JKLF

Website

JKLF Official account of Jammu Kashmir Liberation Front (JKLF)

19 Sept 2026 | TADA/POTA CourtChairman JKLF Yasin Malik appeared via VC from Tihar in Sarla Bhat, 1990 case.Counsel Abu ...
19/09/2026

19 Sept 2026 | TADA/POTA Court
Chairman JKLF Yasin Malik appeared via VC from Tihar in Sarla Bhat, 1990 case.
Counsel Abu Adil Pandit applied to withdraw vakalatnama. Prosecution sought adjournment.
Next Hearing : 17 Oct 2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ایک اہم آن لائن اجلاس مورخہ 13 ستمبر برطانیہ کے وقت کے مطابق 3 بجے،  یورپ کے 4 ...
13/09/2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ایک اہم آن لائن اجلاس مورخہ 13 ستمبر برطانیہ کے وقت کے مطابق 3 بجے، یورپ کے 4 بجے، گلف کے 5 بجے اور پاکستانی زیر انتظام کے 7 بجے ہو گا ۔ اہم فیصلہ جات متوقع ہیں ۔

شکیل جرال
مرکزی ترجمان
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ

10/09/2026

نامور پاکستانی صحافی احمد نورانی کے ساتھ ڈاکٹر توقیر گیلانی کا موجودہ حالات پر مکمل انٹرویو۔

04/09/2026

Yasin Malik’s video call from Tihar Jail — what he told his sister.
After his affidavit, sister Abida spoke to him on VC from Tihar.
She asked: “Yasin, what step have you taken? What are you doing?”
He said nothing. Tears in his eyes. Only helplessness.
His message to the family:
“I have made a deal with God. I will not beg for my life. Don’t go to anyone. Ask only Allah.”

04/09/2026

یاسین ملک نے بہن کو کیا پیغام دیا تہاڑ جیل سے۔

20 August 2026 .Press Release London. JKLFExpresses Deep Concern over Ambassador of the United States of America to  Ind...
20/08/2026

20 August 2026 .
Press Release
London.

JKLF
Expresses Deep Concern over Ambassador of the United States of America to India Sergio Gor,s Remarks on Jammu and Kashmir.

The Jammu and Kashmir Liberation Front - JKLF - notes with deep concern the recent statement by the American Ambassador to India, Sergio Gor, characterizing Jammu and Kashmir as “an important part of India” and an “internal matter of India.”

JKLF has observed that such characterizations do not reflect the internationally recognized status of Jammu Kashmir. The genesis of the issue over Jammu Kashmir is internationally recognised through multiple United Nations Security Council resolutions and remains to be resolved one way or another.
"It is intrinsically linked to the right to self-determination of the people of Jammu Kashmir on both sides of the ceasefire line , as enshrined in international law and in the UN Charter", Shakeel Jaral, Central Spokesman of JKLF, has stated in a statement.

By calling Jammu Kashmir as "an important part of India” the American High Commissioner has not done service to upholding long standing American stance in the UN, which provides military observers in the region because of the ongoing conflict.

JKLF spokesman has said that the ambassador's statement is not only factually incorrect but a direct afront to international law and the the United Nations' stances on occupied territories worldwide.

“The people of Jammu and Kashmir have consistently sought a peaceful and just resolution to the dispute in accordance with UN Charter and the aspirations of the people of JammuKashmir cannot be ignored with passage of time.

JKLF spokesman reiterates that the people of Jammu Kashmir on both sides do not accept any unilateral steps or legal changes to determine their political future and that the final status of the entire state of Jammu Kashmir can only be determined through a free, fair, and impartial process of self-determination.

We call upon the United Nations, the Organization of Islamic Cooperation, the European Union, and all concerned members of the international community to press upon both India and Pakistan to help facilitate a peaceful resolution of the longstanding issue of self-determination in Jammu Kashmir.

JKLF spokesman stated that their organisation remains committed to non-violent political struggle on both sides and will continue to pursue for peace, justice, and dignity of all the people of entire state of Jammu Kashmir.

