26/04/2026
📢 محکمہ ایکسائز پنجاب میں کانسٹیبل کی بھرتی کا اعلان! 📢
پنجاب کے نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا بہترین موقع۔ تمام تفصیلات، فارم اور چالان اسی پوسٹ میں نیچے دی گئی تصاویر میں موجود ہیں۔
📝 اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ:
پہلا مرحلہ: نیچے دی گئی تصاویر میں سے چالان فارم کا پرنٹ لیں اور بینک آف پنجاب میں 300 روپے فیس جمع کرائیں۔
دوسرا مرحلہ: درخواست فارم اور بیانِ حلفی کو مکمل پُر کریں۔
تیسرا مرحلہ: اپنے تعلیمی اسناد، ڈومیسائل اور شناختی کارڈ کی کاپیاں فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
چوتھا مرحلہ: مکمل فائل اپنے متعلقہ ڈویژنل دفتر میں 11 مئی 2026 سے پہلے جمع کرائیں یا بذریعہ ڈاک بھیجیں۔
📍 تعلیمی قابلیت: میٹرک (سیکنڈ ڈویژن)
📍 عمر کی حد: 18 سے 25 سال
📅 آخری تاریخ: 11 مئی 2026
⚠️ نوٹ: چالان کی اصل رسید درخواست فارم کے ساتھ لگانا لازمی ہے۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مستحق نوجوانوں تک معلومات پہنچ سکیں! ✅
Excise, Taxation & Narcotics Control Department Jhang
08/04/2026
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت پنجاب
حکومت پنجاب کی جانب سے موٹرسائیکل ٹرانسفر پر فیس اور دیگر چارجز معاف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کے لیے فیول سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔
اسی سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل ٹرانسفر فیس 605 روپے، ایڈیشنل رجسٹریشن مارک فیس 1000 روپے اور اسمارٹ کارڈ فیس 1300 روپے معاف کر دی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ شہری اس رعایت سے 6 اپریل تا 5 مئی 2026 تک استفادہ کر سکیں گے۔ تاہم اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے لازم ہے کہ موٹر سائیکل درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو۔
حکومت پنجاب کے اس ریلیف پیکج کے ذریعے عوام کو مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جسے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن برداشت کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ رعایت لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس پر لاگو نہیں ہوگی، تاہم ٹرانسفر فیس اور دیگر رجسٹریشن سے متعلق چارجز بدستور معاف رہیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی موٹرسائیکل اپنے نام پر رجسٹر کروائیں تاکہ وہ فیول سبسڈی اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔
01/02/2026
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا احسن اقدام
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب
بڑی سہولت
ری رجسٹریشن
تین فروری 2026 سے
02/12/2024
ٹریکٹر اور کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ ایکسائز آفس میانوالی میں دستیاب ہیں
اس لسٹ میں جن نمبر کا اندراج ہے وہ اصل سمارٹ کارڈ کے ساتھ آفس آجائے
29/09/2023
سٹیٹ بینک کی مروجہ پالیسی کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ بنک PSID والے پراپرٹی ٹیکس چالان کو وصول کرنے سے انکار نہیں کر سکتا۔ اپنا ٹیکس 30 جون سے قبل جمع کرائیں اور رعایت سے فائدہ اٹھائیں
21/09/2023
آئیے نیو بائیو میٹرک سسٹم کے بارے میں سمجھئیے۔۔۔
Vehicle Sale Intimation
VSI
پنجاب ایکسائز کے نئے سسٹم کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کے دو طریقے ہیں ، ایک تو وہی پرانا طریقہ ہے ، اور دوسرے نئے سسٹم کا نام VSI ہے جو کہ ڈیلر حظرات کے لیئے ہے۔
درج ذیل طریقے سے ہم VSI کا استعمال کر کے گاڑی ٹرانسفر کروا سکتے ہیں :-
1- سب سے پہلے ہمیں VSI طریقے کار کو استعمال کر کے ایک ایپلیکیشن آئی ڈی ملے گا ، اس ایپلیکیشن آئی ڈی کو استعمال کر کے ہم بغیر ٹرانسفر فیس کے فروخت کنندہ کا بائیو میٹرک لے سکتے ہیں ۔
2- یہ بائیو میٹرک ویسے تو چار ماہ (120 دن) تک کارآمد ہے۔
لیکن
اس میں سے صرف ایک ماہ (30 دن) تک آپ بغیر جرمانے کے گاڑی کی صرف اصل ٹرانسفر فیس/(جس میں کوئی جرمانہ شامل نہیں ہو گا) جمع کروا کے اور صرف خریدار کا بائیو میٹرک لے کے گاڑی ٹرانسفر کروا سکتے ہیں ۔
تیس دن کے بعد جرمانے کی تفصیلات یہ ہیں
Upto 30 days or 1st moth ( Zero Fine)
Upto 60 days or 2nd month (10,000 fine plus Transfer fees)
Upto 90 days or 3rd month (20,000 fine plus Transfer fees)
Upto 120 days or 4th month (30,000 fine plus Transfer fees)
چار ماہ گزرنے کے بعد بھی اگر آپ گاڑی ٹرانسفر نہیں کرتے تو آپ کو ٹرانسفر فیس کے علاوہ تیس ہزار جرمانہ بھی دینا ہو گا اور فروخت کنندہ کی بائیو میٹرک بھی دوبارہ لینا ہو گی۔ اس جرمانے کا اطلاق ہر اس گاڑی پر ہو گا جس نے VSI کا استعمال کیا ۔ اس جرمانے کا اطلاق cc پر نہیں ھے ۔۔