19/05/2025
📍Special Meeting on Kashmir | Mirpur, 25 April 2025
A special session of the Jammu Kashmir Self Determination Movement International (JKSDMI) was held at Shuhada-e-Jammu Conference Centre in Mian Muhammad Bakhsh Public Library, Mirpur, chaired by Professor Abdul Razaq Choudhry former Director of the Library.
🌟 Chief Guest: Dr. Fassah Qamareen Bibi, Chairperson of Mustafia Welfare Trust UK, was honoured for her remarkable welfare contributions across UK, Pakistan, India, and Kenya. Dr. Fassah announced her full cooperation for the development and betterment of Mian Muhammad Bakhsh Library, reinforcing her commitment to education and community progress. Mr.Khinshan Azam also accompanied the honourable chief guest.
Key attendees included:
• Mrs. Bushra Raheem (Director Library)
• Mohammad Rashid Chaudhary (Former Director Information, AJK)
• Cllr. Dr. Zulfiqar Ali (East London)
• Mohammad Azam (Secretary General, JKSDMI)
• Nadia Jahfery (Chairperson, JKSDMI London)
• Raja Husham Shareef (Former Chair, JKSDMI Youth Wing)
• Raja Abdul Rouf
• Mohammad Farooq Jarral
• Prof. Hafsa Bari (Retired Principal)
🗣️ Discussions addressed:
• The current situation in Jammu & Kashmir
• Tensions after recent killings in Pehlgam (IIOJK)
• The role of libraries and education in community empowerment.
🌟The JKSDMI team, under the leadership of Raja Najabat Hussain (Sitara-i-Pakistan), resolved to expand lobbying efforts through the UK Parliament and APPG on Kashmir, and to organize awareness activities in the UK, Europe, Pakistan, and Azad Kashmir.
🌟 JKSDMI reaffirmed its support for the Kashmiri cause and called on the international community to take notice of human rights violations in the region.
06/02/2025
میاں محمد بخش پبلک لائبریری کے کانفرنس ہال میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہونے والی تقریب کا احوال:
تقریب کی صدارت ڈائریکٹر میاں محمد بخش پبلک لائبریری بُشریٰ رحیم صاحبہ نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر میاں محمد بخش پبلک لائبریری پروفیسر عبدالرزاق چوہدری صاحب تھے۔ تقریب میں لائبریری عملہ اور دیگر قارئین نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی پروفیسر عبدالرزاق چوہدری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ کشمیر صرف ایک جغرافیائی تنازعہ نہیں بلکہ وہاں کے مظلوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور انہیں آزادی کی منزل نصیب کرے۔ آمین
29/02/2024
سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور سردار فضل رازق ایڈوکیٹ، سابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل عثمان ایڈوکیٹ، راجہ ساجد محمود کنٹری کوآرڈینیٹر JKSDMI پاکستان اور سابق ڈائریکٹر لائبریری پروفیسر عبدالرزاق چوہدری صاحب کی لائبریری آمد اور ڈائریکٹر میاں محمد بخش پبلک لائبریری بُشریٰ رحیم صاحبہ سے ملاقات۔معزز مہمانوں نے بُشریٰ رحیم صاحبہ کو ڈائریکٹر میاں محمد بخش پبلک لائبریری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور وکلا کا پہلا علمی و ادبیّ مجّلہ 24-2023 بطور تحفہ پیش کیا۔
26/02/2024
Former Director Prof.Abdul Razaq Choudhry (Retired on 11.02.2024)
25/02/2024
Madam Bushra Raheem, Director Mian Muhammad Bakhsh Public Library Mirpur AJK ✨
25/02/2024
Madam Bushra Raheem took charge as Director Mian Muhammad Bakhsh Public Library Mirpur on 24th February,2024. Library staff along with former director Prof. Abdul Razaq Choudhry welcomed the New Director Madam Bushra Raheem in the library.Madam Parveen, Principal Govt Model Science College Mirpur and her staff members were also present there to wish Madam Bushra on her new journey as Director Mian Muhammad Bakhsh Public Library Mirpur.
