Pakistan Muslim league N Pk 37

Pakistan Muslim league N Pk 37

Share

Team of Mian Muhammad Nawaz Lover in Pk 37 Mansehra

08/05/2026

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ یہ دن پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر، حوصلے اور اتحاد کی علامت ہے۔ اس کامیابی نے ثابت کیا کہ ہماری افواج اور عوام اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں آپریشن بنیان مرصوص میں ہمارے بہادر جوانوں نے جرات، بہادری اور سمجھداری کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ دشمن نے پاکستان کی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، لیکن ہماری افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر بری نظر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ کامیابی صرف فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی تھی۔ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔ ہر شخص کے دل میں اپنے وطن کے لیے محبت اور دفاع کا جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا۔ یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اگر کسی نے ہمارے ملک، ہماری سرزمین یا ہماری آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرے گی۔آج اس کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اپنے وطن کی عزت، سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے اور پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، امن عطا فرمائے اور ہمیں ہمیشہ متحد رکھے۔ آمین۔
سردار ظفیر رشید چکیاہ
پاکستان زندہ باد۔
پاک افواج پائندہ باد۔

06/05/2026

اج کی جلسی کے مناظر
وزیر اعلی مانسہرہ آمد

06/05/2026

مانسہرہ وزیراعلی جلسہ تین 3کنال پر مشتمل پنڈال ہزارہ کی جملہ قیادت سے بھرا نہ جاسکا میدان خالی پڑا
مناظر اپ دیکھ سکتے ہے
۔ وزیر اعلی کی تقریر کے دوران عوام کے چلے جانے کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ۔ ہزارہ کی عوام نے 804,کو مسترد کردیا

02/05/2026
Photos from Pakistan Muslim league N Pk 37's post 30/04/2026


آج یونین کونسل جنگلاں کے دلنشین گاؤں سندر میں ایک ایسا روح پرور منظر سجا جس نے علم، محبت اور وفاداری کے رنگوں کو ایک ہی جگہ سمو دیا ۔ ہیڈ ماسٹر عبدالرزاق صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ یہ پروقار الوداعی تقریب محض ایک رسمی اجتماع نہ تھی بلکہ ایک درخشاں عہد کی تکمیل اور ایک عظیم معلم کے تابندہ سفر کو سلام پیش کرنے کا حسین استعارہ تھی۔ ان کی پُرخلوص دعوت پر اس محفل میں شرکت یقیناً باعثِ سعادت رہی، جہاں ضلع مانسہرہ کے تعلیم سے وابستہ معزز علمی شخصیات ، باوقار سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد نے بھرپور شرکت کر کے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔
تقریب کا ہر گوشہ عقیدت اور محبت کی روشنی سے منور تھا۔ مقررین نے نہایت فصیح و بلیغ انداز میں عبدالرزاق صاحب کی اڑتیس سالہ بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا—وہ خدمات جن میں علم کی روشنی کے ساتھ ساتھ کردار سازی کی وہ خوشبو بھی شامل رہی جو نسلوں تک محسوس کی جاتی رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ آج ان کے شاگرد زندگی کے مختلف میدانوں میں نمایاں مناصب پر فائز ہو کر اپنے استاد کی محنت، اخلاص اور تربیت کا عملی ثبوت بنے ہوئے ہیں۔ تقریب کی مہمان نوازی اپنی مثال آپ تھی؛ ہر آنے والے مہمان کا پرتپاک استقبال اور نہایت احترام کے ساتھ اسٹیج تک رہنمائی اس بات کی دلیل تھی کہ یہ محفل صرف ایک تقریب نہیں بلکہ محبتوں کا ایک زندہ استعارہ تھی۔
دور دراز سے آنے والے احباب کی شرکت اس حقیقت کی گواہ بنی کہ عبدالرزاق صاحب نے صرف درس نہیں دیا بلکہ دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ بلاشبہ یہ تقریب اپنے حسنِ انتظام، وقار اور جذبۂ محبت کے اعتبار سے ایک شان دار اور ناقابلِ فراموش لمحہ ثابت ہوئی—ایک ایسا لمحہ جس نے رخصتی کو بھی جشن بنا دیا۔
آخر میں بارگاہِ الٰہی میں دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہیڈ ماسٹر عبدالرزاق صاحب کی ان گراں قدر خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی آنے والی زندگی کو صحت، سکون اور برکتوں سے بھر دے، اور انہیں اپنی رحمتوں کے سائے میں ایک پُرسکون، باوقار اور بابرکت زندگی عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید نیکیوں کی توفیق دے اور ان کی علمی و تربیتی کاوشوں کو صدقۂ جاریہ بنا کر ہمیشہ ان کے لیے باعثِ اجر و ثواب بنائے۔ آمین۔

17/04/2026

ہمارا خون بھی شامل ہے تزاٸین گلستان میں
ہمیں بھی یاد کرلینا چمن میں جب بہار اۓ

12/04/2026

شہداے ھزارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جلال بابا آڈیٹوریم آیبٹ آباد میں منعقدہ شہداے ہزارہ کانفرنس سے سابق ممبر صوباٸی اسمبلی سردار ظہور احمد کا اظہار خیال

Photos from Pakistan Muslim league N Pk 37's post 12/04/2026

سردار ہاؤس مانسہرہ سے قاٸد محترم سردار محمد یوسف اور سابق ممبر صوباٸی اسمبلی سردار ظہور احمد ودیگر کی کی قیادت میں جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں یوم شہدائے ہزارہ کے موقع پر سیمینار میں شرکت کے لئے قافلہ روانہ۔

#ایڈمن۔۔۔

12/04/2026

تحریک صوبہ ہزرہ ریلی ۔ ہرازہ موٹروے

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Pk 37 Mansehra 1
Mansehra
2100