21/12/2025
تھانہ صدر پولیس نے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ،تھانہ صدر میں مقدمات درج کرلئیے گئے۔
برآمد کئیے گئے اسلحہ میں 1کلاشنکوف ، 1پستول ، 1شارٹ گن جبکہ 2کلو50 گرام چرس بھی ریکور کی گئ۔
Mansehra police
14/08/2025
جو جھنڈا تم سال میں صرف ایک بار لگاتے ہو
وہ جھنڈا ہم سارا سال اپنے کندھے پر سجاتے ہیں❤️🔥
Day🇵🇰
07/08/2025
ڈی ـ پی ـ او کی جانب سے خراج تحسین ااور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
Allhamdulillah ❤️
25/02/2025
( #الوداع)
تورغر پولیس کی طرف سے ضلع تورغر سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی فیصل خان کی اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
اس موقع پر ڈی ایس پی فیصل خان نے کہاکہ ضلع تورغر کی عوام انتہائی غیور اور پولیس سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ضلع تورغر میں گزرا ہوا وقت اور ہر ایک لمحہ ہمیشہ یاد رہیگا کیونکہ تورغر کے عوام نے جو عزت اور اپنائیت دی ہے وہ تا قیامت یاد رکھونگا۔
اس موقع پر ایس ایج او تھانہ جدبا ثاقب فراز خان اور دیگر پولیس افسران و جوانوں نے ڈی ایس پی فیصل خان کو تحائف پیش کرنے کے ساتھ ہار بھی پہنائے۔
ضلع تورغر سے رخصتی کے وقت تمام پولیس آفیسران اور جوانوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔۔
21/02/2025
تھانہ جدباء پولیس کی کامیاب کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد،مقدمہ درج
ایس ایچ او تھانہ جدباء ثاقب فراز خان نے ہمراہ نفری پولیس کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث انعام اللہ ولد امام زر سکنہ کماچ ضلع شانگلہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گرفتار منشیات فروش کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ رجسٹر کرلیا۔
24/01/2025
ہمارا عزم ۔۔۔۔۔۔ـ ڈرگ فری
ڈی پی او سید مختار شاہ(PSP)کے احکامات پر ضلع تورغرکو منشیات فری ضلع بنانے کے لئیے موت کے سوداگروں کےخلاف کریک ڈاون جاری،ایس ایچ او تھانہ جدباء ثاقب فراز خان نے ہمراہ نفری پولیس کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عباد الرحمٰن عرف قاری ٹینشن ولد گل زرین خان سکنہ جدباء کو گرفتار کر لیا، ملزم سے موقع پر 1203گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کیا