Real Banni Afghan - Mianwali

Real Banni Afghan - Mianwali بنی افغانان کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے
اسکی تعمیر و ترقی سے بڑھ کے کوئی بھی نہیں ہے Banni Afghanan Tehsil & District Mianwali

05/09/2026

بہت دکھ اور افسوس کا مقام ہے اور ہمارے لیے فکر کی بات ہے کہ جہاں اس دور میں بچے 95٪ رزلٹ دیتے ہیں وہاں ہمارے سکولوں میں بچے ایک پیپر پاس کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں ۔
یہاں صرف استادوں کو قصوروار ٹھہرانا درست نہیں بلکہ ہمیں بھی اپنا آپ سدھارنے کی ضرورت ہے

مساجد اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں اور ان کے معاملات ایک عظیم امانت ہیں۔گزشتہ روز جامعہ مسجد گلزار مدینہ سنٹر بنی افغانان میں ...
08/06/2026

مساجد اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں اور ان کے معاملات ایک عظیم امانت ہیں۔
گزشتہ روز جامعہ مسجد گلزار مدینہ سنٹر بنی افغانان میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے پر بہت افسوس ہوا اور کسی ایک شخص کو اسکو انا کا مسئلہ بنانا قابل افسوس ہے اور

افسوس کی بات ہے کہ مسجد کے چندے، عطیات اور دیگر فنڈز کا کوئی واضح حساب کتاب عوام کے سامنے نہیں لایا جاتا۔ امام مسجد کی تنخواہ اور مسجد کی ضروریات بھی نظر انداز ہو رہی ہیں، جبکہ مسجد کے معاملات صرفایک ہی شخص تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مسجد کے انتظامی معاملات شفاف ہوں، آمدن و اخراجات کا مکمل ریکارڈ موجود ہو اور وقتاً فوقتاً نمازیوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ مسجد کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری امت کی امانت ہے۔

آئیں ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنی مساجد میں مشاورت، امانت داری اور جوابدہی کے نظام کو فروغ دیں تاکہ اللہ کے گھر کی خدمت بہترین انداز میں انجام دی جا سکے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حق بات کہنے، امانت کی حفاظت کرنے اور اپنی مساجد کی صحیح خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🕌

*مسجد ہمارا مشترکہ گھر ہے 🕌*اللہ کے گھر کی خدمت صدقہ جاریہ ہے۔ آئیں مسجد کے چندے اور اخراجات کا حساب شفاف رکھیں۔ ماہانہ ...
08/06/2026

*مسجد ہمارا مشترکہ گھر ہے 🕌*

اللہ کے گھر کی خدمت صدقہ جاریہ ہے۔

آئیں مسجد کے چندے اور اخراجات کا حساب شفاف رکھیں۔
ماہانہ رپورٹ لگانا امانت داری کی نشانی ہے۔

امام صاحب کی تنخواہ میں غفلت ناقابل برداشت ہے اور مسجد کے کاموں کے لیے فنڈ وقت پر خرچ کرنا ہمارا فرض ہے۔

اللہ قبول فرمائے۔ آمین

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Real Banni Afghan - Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share