03/06/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر، بالاکوٹ نے شوگران بازار میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی/ نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی اشیاء قبضے میں لے لی گئیں جبکہ متعلقہ دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
03/06/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II مانسہرہ جنید جمشید نے گورنمنٹ پرائمری سکول چٹہ بٹہ اور گورنمنٹ ہائی سکول چٹہ بٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کی تعداد، حاضری اور سکولوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ عملے کو تعلیمی معیار اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
03/06/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر جنید جمشید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II مانسہرہ نے بی ایچ یو سنڈے سر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ عملے کو عوام کو بہتر طبی سہولیات اور ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
03/06/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر، بالاکوٹ نے پٹوار سرکل دوگہ اور گڑھی حبیب اللہ کے مواضعات میں کام گرداوری ربیع 2026 کاتفصیلی جائزہ لیا جسےعمومی طور پرتسلی بخش پایا گیا۔ اس موقع پر گرداورسرکل اور پٹواری حلقہ کواس انتہائی اہم کام کی بروقت اور درست تکمیل بارے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔
02/06/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II مانسہرہ نے بھیرکنڈ اور خاکی بازار میں کریانہ اسٹورز، تندور، سبزی فروشوں اور بیکریوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران صفائی ستھرائی، اشیائے خوردونوش کے معیار، ایکسپائری ڈیٹس اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لیا گیا۔
چیکنگ کے دوران ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء سرکاری نرخوں پر فراہم کی جائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
02/06/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II مانسہرہ نے بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات اور ادویات کی بروقت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
01/06/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اوگی محمد علی نے ہمراہ تحصیلدار اوگی محمد ریاض نے بی ایچ یو نمبل اور بی ایچ یو کروڑی کا دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری، ادویات کے ذخیرے، او پی ڈی اور ایمرجنسی سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
31/05/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ناران میں دریا کے کنارے عوامی تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے سیاحتی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیاحوں کو دریا کے کنارے اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی۔
سیاحوں سے اپیل کی گئی کہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں، انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کے خطرات سے بچنے کے لیے حفاظتی اصولوں کی پابندی کریں۔
31/05/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II مانسہرہ نے سیاحتی سیزن کے دوران ناران میں مختلف رافٹنگ پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیاحوں کی حفاظت، حفاظتی انتظامات، لائف جیکٹس کی دستیابی اور متعلقہ دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ تمام سرگرمیاں حفاظتی اصولوں کے مطابق جاری رکھی جائیں تاکہ سیاحوں کو محفوظ اور بہتر تفریحی سہولیات میسر آ سکیں۔