Shakeel Jaral

Central Spokesman

Jammu Kashmir Liberation Front - JKLF

05/08/2026

*پریس ریلیز*
*لندن | 5 اگست 2026ء*

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF) نے 5 اگست کو *"یومِ سیاہ"* قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ تنظیم 85 ہزار مربع میل پر مشتمل ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی اور مکمل خود مختاری کے حصول کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری عوام کی حمایت سے پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ یہ تنظیم بھارت اور پاکستان کو اپنی مادروطن کو مستقل طور پر تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی، اور آٹھ دہائیوں کی تاخیر کے باوجود بھارت اور پاکستان کو جموں کشمیر کے عوام سے کیے گئے بین الاقوامی اور قومی وعدوں کو پورا کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان شکیل جرال کی جانب سے جاری کردہ تحری بیان میں تنظیم نے بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جس کے تحت 7 سال قبل بغیر کسی مشاورت یا مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی رضامندی کے ریاست کو غیر قانونی طور پر ایک یونین ٹریٹری میں شامل کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ 5 اگست کا یہ غیر قانونی عمل پاک-بھارت ملی بھگت کا شاخسانہ تھا، اور جو کچھ پاکستان اب آزاد کشمیر میں کر رہا ہے وہ ریاست کو طاقت کے ذریعے مستقل طور پر تقسیم کرنے کی ایک مکروہ سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اپنے عوام کی اس بہادرانہ جدوجہد کو سراہتا ہے جو بھارت اور پاکستان کی اس ملی بھگت کے خلاف ہے جس کا مقصد کشمیری علاقوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے اپنے وفاق میں شامل کرنا ہے۔

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف رہنے والے جموں کشمیر کے عوام نہ تو بھارتی پارلیمنٹ کے اس اقدام کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی وہ پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی اقدام کو قبول کریں گے جس کا مقصد جموں کشمیر کو مستقل طور پر تقسیم کرنا ہے۔

بیان میں تمام کشمیری شہداء اور جموں کشمیر کے شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جو آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں، جیسا کہ راولاکوٹ کی مزاحمتی تحریک سے واضح ہے۔ ترجمان نے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جو 2019ء سے تہاڑ جیل میں غیر قانونی اور من مانے طور پر قید ہیں، اور ساتھ ہی ان دیگر تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسی طرح آزاد کشمیر کے ان آزادی پسند عوام سے بھی اظہارِ ہمدردی کیا گیا جنہیں گزشتہ دو ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر قتل اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے پارٹی کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک یہ اپنے منطقی انجام کو نہ پہنچ جائے۔ کشمیری عوام ایک خودمختار اور آزاد ریاست جموں کشمیر کے اپنے دیرینہ ہدف کو حاصل کریں گے، اور یہی بھارت اور پاکستان کے درمیان آٹھ دہائیوں سے جاری خونریزی اور جنگوں کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے آزاد کشمیر میں ہونے والے فراڈ اسمبلی انتخابات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اسلام آباد و لاہور میں خواتین اور بچوں سمیت گرفتار کیے گئے معصوم کشمیری مظاہرین کی مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران گرفتار کیے گئے ہزاروں سیاسی کارکنوں، طلباء اور صحافیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا جا سکتا جو بھارت نے 1986ء کے انتخابات میں کیا تھا، جس کے نتیجے میں مسلح تصادم پیدا ہوا۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ 5 اگست 2019ء کو بھارت کے نقشِ قدم پر چل کر آزاد کشمیر کے علاقے کو تقسیم کرنے سے باز رہے۔ مقامی کٹھ پتلی حکومت اور پاکستان کی حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ان کے جائز "چارٹر آف ڈیمانڈ" پر کیے گئے معاہدوں کو پورا کرنے کے اپنے عہد کو تسلیم کریں۔


شکیل جرال
مرکزی ترجمان
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ

پریس ریلیز31 جولائی 2026لندن برطانیہجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا سینئر رہنما کمانڈر فاروق خان کی شہادت پر  تنظیم کا گہرے رن...
01/08/2026

