22/05/2026
بانی چکور فاونڈیشن محمد عباس خان نے کور کمیٹی ممبران کی مشاورت سے ایک نیا فلاحی منصوبہ متعارف کرا دیا۔
اس اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں تحصیل رستم کی مختلف یونین کونسلوں کے ان غریب اور مستحق خاندانوں کو آسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا جن کا ماہانہ بجلی بل 3 ہزار روپے تک ہو یا جن کے پاس بجلی کنکشن موجود نہ ہو۔
اقساط رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ خدمت کا سلسلہ مسلسل جاری رہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس سولر سسٹم میں شامل ہیں:
☀️ 450 واٹ سولر پلیٹ
🔋 50Ah بیٹری
🌀 دو AC/DC چھت پنکھے
🔌 بیٹری چارجر
💡 دو لائٹس
🧵 مکمل تار
بہت جلد چکور فاونڈیشن ممبران کی جانب سے فارم فراہم کیے جائیں گے جن کے ذریعے خواہشمند حضرات اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔
📌 نوٹ: تمام سامان بازار ریٹ سے رعایت پر اور بغیر کسی اضافی چارج کے فراہم کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ بانی چکور فاونڈیشن محمد عباس خان اور تمام ممبران کی اس کاوش کو کامیاب فرمائے اور اسے عوام کیلئے آسانی اور راحت کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