Traffic Police Mansehra

Traffic Police Mansehra

Share

Official page of Traffic Police Mansehra...
Please Like & Follow for daily updates

Photos from Traffic Police Mansehra's post 09/05/2026

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا جناب ذوالفقار حمید کے ویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ھزارہ ریجن ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کی نگرانی میں انسپکٹر ٹریفک انس خان نے سیاحتی مقام ناران کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد سیاحتی سیزن کے دوران ٹریفک کے نظام کو مؤثر بنانا، ٹریفک اہلکاروں کی مختلف پوائنٹس پر مناسب تعیناتی اور ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن حد تک اسموتھ رکھنا تھا۔

اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک انس خان نے دورے کے دوران ٹورزم پوائنٹس کیوائی،کاغان اور ناران میں ٹریفک سٹاف کی ڈیپلائمنٹ کی اور ناران میں ٹورسٹ سہولت مرکز کا باقاعدہ آغاز کیا جو آنے والے سیاحوں کو رہنمائی فراہم کرے گا اور ٹریفک سٹاف کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی، صبر اور احترام کے ساتھ پیش آیا جائے اور “پہلے سلام پھر کلام” پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اپنی مہمان نوازی، بہترین رویے اور عوام دوست کردار کی وجہ سے ایک منفرد پہچان رکھتی ہے، لہٰذا ہر اہلکار اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری، ایمانداری اور خوش اسلوبی اور آنے والے مہمان سیاحوںکو سہولت فراہم کرنے کے لیے سرانجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا، انہیں بروقت رہنمائی دینا اور ٹریفک کے مسائل سے محفوظ رکھنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے تاکہ خوبصورت وادی ناران آنے والے سیاح اچھے تاثرات لے کر واپس جائیں۔

ٹریفک پولیس مانسہرہ سیاحتی سیزن کے دوران عوام کی سہولت، محفوظ سفر اور ٹریفک کی بہترین روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے
پبلک ریلیشنز ٹریفک پولیس مانسہرہ

09/05/2026

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ارشد خان اور انسپکٹر ٹریفک انس خان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

کریک ڈاؤن کے دوران بالخصوص کم سن رائیڈرز، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد، پھٹے سائلنسر، فلیشر لائٹس اور غیر ضروری موڈیفکیشن کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
مانسہرہ ٹریفک پولیس والدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے، بغیر ہیلمٹ سفر کرنے اور غیر ضروری موڈیفکیشنز سے باز رکھیں۔ یہ غیر قانونی اقدامات نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
پبلک ریلیشنز ٹریفک پولیس مانسہرہ

Photos from Traffic Police Mansehra's post 07/05/2026

ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کا سٹی سرکل ڈرائیونگ لائسنس برانچ ٹاؤن شپ کا دورہ۔ دورے کا مقصد ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد اور شہریوں کو میرٹ پر لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

ایس پی ٹریفک نے اپنی نگرانی میں آن لائن ای ٹیسٹ اور فزیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کروایا۔ دونوں مراحل میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ جاری کیے گئے۔

ایس پی ٹریفک جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس صرف ایک دستاویز نہیں بلکہ محفوظ ڈرائیونگ کی ذمہ داری کا عہد ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، دورانِ ڈرائیونگ احتیاط کو یقینی بنائیں ۔

محفوظ ڈرائیونگ، محفوظ زندگی۔

Photos from Traffic Police Mansehra's post 07/05/2026

ریٹائرڈ ڈی ایس پی سجاد خان، انسپکٹر عبدلحمید خان،ھیڈ کلرک پی ٹی ایس مانسہرہ سمیع اللّٰہ خان ،ریٹائرڈ سب انسپکٹر انور خان کی SP ٹریفک آفس مانسہرہ آمد
۔۔۔ اس موقع پر انہوں نے SP ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کو ایس پی ٹریفک مانسہرہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Photos from Traffic Police Mansehra's post 07/05/2026

ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کا صبح سویرے اسکول اوقات کے دوران شہر کے مختلف چوکوں اور اہم روٹس کا دورہ۔

دورے کے دوران ایس پی ٹریفک نے ٹریفک کنٹرول ڈیوٹی کی خود نگرانی کرتے ہوئے موجود ٹریفک اسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ اسکول اوقات میں ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ طلباء، والدین اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایس پی ٹریفک نے مختلف چوکوں اور رش والے مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کو مزید متحرک اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تاکید کی۔

