12/10/2026
مورخہ 12-10-2026 کو فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ سیدو شریف صہیب خان نے ویلج کونسل سیکٹری سیدوشریف (1) اضغر خان کے ساتھ موٹیویشن کے دوران فیملی پلاننگ کا مقصد فلاحی مرکز کی کارکردگی اور اس کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی اس موقع پر فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ نے ویلج کونسل سیکٹری کو بتایا کہ فلاحی مرکز بنیادی طور پر خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے کام کرتا ہے۔ خاص طور پر ماں اور بچے کی صحت پر توجہ دی جاتی ہے تاکہ ماں اور بچہ صحت مند رہیں۔اس کے علاوہ خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقوں، ضروری معلومات اور اس کے فوائد کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ مرکز میں موجود تربیت یافتہ عملہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے ضروری معلومات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔آگاہی مہم میں ڈینگی سے بچاؤ اور اس کی حفاظتی تدابیر کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی اور کو ڈینگی سے بچانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔
آخر میں ویلج کونسل سیکٹری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اور دیگر عملہ اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت اور دیگر متعلقہ خدمات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
صہیب خان فیملی ویلفئر اسسٹنٹ (میل)
فلاحی مرکز سیدو شریف