلک ہیلتھ مانسہرہ سردار خالد گنڈاپور نے میٹنگ منعقد کی، جس میں دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ایس ڈی اوز اور سب انجینئرز کے ساتھ تفصیلی میٹنگ بھی منعقد کی گئی، جس میں سائٹ پر لگے جاری و زیرِ التواء کاموں، فیلڈ میں درپیش مسائل اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کاموں کو تیز رفتاری اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
13/01/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Mansehra
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
