Agriculture Extension official upper Swat

Agriculture Extension official upper Swat The purpose of making this page is to create a land for landowners to bring information to the crops.

And even the missionary used for cultivation, provide you with the urana

28/10/2026
20/10/2026

بر سوات میں زیتون پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح: زمینداروں کے لیے ایک تاریخی سنگ میل!

بر سوات میں زیتون پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح: زمینداروں کے لیے ایک تاریخی سنگ میل!آج مورخہ 19 اکتوبر 2026ء کو ڈسٹرکٹ ڈائریک...
19/10/2026

بر سوات میں زیتون پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح: زمینداروں کے لیے ایک تاریخی سنگ میل!
آج مورخہ 19 اکتوبر 2026ء کو ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت سوات، ڈاکٹر عدالت خان نے بر سوات میں زیتون سے تیل نکالنے والے جدید پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ اقدام بر سوات کے زیتون کے کاشتکاروں اور زمینداروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری اور زراعت کے شعبے میں نمایاں ترقی کی علامت ہے۔
اہم خصوصیات اور سہولیات:
* گھر کی دہلیز پر سہولت: اب بر سوات کے زمینداروں کو زیتون سے تیل حاصل کرنے کے لیے دور دراز کے علاقوں یا دوسرے شہروں کا سفر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔
* بہترین معیار اور کم وقت: محکمہ زراعت کے بر سوات ڈیٹپانئی (Detpanai) آفس میں اب انتہائی قلیل وقت میں زیتون کا خالص اور اعلیٰ معیار کا تیل نکالا جا سکے گا۔
* معاشی خوشحالی: اس سہولت کے میسر آنے سے مقامی کسانوں کے اخراجات میں کمی آئے گی اور زیتون کی کاشت کو مزید فروغ ملے گا۔
یہ قدم نہ صرف کسانوں کے وقت اور محنت کی بچت کا باعث بنے گا بلکہ علاقے میں زیتون کی صنعت کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ بر سوات کے تمام زمینداروں کے لیے یہ ایک شاندار تحفہ ہے جو خطے میں زرعی خود کفالت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت بر سوات ڈاکٹر عدالت خان نے گرینڈ پرسیمَن فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بَر سوات میں املوک (پرسی...
08/10/2026

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت بر سوات ڈاکٹر عدالت خان نے گرینڈ پرسیمَن فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بَر سوات میں املوک (پرسیمَن) کی پیداوار وافر مقدار میں ہوتی ہے، جو علاقے کے زمینداروں کے لیے ایک اہم معاشی ذریعہ ہے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو جدید پیداواری طریقوں، بہتر باغبانی اور فصل کے مؤثر انتظام کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ املوک کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ویلیو ایڈیشن، پیکجنگ اور مارکیٹنگ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ زمیندار اپنی پیداوار کو بہتر انداز میں مارکیٹ تک پہنچا کر زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔ محکمہ زراعت کا مقصد کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی اور عملی رہنمائی فراہم کرکے املوک کی پیداوار اور معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ضلع بر سوات کے تمام کھاد (فرٹیلائزرز) ڈیلرز کیلئے Fertilizer Track & Trace System کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ٹریننگ منع...
02/10/2026

ضلع بر سوات کے تمام کھاد (فرٹیلائزرز) ڈیلرز کیلئے Fertilizer Track & Trace System کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ٹریننگ منعقد کیا گیا ۔ جس میں بر سوات کے کھاد ڈیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ ٹریننگ میں کھاد کی خرید و فروخت، بار کوڈ / کیو آر کوڈ اسکین، آن لائن اندراج اور سسٹم کے استعمال کے بارے میں مکمل رہنمائی اور عملی طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد ادریس خان بھی موجود تھے ۔
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن بر سوات ڈاکٹر عدالت خان اور ایس۔ایم۔ایس نجیب اللہ خان نے کھاد کے رجسٹریشن کے تمام طریقہ کار پر مکمل بریفنگ دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد ادریس خان نے فارم سروسز سنٹر کے کابھی دورہ ۔ ڈی۔ایس۔ڈی ایف ایکٹیویٹی کے تحت کھاد، فارم سروسز سنٹر مشنری کا معائنہ کیا ۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عدالت خان کے ساتھ بر سوات میں زمینداروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث ہوئیں ۔

New flowering in Saffron Demonstration Plot laid out during 2025-26 in G*t Shawar Tehsil Matta District Bar Swat under A...
01/10/2026

New flowering in Saffron Demonstration Plot laid out during 2025-26 in G*t Shawar Tehsil Matta District Bar Swat under ADP Scheme Saffron Cultivation in Potential Districts in KP.

برسوات ’کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹل رسک ورکشاپ کا انعقادموسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ترجیحی اقدامات پر توجہ دینا ہوگی، مقرر...
24/09/2026

برسوات ’کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹل رسک ورکشاپ کا انعقاد

موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ترجیحی اقدامات پر توجہ دینا ہوگی، مقررین

برسوات اسٹرینتھنگ پارٹیسیپیٹری آرگنائزیشن (SPO) نے PROAACT پروجیکٹ کے تحت زراعت (ای) مٹہ میں ایک روزہ کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹل رسک اسیسمنٹ فائنڈنگز شیئرنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں اہم سرکاری محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی،جن میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن بر سوات ڈاکٹر عدالت خان ، اے ڈی سی ریلیف اینڈ ایچ آر سوات ، پبلک ہیلتھ، واٹر مینجمنٹ، ٹی ایم اے مٹہ، ایریگیشن، فارسٹ، لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک اینڈ ڈیرئی ڈویلپمنٹ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ، اور ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ ایس پی او ٹیم ممبران اور کمیونٹی کے نمائندے شامل تھے۔

ورکشاپ میں موسمیاتی اور ماحولیاتی خطرات کے جائزے کے نتائج کو شیئر کرنے اور ان کی توثیق کرنے، اسٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک لینے، اور مقامی موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ترجیحی اقدامات اور نیچر بیسڈ سلوشنز (NbS) کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اے ڈی سی ریلیف اینڈ ایچ آر سوات نے ایس پی او کی کاوشوں کو سراہا اور متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کاری اور تعاون کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ورکشاپ کا اختتام فالواپ اقدامات پر اتفاق اور ضلع برسوات میں climate resilience اور پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Address

Detpani
Matta
19040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agriculture Extension official upper Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share