11/10/2026
ٹریفک پولیس مانسہرہ — خدمتِ انسانیت، تحفظِ مخلوقات 🐦❤️
ٹریفک پولیس مانسہرہ کے اہلکاروں نے درخت کے ساتھ دھاگے میں الجھ کر لٹکے ہوئے ایک بے زبان پرندے کو بحفاظت نکالا۔ اہلکاروں نے پرندے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اس کی دیکھ بھال کے بعد اسے دوبارہ آزاد فضا میں اُڑا دیا۔
یہ عمل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ٹریفک پولیس صرف عوام کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے تک محدود نہیں، بلکہ ہر جاندار کے ساتھ ہمدردی، رحم دلی اور انسانیت کا جذبہ بھی رکھتی ہے۔
خدمت کا جذبہ، ہر مخلوق کے لیے!
پبلک ریلیشن آفیسر (PRO)
ٹریفک پولیس مانسہرہ