Nazryati Student Federation AJK

Nazryati Student Federation AJK

Share

Nazaryati Student Federation is a Youth Wing of “Pakistan Nazaryati Party”. Mr. Hamail Ijaz is the chairman of NSF.

This Platform is made in order to make youth leaders from all over Pakistan who will defend the ideology of Pakistan.

07/03/2025

آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد کے طلبا پر بلا جواز لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ امتحانات کے لیے فیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے تنازعہ پر طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ میں مذاکرات جاری تھے ۔ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ اور مظفرآباد انتظامیہ نے معاملات کو حل کرنے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے جو کسی صورت مناسب طرزِ عمل نہیں ہے ۔ تشدد اور گرفتاریوں سے طلبا کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چاھیں اور مزاکرات کے ذریعے امتحانات اور فیسوں کے تنازعے کو حل کرنا چاھیے ۔ طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال آزاد جموں کشمیر کے بگڑتے ہوئے نظام کو مزید بدامنی کی طرف لے جائے گا ۔ آزاد جموں کشمیر میں مختلف درسگاہوں میں حکومتی مداخلت ، خلاف میرٹ تعیناتیوں اور بھاری فیسوں کے حصول سے پہلے ہی حالات کافی دگرگوں ہوں ۔ درسگاہوں کا انتظامی اور تدریسی معیار انتہائی نچلی سطح پر ہے ۔ حکومت اور ذمہ دار اداروں کو اس کا نوٹس لے کر حالات اور ماحول کو بہتر بنانے کے فوری اقدام اٹھانے چاھیں ۔

23/01/2025

پاکستان نظریاتی پارٹی کا تیسرا یوم تاسیس تمام نظریاتی بھائیوں کو بہت بہت مبارک ہو!
ہماری جدوجہد القدس شریف کی آزادی اور پاکستان کی حقیقی خود مختاری کے حصول تک جاری رہے گی انشا اللہ۔
نظریہ پاکستان کے لیئے اپنی جانیں دینے والوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے۔

18/03/2024

پاکستانی عورتوں کو تعلیم اور نوکریاں دینی چاہیے
پڑھی لکھی ہوں یا انپڑھ ان کا مانگنے والا سسٹم ختم کرنا چاہیے ہمارے حکمران صرف عورتوں کو 12 ہزار اور 14 ہزار دیکھ کر گھر بٹھا دیتے ہیں صرف اپ نے مانگنا ہے اپنی محنت نہیں کرنی


Photos from Raja Jawad Asad's post 18/02/2024
09/01/2024

راولپنڈی پاکستان یا پھر ۔۔۔
کشمیریوں کی مَقتل گاہ ؟؟؟؟

راولپنڈی پاکستان میں آئے روز کشمیریوں کا قتلِ عام آخر کیوں ؟؟؟ تاجر ہو یا طالب عِلم ۔ مزدور ہو یا راہگیر۔ راولپنڈی شہر کشمیریوں کو تحفے میں لاشیں دے رہا ۔ لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوں یا اربابِ اختیار سارے خاموش تماشائی بنے ہوئے۔ کسی کے کان پر جٌوں تک نہیں رینگ رہی۔۔ آخر کیوں ؟ سوال تو بنتا ہے ۔۔۔۔

ہمارے مزدور مزدوری کرنے جاتے ہیں تو انکے سینے چیر کر پیٹیوں میں بند کر کے لاشیں واپس آتی ہیں۔ دیارِ غیر میں سالوں محنت کر کے واپس اسلام آباد پہنچتے ہیں تو اُنکی سالوں کی محنت کو پولیس وردی میں ملبُوس چور ،ڈاکو لے اڑتے ہیں، اگر کوئی مزاحمت کرے تو سینہ چھلنی کر دیا جاتا ہے ۔ آخر کب تک ہم لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرتے رہینگے؟

دوسری طرف کشمیر کے ہر شہر ہر گلی ہر کوُچے میں پاکستانی لوگ کاروبار کرتے ہیں کبھی سُنا ہے کہ کسی کشمیری نے کسی پاکستانی کا قتل کیا بلکہ کشمیر کے اندر بھی یہی پھیری والے ہماری زندگیوں سے کھیل کر نکل جاتے ہیں اور کوئی پوچھتا تک نہیں۔ اور ہمارے لوگ جب راولپنڈی آئیں تو پیٹی بند لاشیں ہمیں ملیں۔ کیوں؟

ہم بھی انسان ہیں ہم نے تو آپ لوگوں کو اپنی آغوش میں ٹھکانہ دیا کشمیر کی دھرتی کافی وسیع ہے وہاں سندهی مہاجر سے لیکر بلوچستان اور ہزارہ تک ،سرحد کے پختونوں سے لیکر پنجاب کے پنجابی تک یہاں تک افغانی بھی ہمارے شہروں میں آباد ہیں سب ہمارے بھائی ہیں اچھے بھلے کاروبار کر رہے نہیں خیال کبھی کسی
کشمیری نے بلوچ سرائیکی ،پختون یا پنجابی کو اپنے بھائی سے کم پیار محبت دیا ہو ۔۔۔مگر ہم جہاں بھی گئے واپس لاش بن کے لوٹے آخر یہ تعصب کیوں اور کب تک ۔۔۔؟