“محفوظ ڈرائیونگ، محفوظ زندگی”

Photos from Traffic Police Mansehra's post 05/05/2026

ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کا لائسنس برانچ سرکل اوگی کا دورہ۔

دورے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کا جائزہ لیا، جہاں امیدواروں سے آن لائن ای ٹیسٹ اور فزیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ لیے گئے۔ دونوں مراحل میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو لائسنس پرمٹ جاری کیے گئے، جبکہ فیل ہونے والے امیدواروں کو آئندہ ٹیسٹ میں بہتر تیاری کے ساتھ شامل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

دورانِ سفر جلد بازی نہیں، حفاظت کو ترجیح دیں۔

روڈ سیفٹی اصولوں پر عمل، حادثات سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔

ٹریفک اشاروں کی پابندی کریں، محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔

ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال، زندگی سے محبت کی علامت ہے۔

ذمہ دار شہری بنیں، ٹریفک قوانین کا احترام کریں

پبلک ریلیشنز ٹریفک پولیس مانسہرہ

Photos from Traffic Police Mansehra's post 04/05/2026

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے آج شام بعد از ڈیوٹی ضلع مانسہرہ کے جملہ ٹریفک اسٹاف کی ٹریفک ھیڈ کوارٹرز میں جنرل رول کال کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک انس خان بھی موجود تھے۔

رول کال کے دوران ایس پی ٹریفک نے تمام افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈسپلن، وقت کی پابندی اور محکمانہ اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔غفلت لاپرواہی بلکل برداشت نہیں کی جاے گی انہوں نے کہا کہ تمام اہلکار اپنی یونیفارم کا استعمال رولز کے مطابق کریں اور دورانِ ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، تحمل اور شائستگی سے پیش آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کی سہولت اور خدمت کے لیے ہے، لہٰذا شہریوں کے ساتھ عزت و احترام اور پیشہ ورانہ انداز اپناتے ہوئے بہترین ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ محکمہ ٹریفک پولیس کا مثبت تشخص مزید بہتر ہو۔
پبلک ریلیشنز ٹریفک پولیس مانسہرہ

04/05/2026

ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کا ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ کا دورہ
ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈرائیونگ سیکھنے والے 26ویں بیچ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایس پی ٹریفک نے کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ ہی محفوظ معاشرے کی بنیاد ہے، اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول کا مقصد شہریوں کو جدید اور محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے اور روڈ سیفٹی کو فروغ دیا جا سکے۔
ایس ایس پی ٹریفک نے تربیتی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ معیارِ تربیت کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ 🚦
پبلک ریلیشنز ٹریفک پولیس مانسہرہ

Photos from Traffic Police Mansehra's post 04/05/2026

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان نے ضلع مانسہرہ میں متوقع وی آئی پی کی آمد اور موومنٹ کے پیش نظر مختلف مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر مانسہرہ مس ثناء فاطمہ ایس پی ٹریفک جہانزیب خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران مختلف روٹس، داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر سیکیورٹی پوائنٹس اور چیکنگ کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روٹ سیکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ، واک تھرو گیٹس، ناکہ بندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔مزید یہ کہ اس موقع کے لیے باقاعدہ ٹریفک مینجمنٹ پلان اور جامع سیکیورٹی پلان SOPs کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پروگرام کو پرامن اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

04/05/2026

ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کا صبح سویرے سکول ٹائم کے اوقات کے وقت شہر کے مختلف اہم چوکوں اور شاہراہوں کا دورہ۔
ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے سکول ٹائم کے دوران کے کے ایچ،بیدڑہ چوک، پنجاب چوک،ڈھانگری چوک، پکھوال چوک،شاہنواز چوک اور دیگر مصروف روٹس اور چوکوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا، شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور سکول جانے والے بچوں کو بروقت اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر ایس پی ٹریفک نے مختلف چوکوں میں ٹریفک صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ ٹریفک سٹاف کے ہمراہ خود روڈ پر موجود رہ کر Smooth Flow of Traffic کو یقینی بنایا اور ٹریفک سٹاف کے ساتھ ٹریفک کنٹرول کی نگرانی کی انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔
ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس عوام کی سہولت، محفوظ سفر اور بہتر ٹریفک نظام کے لیے ہر وقت فیلڈ میں موجود ہے۔

پبلک ریلیشنز ٹریفک پولیس مانسہرہ

03/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Batpull Mansehra
Mansehra
21300