Additional District Health Office - CDC Mirpur AJK

Additional District Health Office - CDC Mirpur AJK

Share

"ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ، صحت مند معاشرے کی ضمانت – آگاہی، نگرانی اور آپ کی شمولیت کے ساتھ"

30/03/2026

ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان کی سربراہی میں انسداد ڈینگی وائرس کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فداحسین راجہ، ایم ایس ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز احمد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر CDCڈاکٹر ندیم احمد فضلد اد،ایڈیشل ڈی ایچ او ڈڈیال ڈاکٹر شمائلہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ میر پورمحمد اسحاق مغل،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرکامران حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس محمد ریاض،محکمہ اطلاعات کے راجہ کرامت عزیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ و ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیوسردار وقاص آغا،DSV عبدالوحید،عمران محمود،رفاقت حسین نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی ایک وائرل انفیکشن ہے جو ایک خاص قسم کے مادہ مچھر کی افزائش اور اس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صحت و صفائی کے نظام کو مربوط بنایا جائیگا اور انسداد ڈینگی کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر بھی سو فیصد عمل کروایا جائیگا۔جملہ ادارے اس حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ ڈینگی مچھر کے لاروے کی افزائش ہی نہ ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ڈینگی وائرس یا ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں صاف پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کے لاروے کے خاتمے کے لیے صفائی و ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا اس حوالے سے بلدیہ اور دیگر ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پوری کریں گے ڈینگی مچھر مار سپرے کروائی جائے گی جبکہ دیگر حفاظتی انتظامات بھی کر وائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقین سے کہا کہ وہ سکولوں اور کالجوں میں جا کر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے بچوں کو اگاہی دیں۔ ڈینگی وائرس سے بچاؤ سے احتیاطی تدابیر میں مچھروں کی افزائش نسل کو کنٹرول کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہونی چاہیے۔شہری گھروں کے اندراور آس پاس چھتوں،گملوں، نالیوں، کھانے کے برتنوں،ٹائروں کے کباڑ،پرندوں کے برتنوں اور دیگر کھلی جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں۔ سرکاری دفاتر، گھروں اور عمارتوں کی کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگا کر مچھروں کے داخلے کو روکیں۔انسداد ڈینگی سپرے کروایا جائے۔

Photos from Additional District Health Office - CDC Mirpur AJK's post 02/02/2026

*الحمدللہ رب العالمین*
آج بروز پیر، مورخہ 2 فروری 2026ء کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور کے مین آفس میں تزئین و آرائش، مرمتی اور مجموعی حسن و خوبصورتی کی تکمیل کے بعد افتتاحی دعائے خیر کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی آفس سی ڈی سی کو ایک نئی، دلکش اور معیاری شناخت حاصل ہوئی۔ دفتر کی مرمتی، زیب و زینت اور تزئین و آرائش کا یہ تمام کام ڈاکٹر ظہیر اقبال بابر، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ آزاد جموں و کشمیر کی خصوصی وساطت، توجہ اور سرپرستی میں پایۂ تکمیل تک پہنچا، جبکہ نفیس بیکری میرپور کے محترم شاہد صاحب نے اس منصوبے کے لیے تمام تر مالی تعاون اپنی جانب سے فراہم کیا اور ذاتی دلچسپی، خلوص اور پیشہ ورانہ سلیقہ مندی کے ساتھ کام کی تکمیل کو یقینی بنایا۔ ان کی فیاضی اور حسنِ ذوق کے باعث آفس کو حقیقی معنوں میں ایک نئی، خوبصورت اور جاذبِ نظر شکل ملی۔
اس دعائیہ تقریب میں جناب ڈاکٹر فدا حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور، اور ڈاکٹر ندیم احمد فضلداد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور نے خصوصی شرکت کی۔
مزید برآں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور کے افسران و ملازمین نے بھی انتظامی امور، رہنمائی اور تعاون کی صورت میں اپنا کردار ادا کیا، جس سے باہمی ہم آہنگی اور تعاون کی ایک عمدہ مثال قائم ہوئی اور دفتر کو ایک مثالی اور ماڈل سرکاری دفتر بنانے میں مدد ملی۔ دفتر ہذا کا تمام عملہ ڈاکٹر ظہیر اقبال بابر، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ آزاد کشمیر اور بالخصوص محترم شاہد صاحب، نفیس بیکری میرپور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے دفتر کی خوبصورتی، بہتری اور معیار کو بلند کرنے کے لیے اپنی فراخدلانہ مالی معاونت اور مخلصانہ کاوشوں سے قابلِ قدر کردار ادا کیا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سرکاری دفتر عوامی خدمت اور امانت کا مرکز ہوتا ہے۔ یہاں عوام الناس کی دادرسی، مسائل کے حل، اور تحریری و دفتری امور کی انجام دہی میں جو سہولت اور بہتری پیدا ہوئی ہے، وہ یقیناً خدمتِ خلق کے زمرے میں آتی ہے۔ دفتر ہذا میں بہتری کے لیے خرچ کیا گیا ہر روپیہ اور ہر کوشش بلاشبہ صدقۂ جاریہ ہے، جس کا اجر ان شاء اللہ دنیا اور آخرت دونوں میں شاملِ حال ہوگا۔
اللہ تعالیٰ تمام شاملِ کار افراد کی اس نیک کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے ذریعۂ خیر و برکت بنائے اور اس دفتر کو ہمیشہ عوامی خدمت، شفافیت اور حسنِ کارکردگی کی روشن مثال بنائے۔ آمین