کل آٹھ جنوری کو برطانیہ سے آنے والے کشمیری تصرف کو پشاور روڈ راولپنڈی میں پولیس وردی میں ملبُوس لوگوں نے روکا کہ رُکیے اور اپنی شناخت چیک کروائیں جب انھوں نے آئی ڈی کارڈ چیک کیے اور تصرف کے پاس جو بیگ تھا اسے چھیننے کی کوشش کی جس پر تصرف نے مزاحمت کی اور اسے سینے میں گولی مار کر شہید کردیا گیا اسکے پاس جو کچھ بھی تھا وہ لُوٹ لیا گیا۔ ہم کیا سمجھیں یہ راولپنڈی پولیس تھی یا پولیس کے روپ میں ڈاکو؟ لیکن ایک بات تہہ ہے کہ جب تک چوکیدار نہ مِلے چور کو ہمت نہیں ملتی ۔۔۔۔۔

میں کشمیری ہونے کے حیثیت سے اپنے بے گناہ بھائی کے قتلِ عام پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُسکے قاتلوں کی گرفتاری کی ڈیمانڈ کرتا ہوں اور دنیا بھر میں موجود کشمیر كمیُونٹی ،صحافیوں میڈیا نمائندگان ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، اور حق سچ کی آواز بلند کرنے والے اصحاب فِکر و دانش سے اپیل کرتا ہوں۔
کہ 8 جنوری 2024 کی صبح پشاور روڈ راولپنڈی میں قتل ہونے والے ڈڈیال کے نوجوان چوہدری تصرف کے خون ناحق کا مقدمہ اجاگر کریں ۔برطانیہ سے پاکستان جانے والے اس نوجوان کا لرزہ خیز قتل ہم سب کیلئے انتباہ ہے ۔راولپنڈی میں دن کو پنجاب پولیس اور رات کو پولیس وردی میں ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں کا ارتکاب کیا ہے ۔لیکن پاکستان کی گورنمنٹ نے اورسیز پاکستانیز کی سیفٹی کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا پاکستان کی حکومت شُتر مُرغ کی طرح سر ریت میں دیے خوابِ خرگوش میں محو ہے اور پاکستان کی ساری انتظامیہ لوگوں کی سیفٹی کی بجائے پاکستان میں سیاسی اُتار چڑھاؤ پر لگی رہتی ہے۔۔
جس سے لوگوں کی جان و مال کا نقصان ہو رہا ہے اور اس کو اچھے طریقے سے جگایا جائے ۔ایسے مظالم تو مقبوضہ کشمیر میں بھی نہیں ہوتے ہیں ۔جو کشمیریوں کے ساتھ دورانِ سفر پاکستان میں واقعات ہو رہے ہیں۔۔۔
قتل ہونے والے ڈڈیال کے نوجوان چوہدری تصرف مقتول یو کے مانچسٹر سے اسلام آباد پاکستان پہنچے تھے وہ برِٹش سٹیزن تھے۔جن کا اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میر پور ڈوڈیال جاتے ہوئے پنجاب پولیس کی وردی میں ملبُوس افراد نے زبردستی روک کر قتل کیا ہم اورسیز كشمیر کمیونٹی اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اور اُنکے قاتلوں کی گرفتاری کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔

08/11/2023

9 November
Iqbal Day
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں


17/10/2023
26/09/2023
17/08/2023

تیری اُمت نے مرے گھر کی اہانت کی ہے
ابن مریم نے محمد؃ سے شکایت کی ہے

پاکستان نظریاتی پارٹی جڑانوالہ میں ہونے توہین رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتی ہے

25/07/2023

Time for Raja Jawad Asad has finally come to an end as a
Chairman Nazariyati Students Federation
It was not easy for me to spread it all over Pakistan by myself but Allhumdulilaah my team did it!
Best of luck for the team to come!
Pakistan Zindabad

15/07/2023

Pakistan Rising Stars is going to organize live session. The topic is 👇🏻

LEADERSHIP AND COMMUNICATION SKILLS
Our respected guest speaker of the session will be 👇🏻

Shaheer Haider Malik Sialwi
(Chairman and founder of Pakistan Nazriati Party)

Venue : Facebook
Day : Saturday
Time : 10:00 pm

For more information you can contact at
📱 0310-8677508
Your presence will be highly appreciated



Reagards;
Pakistan Rising Stars

Want your business to be the top-listed Government Service in Mirpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Mirpur
100240