پریس ریلیز
31 جولائی 2026
لندن برطانیہ

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا سینئر رہنما کمانڈر فاروق خان کی شہادت پر تنظیم کا گہرے رنج و غم کا اظہار۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے اپنے سینئر رہنما، سابق وائس چیئرمین اور تحریکِ آزادیٔ جموں کشمیر کی ممتاز شخصیت سردار محمد کمانڈر فاروق خان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق کمانڈر فاروق تحریکِ آزادیٔ جموں کشمیر، عوامی حقوق اور قومی وقار کی جدوجہد کا ایک اہم حوالہ تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قومی ازادی کی تحریک، عوام کے حقوق اور قومی شناخت کے لیے وقف رکھی تھی۔ کمانڈر فاروق شہید قائد تحریک امان اللہ خان کے دست راست اور قریبی ساتھی تھے اور بھارتی جیل میں قید جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے قابل اعتماد ساتھی ، استاد اور تحریک کے قابلِ اعتماد رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ اپنی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ کردار اور تنظیمی صلاحیتوں کے باعث انہوں نے تحریک کے مختلف ادوار میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

ترجمان کے مطابق کمانڈر فاروق 27 جولائی کو راولاکوٹ میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے اور دو روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے محمد رشید شہید اسامہ شہید، عثمان نذیر شہید ، نعیم بٹ شہید سمیت دیگر بھمبر، میرپور، کوٹلی، پلندری بلوچ شجاع آباد، راولاکوٹ، مظفرآباد کے تمام شہداء کو بھی زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں،انٹرنیشنل میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں، پاکستان کے اپوزیشن لیڈروں کو پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر جانے دیا جائے تاکہ تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔

مرکزی ترجمان نے کہا کہ کمانڈر فاروق کی وفات نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پوری تحریکِ آزادیٔ کشمیر اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی سیاسی، قومی اور تحریکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ کمانڈر فاروق شہید کے قومی آزادی کی جدوجہد کو منزل کے حصول تک جاری رکھے گا ۔

ترجمان نے نہتے اور پرامن کشمیری عوام پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے لوگوں کو شہید اور زخمی کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان اور کٹھ پتلی حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام پر طاقت کے بےجا استعمال کو فوری طور پر بند کیا جائے ، عوام کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو پورا کیا جائے، گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے ، تمام ایف آرز اور دیگر نوٹیفکیشنز واپس لے کر مذاکرات کے عمل کو فوری طور دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے ۔
ترجمان نے کہا کہ ہم راولاکوٹ کے کے غیور عوام خاص کر راولاکوٹ کی ماوں بہنوں بیٹیوں کے ایثار، مہمان نوازی اور حب وطنی اور دو ماہ کی صبر آزما اور لازوال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ھم برنالہ چھمب سے تاو بٹ تک اپنے تمام عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی مرکزی قیادت نے کمانڈر فاروق شہید سمیت تمام شہدا کی قومی، عوامی اور تحریکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ جموں کشمیر کے عوام اپنے تمام شہدا کی قربانیوں کو نہ ہی فراموش کریں گے اور نہ ہی رائیگاں جانے دیں گے ۔اللہ تعالیٰ تمام شہدا کی کامل مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، اور تمام شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ ساتھ ہی لواحقین، رفقائے کار اور تحریک سے وابستہ تمام کارکنوں کے لیے صبرِ جمیل کی تلقین کی گئی ہے۔

مرکزی ترجمان شکیل جرال
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ

21/07/2026

تہاڑ جیل میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل کی وجہ سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک آج کی عدالت کی کارروائی میں شامل نہ ہو سکے۔ اگلی سماعت اب 14 اکتوبر 2026 کو ہوگی۔

منصفانہ رسائی کی یہ مسلسل انکار انصاف اور انسانی حقوق کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔

Due to internet connectivity issues in Tihar Jail, Chairman JKLF Yasin Malik was unable to join today’s court proceedings. The next hearing is now scheduled for 14 October 2026.
This continued denial of fair access raises serious concerns about justice and rights.

Address

Ansari Palaza Basement Nangi Sector B2 Mirpur Azad Kashmir
Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKLF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share