05/10/2026
بر سوات : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی، جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی، سابق صوبائی ڈپٹی کنوینر انجینئر زاہد خان یوسفزئی، سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان اور ضلعی صدر مبشر حسن کے خصوصی ہدایات کے مطابق آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ افضل خان لالا کالج مٹہ سوات کے زیر اہتمام قائد عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ افضل خان لالا کالج مٹہ کے اراکین اور کالج کے طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر قائد عمران خان کے صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