13/09/2026
🩸 مرحومہ انیسہ بلڈ کیمپ— ایک کامیاب کاوش 🩸
الحمدللہ! حجرہ عطاءاللّہ چیرمین ، باغونہ غازی بابا اور انیسہ کے والد صاحب کے تعاون سے کاٹلنگ بلڈ ڈونیشن سوسائٹی اینڈ تھیلیسیمیا سنٹر (ایمل ہسپتال کاٹلنگ) کے زیرِ اہتمام مرحومہ انیسہ بلڈ کیمپ کامیابی سے منعقد ہوا۔
اس بلڈ کیمپ میں 26 نوجوانوں نے خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کیا۔
🤲 تمام نوجوانوں سے اپیل ہے کہ خون کا عطیہ ضرور دیں۔
آپ کا عطیہ کسی مریض کی زندگی بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔
اس کامیاب بلڈ کیمپ کے انعقاد میں پیپل ویلفیئر آرگنائزیشن، مرہم یوتھ فاؤنڈیشن،روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن اور ایمل ہسپتال صحت لیب کے ٹیکنیشنز کی کاوشوں اور تعاون کا اہم کردار رہا۔ تمام معاونین، خون عطیہ کرنے والے افراد اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ۔
اللہ تعالیٰ تمام عطیہ دینے والوں اور خدمت کرنے والوں اس کار خیر میں حصہ لینے کا جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین۔