07/10/2026
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل رستم
آج عوامی نیشنل پارٹی تحصیل رستم کے یوتھ افیئرز ڈپٹی سیکرٹری رمیض اداس اور سوشل میڈیا سیکرٹری بہار علی نے تحصیل رستم کے صدر جہانگیر عالم ايډوکيټ سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں تحصیل روستم میں سوشل میڈیا کو مزید فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ یوتھ افیئرز کے زیرِ اہتمام تنظیمی سرگرمیوں اور ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جن ویلج کونسلز میں ابھی تک یوتھ افیئرز کی تنظیمیں موجود نہیں، وہاں تنظیم سازی کے عمل کو تیز کیا جائے، جبکہ پہلے سے موجود تنظیموں کی معلومات، شناخت اور فعالیت کے حوالے سے بھی دوبارہ ملاقاتیں کرکے مکمل معلومات حاصل کی جائیں۔
منظم تنظیم، فعال نوجوان اور متحرک سوشل میڈیا ہی مضبوط سیاسی جدوجہد کی بنیاد ہیں۔
رميض اداس