N-5 Rescue 1122 Matiari Satellite Station

N-5 Rescue 1122 Matiari Satellite Station Matiari Satellite Station Rescue 1122

مٹیاری: اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری کا ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن کا دورہمٹیاری، سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن م...
02/10/2026

مٹیاری: اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری کا ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن کا دورہ

مٹیاری، سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن مٹیاری میں اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالوہاب میمن نے دورہ کیا۔

اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ارشاد احمد بگٹی نے اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری کو سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے قیام، خدمات اور ہنگامی صورتحال میں ریسکیو ٹیم کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایمرجنسی آفیسر نے مختلف نوعیت کی ہنگامی صورتحال، بالخصوص روڈ ٹریفک حادثات، فائر ایمرجنسی، ڈوبنے کے واقعات اور دیگر ریسکیو آپریشنز کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 کی مختلف ایمرجنسی گاڑیوں، ریسکیو آلات اور جدید حفاظتی سامان کا بھی تفصیلی معائنہ کروایا گیا اور ان کے استعمال، افادیت اور ہنگامی حالات میں عملی کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری نے ریسکیو 1122 کی خدمات، پیشہ ورانہ کارکردگی اور عوام کو بروقت ایمرجنسی رسپانس فراہم کرنے کے عزم کو سراہا

24/09/2026

سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن مٹیاری کی جانب سے ٹنڈوآدم نرسنگ کالج میں BLS اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد

سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن مٹیاری کی ٹیم کی جانب سے ٹنڈوآدم نرسنگ کالج میں Basic Life Support (BLS) اور Fire Safety کے حوالے سے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی سیشن کے دوران نرسنگ کالج کے طلبہ و طالبات اور اسٹاف کو ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد، Basic Life Support (BLS)، CPR، مریض کی ابتدائی جانچ اور بروقت ریسپانس کے بنیادی اصولوں کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ شرکاء کو آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات، آگ کی مختلف اقسام، فائر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال، ایمرجنسی ایگزٹ، انخلاء کے طریقہ کار اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے عملی مشق کے ذریعے شرکاء کو ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

18/09/2026
18/09/2026
مٹیاری: الخدمت آغوش سکول ہالا میں BLS اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقادسندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن مٹیار...
16/09/2026

مٹیاری: الخدمت آغوش سکول ہالا میں BLS اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد

سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن مٹیاری کی جانب سے الخدمت آغوش سکول ہالا میں BLS (Basic Life Support) اور Fire Safety کے حوالے سے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی پروگرام کے دوران اسکول کے طلبہ اور اساتذہ کو ابتدائی طبی امداد، ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل، BLS کے بنیادی طریقہ کار اور آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکاء کو ہنگامی حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، متاثرہ افراد کو فوری مدد فراہم کرنے اور آگ سے بچاؤ کے مؤثر طریقوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے ریسکیو 1122 کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس اہم تربیت کو سراہا۔

12/09/2026

سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیٹلائیٹ اسٹیشن مٹیاری میں ،ریسکیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مضبوط کرنے کی مشق
#

موٹروے آفس مٹیاری میں ریسکیو 1122 کی جانب سے فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقادمٹیاری: سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس ر...
11/09/2026

موٹروے آفس مٹیاری میں ریسکیو 1122 کی جانب سے فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد

مٹیاری: سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن مٹیاری کی جانب سے موٹروے آفس مٹیاری میں فائر سیفٹی اور بنیادی طبی امداد (First Aid) کے حوالے سے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی سیشن کے دوران موٹروے آفس کے عملے کو آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات، آگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر، فائر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال اور ہنگامی صورتحال میں محفوظ طریقے سے ابتدائی کارروائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے شرکاء کو مختلف ہنگامی حالات میں بنیادی طبی امداد فراہم کرنے، زخمی افراد کی ابتدائی نگہداشت اور بروقت ریسپانس کے عملی طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تربیتی سیشن کا مقصد موٹروے آفس کے عملے میں ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے، آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے ضروری صلاحیتوں اور آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

ریسکیو 1122 مٹیاری کی جانب سے مختلف سرکاری، نجی اور عوامی اداروں میں فائر سیفٹی، ایمرجنسی رسپانس اور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے آگاہی و تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔

مٹیاری: ریسکیو 1122 کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز میں اعزازی اسناد تقسیمسندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122...
10/09/2026

مٹیاری: ریسکیو 1122 کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز میں اعزازی اسناد تقسیم

سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن مٹیاری کے ایمرجنسی آفیسر ارشاد احمد بگٹی کی جانب سے دورانِ ایمرجنسی ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات، محنت اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی اسناد (Certificates of Appreciation) سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ عوام کو ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا مقصد ان کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ دیگر ریسکیورز میں بھی مزید محنت، جذبے اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو فروغ دینا ہے

06/09/2026

06/09/2026

تاریخ: 5 ستمبر
وقت: 7:18 رات

مقام: تین دری موری، شوگر مل مٹیاری کے قریب تین افراد کے ڈوب جانے کے اطلاع ـ

مٹیاری: سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 مٹیاری کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ـ

مٹیاری: شوگر مل مٹیاری کے قریب مذہبی رسومات (پوجا پاٹ) ادا کرتے ہوئے تین افراد پانی میں ڈوب گئے، ریسکیو 1122 مٹیاری کی ٹیم نے مسلسل ڈیڑھ گھنٹے کے بعد تین افراد کو پانی سے باہر نکالا گیاـ

ڈوب جانے والے افراد کی شناخت:
شون عمر 25 سال
انیل عمر 30 سال
پون کمارــ

میڈیا انچارج سیٹلائٹ اسٹیشن مٹیاری ـ

Address

Matiari Satellite Station Rescue 1122
Matiari
JC4M+MM

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when N-5 Rescue 1122 Matiari Satellite Station posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share