The Bright Future Public Elementary School Hindal wala for boys and girls

The Bright Future Public Elementary School Hindal wala for boys and girls

Share

By getting education A person can move from darkness to light🤗

30/05/2026

ماشاءاللہ ماشاءاللہ 💕🤗
اللہ پاک میرے تمام سٹوڈنٹس کو والدین سمیت حج کی سعادت نصیب فرمائے آمین ثم آمین ❣️💕

28/05/2026

28 مئی – یومِ تکبیر 🇵🇰
"اللہ اکبر کی گونج، پاکستان کا عزم!"

آج کے دن، 28 مئی 1998 کو پاکستان نے دنیا کو بتا دیا کہ یہ قوم ایٹمی قوت بن کر اپنے دفاع کے لیے ہر حد تک جا سکتی ہے۔ یہ دن صرف سائنس کی کامیابی نہیں، بلکہ اتحاد، قربانی اور خودداری کا دن ہے۔

دی برائٹ فیوچر پبلک ایلیمنٹری سکول ہندال والا کے بچے اور اساتذہ اس عظیم دن کو فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔

آئیے! ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ علم، محنت اور اتحاد سے پاکستان کو مزید روشن اور مضبوط بنائیں گے۔
*پاکستان زندہ باد!* 💚

27/05/2026

*تمام مسلمانوں کو دی برائٹ فیوچر پبلک ایلیمنٹری سکول ہندال والا کی طرف سے عید الاضحیٰ مبارک!* 🌙✨

اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر آپ سب کی قربانیاں قبول فرمائے، گناہوں کو معاف فرمائے اور زندگی میں برکت، سکون اور خوشحالی عطا فرمائے۔

دعا ہے کہ یہ عید ہمارے دلوں کو ایک کرے، محبت اور بھائی چارے کو بڑھائے، اور ہمیں سچائی، صبر اور شکر کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔

اللہ پاک ہمیں اور پوری امتِ مسلمہ کو ہر بلا و آفت سے محفوظ رکھے، اور ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائے۔ آمین ثم آمین 🤲

*عید مبارک ہو!* 🐑❤️

26/05/2026

*الحمدللہ!*
حج 2026 کے مبارک موقع پر دنیا کے کونے کونے سے آئے ہوئے تمام مہمانانِ خدا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہر حاجی کا حج قبول فرمائے، ان کے گناہ معاف فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن واپس لے آئے۔
یا اللہ! ہمیں بھی جلد اپنی بارگاہ کے دیدار اور اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما۔ آمین ثم آمین 🤲🕋

#عرفات
منجانب: پرنسپل و جملہ سٹاف دی برائٹ فیوچر پبلک ایلیمنٹری سکول ہندال والا

24/05/2026

Alhamdulillah sum Alhamdulillah ❣️😊

22/05/2026

*حج کی عملی مشق*
دی برائٹ فیوچر پبلک ایلیمنٹری سکول ہندال والہ میں میں بچوں کو حج کے تمام ارکان سکھانے اور عملی طور پر کروانے کے لیے ایک خوبصورت سرگرمی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ایکٹیویٹی میں بچوں کو حج کے ہر مرحلے سے متعارف کروایا گیا اور انہوں نے خود اپنی شرکت سے تمام مناسکِ حج ادا کیے۔

بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کچھ بچے احرام باندھ کر آئے تھے اور کچھ نے سفید کپڑے پہن رکھے تھے تاکہ احرام کا احساس بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ اس مشق کے ذریعے بچوں نے نہ صرف حج کا طریقہ سیکھا بلکہ اس کی روح اور اہمیت کو بھی محسوس کیا۔

آخر میں سب بچوں نے مل کر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے والدین کو بھی حج کی سعادت نصیب فرمائے، اور تمام بچوں کے لیے یہ سبب بنے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار بیت اللہ کی زیارت کر سکیں۔

یہ سرگرمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم تعلیم کے ساتھ بچوں کی دینی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں، تاکہ وہ علم کے ساتھ بہترین کردار کے مالک بھی بنیں۔

