07/10/2026
محکمہ سول ڈیفنس آفس شمالی وزیرستان (NWTD)
آج مورخہ 07/10/2026
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا جناب طارق حسین صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس جناب شاہد الرحمن داوڑ صاحب اور ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس شمالی وزیرستان جناب محمد تیمور خان آفریدی صاحب کے احکامات کی روشنی میں، انچارج سول ڈیفنس شمالی وزیرستان جناب زبیر محمد صاحب کی ہدایت پر سول ڈیفنس ٹیم نے سول ڈیفنس ایکٹ 1952 اور فائر سیفٹی آرڈر (19-FSO-KP) کے اطلاق کے سلسلے میں شہر کے مختلف ہوٹلز اور گیس ایجنسیوں کا معائنہ کیا
معائنے کے دوران انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر انسٹرکٹر گریڈ-III شمروز خان اور انسٹرکٹر گریڈ-III شالم نور وزیر نے متعلقہ ذمہ داران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ سات دن کے اندر اندر تمام ضروری فائر سیفٹی انتظامات مکمل کیے جائیں۔
تمام متعلقہ /ذمہ داران کو اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
مزید برآں، متعلقہ ذمہ داران کو واضح طور پر آگاہ کیے گیے کہ مقررہ مدت کے اندر فائر سیفٹی کے مطلوبہ انتظامات مکمل نہ کیے گئے تو اسپیشل پاور رولز 1951، سول ڈیفنس ایکٹ 1952 اور متعلقہ فائر سیفٹی قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں قانون کے مطابق جرمانہ، قید یا دونوں سزائیں شامل ہو سکتی ہیں۔
محکمہ سول ڈیفنس شمالی وزیرستان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور فائر سیفٹی قوانین پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔۔
ترجمان سول ڈیفنس آفس
شمالی وزیرستان۔