17/02/2024
ڈائریکٹر میاں محمد بخش پبلک لائبریری پروفیسر عبدالرزاق چوہدری صاحب کی ریٹائرمنٹ کی مرکزی الوداعی تقریب لائبریری کے کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ظہیر الدین قریشی تھے۔دیگر مہمانان میں ضلع قاضی محفوظ احمد صاحب، سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عبدالقیوم قمر صاحب، سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ظہیر چوہدری صاحب، اولڈ سروشین گورنمنٹ کالج میرپور سابق چیف انجینیئر برقیات اقبال رتیال صاحب، سابق ڈائریکٹر لائبریری پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد قاضی صاحب، پرنسپل ڈاکٹر اشفاق احمد صاحب، ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخ فیصل شہزاد صاحب، سابق امیدوار اسمبلی شہزادہ اقبال صاحب، میاں محمد بخش کے خانوادے سے تعلق رکھنے والے میاں ساجد صاحب، ریڈیو کے سابق ڈائریکٹر محمد شکیل صاحب،پرنسپل نعیم شاہد صاحب،سید مظفر عباس زیدی صاحب،پرنسپل OPF پبلک ہائی سکول محترمہ شاہین انجم،پرنسپل دی مسلم سکول اینڈ کالج محترمہ روبینہ جاوید،محترمہ شگفتہ رزاق چوہدری اور دیگر شرکاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کے سعادت پروفیسر بشارت اور ڈاکٹر محمد ابتسام الحسین نے حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ظہیر الدین قریشی کا کہنا تھا کہ پروفیسر عبدالرزاق چوہدری نے بطور ڈائریکٹر میاں محمد بخش پبلک لائبریری میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض بہترین انداز میں ادا کیے ہیں اور مثالی کام کروا کر لوگوں کے لیے لائبریری کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر صاحب کے دور میں لائبریری میں علمی و ادبی تقریبات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میاں محمد بخش پبلک لائبریری پروفیسر عبدالرزاق چوہدری نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ظہیرالدین قریشی صاحب اور دیگر تمام مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ سب مہمانان نے تقریب میں شرکت کر کے اُن کے ریٹائرمنٹ کے دن کو یادگار بنایا۔ خطاب میں ڈائریکٹر صاحب نے اپنے مختصر عرصہ تعیناتی میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیل بھی بیان کی اور اِن کاموں میں تعاون کرنے والے تمام لوگوں اور اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض ادارہ تعبیر کے چیئرمین پروفیسر خواجہ خورشید احمد صاحب نے ادا کیے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جن میں ضلع مفتی محفوظ حسین، ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخ فیصل شہزاد، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، سابق ڈائریکٹر لائبریری ڈاکٹر زبیر احمد قاضی، سابق رجسٹرار مسٹ پروفیسر وارث مرزا ،میاں محمد ساجد صاحب، چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ظہیر چوہدری صاحب، ڈائریکٹر ریڈیو محمد شکیل صاحب، سابق بینکار و رائٹر سید شبیر احمد شاہ صاحب، ماہر قانون و سابق صدر بار راجہ امتیاز حسین ایڈوکیٹ، صدر لوکل ایکٹا PGC میرپورپروفیسر عتیق صاحب ،پروفیسر خواجہ ظفر، صدر رائٹرز فورم فاروق جرال، پروفیسر عبدالستار، اے ای او محمد آصف چوہدری، سینیئر صحافی ظفر مغل،پروفیسر حبیب الحق،سابق امیدوار اسمبلی شہزادہ اقبال اور ماہر تعلیم و صدر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن مرزا وجاہت بیگ شامل تھے۔ڈائریکٹر صاحب نے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا جن میں پروفیسر خالد پرویز، پروفیسر محمود، پروفیسر یاسرمغل، پروفیسر غلام محی الدین،مرزا طعلت سابق اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس بھی شامل تھے تمام مقررین و شرکاء نے پروفیسر عبدالرزاق چوہدری صاحب کو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی اور اُنھیں شاندار الفاظ میں رخصت کیا۔