Deputy Commissioner Mardan

Call Website Contact the organization

Deputy Commissioner Mardan Official page of the Deputy Commissioner Mardan — committed to efficient governance, transparency, and public welfare.

**مردان:** ضلعی انتظامیہ مردان کی نگرانی میں شیرگڑھ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھر کے خاتمے اور شہریوں کو اس سے محفوظ رک...
09/10/2026

**مردان:** ضلعی انتظامیہ مردان کی نگرانی میں شیرگڑھ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھر کے خاتمے اور شہریوں کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے اسپرے کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام اور عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

مردان: عوامی شکایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-V محمد محسن نے حمزہ خان کلے، تحصیل مردان کا دورہ کیا اور سڑک پر پڑے تعمیراتی ...
09/10/2026

مردان: عوامی شکایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-V محمد محسن نے حمزہ خان کلے، تحصیل مردان کا دورہ کیا اور سڑک پر پڑے تعمیراتی سامان اور کوڑا کرکٹ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ شخص کو سختی سے ہدایت کی کہ دو دن کے اندر سڑک سے تمام سامان اور کوڑا کرکٹ ہٹایا جائے تاکہ عوام کی آمدورفت میں رکاوٹ دور ہو اور علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

District Service Delivery Task مویشی منڈی کاٹلنگ کا دورہ — 09 اکتوبر 2026ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ جناب قیصر حسین مغل ...
09/10/2026

District Service Delivery Task
مویشی منڈی کاٹلنگ کا دورہ — 09 اکتوبر 2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ جناب قیصر حسین مغل نے آج 09 اکتوبر 2026 کو مویشی منڈی کاٹلنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت، قیمتوں، صفائی ستھرائی، انتظامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے منڈی میں موجود بیوپاریوں اور خریداروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور شکایات بھی دریافت کیں۔
متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ منڈی میں قیمتوں کی مؤثر نگرانی، صفائی ستھرائی، ٹریفک اور سکیورٹی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ جانوروں کی خرید و فروخت میں مقررہ ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

09/10/2026

ضلعی انتظامیہ مردان

حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لیے خصوصی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں عوامی آگاہی ویڈیو کے ذریعے بچوں کے تحفظ، ان کے حقوق اور محفوظ ماحول کی فراہمی سے متعلق پیغام عام کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ مردان عوام الناس پر زور دیتی ہے کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں، بچوں کو محفوظ اور غیر محفوظ رویّوں کے بارے میں مناسب آگاہی دیں اور کسی بھی مشتبہ یا نقصان دہ سرگرمی کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

بچوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایک محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے بچوں کے حقوق کا احترام اور ان کے خلاف ہر قسم کے استحصال کی روک تھام ناگزیر ہے۔

**ترجمان: ضلعی انتظامیہ مردان**

آج کا نرخنامہ
09/10/2026

آج کا نرخنامہ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، منیزہ، نے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پی ایم فیول ریلیف اسکیم کے تحت قائم سہولت ڈی...
08/10/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، منیزہ، نے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پی ایم فیول ریلیف اسکیم کے تحت قائم سہولت ڈیسکوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران پیٹرول کے پیمانوں (گیج)، نرخوں اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں شیرگڑھ بازار میں بس اسٹینڈ کا دورہ کیا گیا، جہاں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، منیزہ، نے شگاؤ ناکہ جوائنٹ چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف متعلقہ محکموں کے نم...
08/10/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، منیزہ، نے شگاؤ ناکہ جوائنٹ چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف متعلقہ محکموں کے نمائندگان کی موجودگی، ڈیوٹی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی سے انجام دینے اور چیک پوسٹ پر مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

مردان: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-VII ہانیہ شاہ نے جی پی ایس منگا نمبر 1 کا دورہ کیا اور ہیڈ ماسٹر و تدریسی عملے کی طلبہ کو مع...
08/10/2026

مردان: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-VII ہانیہ شاہ نے جی پی ایس منگا نمبر 1 کا دورہ کیا اور ہیڈ ماسٹر و تدریسی عملے کی طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے محنت، لگن اور ذمہ داری کو سراہا۔

اس موقع پر سکول انتظامیہ اور تدریسی عملے کی جانب سے سازگار تعلیمی ماحول برقرار رکھنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہیڈ ماسٹر اور عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر اساتذہ کی محنت اور وابستگی نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

مردان: شہری شکایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ سرور نے رشکئی ریسٹ ایریا طورو کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران مختلف کھانے...
08/10/2026

مردان: شہری شکایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ سرور نے رشکئی ریسٹ ایریا طورو کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے معیار، نرخوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ زائد نرخ وصول کرنے پر متعلقہ دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ عوامی سہولت کے لیے ہر شے پر علیحدہ قیمت درج کرنے اور نمایاں نرخ نامے آویزاں رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر ریسٹ ایریا میں موجود پیٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا گیا اور انتظامیہ کو پیٹرول کی پیمائش میں گیج کی ہیرا پھیری سے گریز اور مقررہ ضوابط پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ وزیرِاعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت انتظامات اور لاگ بُک کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ریسٹ ایریا کے واش رومز کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Address

Qazi Bashir Road DC Office Mardan
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Mardan:

Shortcuts

Share