منجانب: پرنسپل و جملہ سٹاف دی برائٹ فیوچر پبلک ایلیمنٹری سکول ہندال والا

18/05/2026

السلام علیکم
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
کسی بھی انسان کی زندگی میں اُس کے بچے اُس کی سب سے قیمتی امانت ہوتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو بڑے اعتماد اور امید کے ساتھ اسکول کے حوالے کرتے ہیں، اس لیے بچوں کی حفاظت، تربیت اور بہترین تعلیم ہماری سب سے بڑی ذمہ داری بن جاتی ہے۔
ہمیں چاہیے کہ بچوں کے لیے ایسا ماحول فراہم کریں جو:
صاف ستھرا ہو
محفوظ اور سیکیور ہو
ہیلتھ کانشس ہو
مثبت اور تربیت دینے والا ہو
بچے جہاں بیٹھتے ہیں، کھیلتے ہیں، پانی پیتے ہیں یا وقت گزارتے ہیں، ہر جگہ ان کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اگر نیت اچھی ہو اور مقصد صرف فیس لینا نہیں بلکہ نسل بنانا ہو، تو پھر ادارے واقعی قوم کی تعمیر کرتے ہیں۔
والدین کو بھی یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ بچے صرف ڈگری لینے کے لیے نہیں بلکہ اچھی زندگی گزارنے کے لیے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ صرف کم فیس لے کر کمزور اور بے مقصد تعلیم دینا کسی ظلم سے کم نہیں۔ بظاہر لگتا ہے کہ خرچہ کم ہو رہا ہے، لیکن اگر بچے کی تربیت، کردار، صلاحیت اور مستقبل مضبوط نہیں ہو رہا تو اصل نقصان پوری نسل کا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ:
بچوں کو معیاری تعلیم دی جائے
بہترین تربیت دی جائے
اعتماد اور اخلاق سکھائے جائیں
زندگی گزارنے کا شعور دیا جائے
اگر تھوڑی بہتر فیس لے کر بچوں کو اچھی تعلیم، اچھی تربیت اور بہتر ماحول دیا جائے تو اس کی آؤٹ پٹ کئی گنا بڑھ کر واپس آتی ہے۔ ایک اچھا بچہ صرف اپنے والدین نہیں بلکہ پوری قوم کا سرمایہ بنتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں امانت داری کے ساتھ نئی نسل کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
منجانب: پرنسپل و جملہ سٹاف دی برائٹ فیوچر پبلک ایلیمنٹری سکول ہندال والا

08/05/2026

*صبح کی پُرنور اسمبلی کا منظر*

آج صبح سورج کی سنہری کرنیں جب اسکول کے صحن پر پڑیں تو ایک روح پرور منظر نے آنکھوں کو ٹھنڈک بخشی۔ تمام طلبہ و طالبات صف در صف، نظم و ضبط کا پیکر بنے، سر جھکائے باادب کھڑے تھے۔ اسمبلی میں وہ سکوت اور وقار تھا کہ جیسے ہوا بھی آہستہ سے سانس لے رہی ہو۔

اسی دوران دو خوش الحان بچے سٹیج پر آئے اور اپنی پُرسوز آواز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی:

*"میں آپ کو بتا دیتا ہوں حالِ دل کس کو سنائیں*
*آپ کے ہوتے ہوئے، میں غلامِ مصطفیٰ ہوں، یہ میری پہچان ہے"*

جیسے ہی یہ الفاظ فضا میں گونجے، ہر بچے کا دل عشقِ رسول ﷺ سے سرشار ہو گیا۔ تمام طلبہ عقیدت سے سر جھکائے، پلکیں بچھائے، ادب و احترام کے ساتھ اس پاکیزہ کلام کو سن رہے تھے۔ وہ لمحہ ایسا تھا کہ دل گواہی دے رہا تھا کہ یہی ہماری اصل پہچان ہے — غلامیِ مصطفیٰ ﷺ۔

اللہ تعالی ہمارے اس ادارے کو دن دگنی رات چگنی ترقیاں نصیب فرمائے اور پڑھنے والے تمام بچوں کا مستقبل روشن بنائے امین ثم امین

01/05/2026

اس کے ہاتھوں پر چھالے ہیں،
مگر ان ہاتھوں سے ہی دنیا آباد ہے۔
اس کی قمیص پسینے سے بھیگی ہے،
مگر اسی پسینے سے ہمارے گھر بنتے ہیں۔

وہ مزدور ہے...
نہ اسے چھٹی ملتی ہے، نہ عزت، نہ پورا معاوضہ۔
پھر بھی ہر صبح ایک نئی امید لے کر نکلتا ہے۔

آئیے آج اس مزدور کو سلام کریں،
جس کی محنت پر ہماری زندگی کا سکون کھڑا ہے۔
* *

Want your business to be the top-listed Government Service in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Hindal Wala Mochh Mianwali
Mianwali