Photos from Additional District Health Office - CDC Mirpur AJK's post 04/11/2025

ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت و مسلم ہینڈز میرپورکی مشترکہ آگاہی مہم
میرپور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ندیم احمد فضلداد کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت عامہ (متعدی امراض) اور مسلم ہینڈز کے باہمی تعاون سے سیکٹر بن خرماں میں ڈور ٹو ڈور ڈینگی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس مہم کا بنیادی مقصد شہریوں میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آگاہی فراہم کرنا اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔
مہم کے دوران محکمہ صحت اور مسلم ہینڈز کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر شہریوں کو ڈینگی بخار کی علامات، اس کے پھیلاؤ کے اسباب اور احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا۔ عوام کو خاص طور پر ہدایت کی گئی کہ:

✅ گھروں اور اردگرد کے ماحول میں پانی جمع نہ ہونے دیں
✅ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں
✅ مچھر دانی اور ریپیلنٹ کے استعمال کو معمول بنائیں
✅ صبح و شام مچھروں سے بچاؤ کی اضافی احتیاط کریں
نمائندگان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
> “ڈینگی سے تحفظ صرف محکمہ صحت کی کوششوں سے ممکن نہیں بلکہ عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔ ہر شہری اپنے ذمہ داری کا احساس کرے اور اپنے گھر، محلہ اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھے۔”
صحت حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم میں بھرپور کردار ادا کریں اور محکمہ صحت کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

27/10/2025

"محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مؤثر فوگنگ سپرے مہم جاری ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، ڈینگی کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دیں۔ 🦟🚫💪"

25/10/2025

ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور کی خصوصی فوگنگ مہم جاری ہے۔
آئیں! صفائی رکھیں، مچھر بھگائیں، اور ڈینگی سے محفوظ رہیں۔ 🦟🚫

Photos from Additional District Health Office - CDC Mirpur AJK's post 21/10/2025

چیئرمین ریڈکریسنٹ آزادجموں و کشمیر سردار شفیق احمد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر ندیم احمد فضل داد سے ملاقات ، حالیہ ڈینگی ایمرجنسی میں شعبہ متعدی امراض کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی.

16/10/2025

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر ندیم احمد فضلداد کی ہدایت پرمیرپور میں ڈینگی مچھروں کے خاتمہ کے لیے انسداد ڈینگی سکواڈ نے بس سٹینڈ، آٹو مارکیٹ، سیکٹر بن خرماں ،نیو سٹی سیکٹر اے، سیکٹر ایف اور سیکٹر بی کی مکمل گلیوں/سڑکوں میں فوگنگ سپرے کروائی جا رھی ھے ۔
محکمہ صحت عامہ ڈینگی وائرس کے خلاف عوامی تعاون سے ہی کامیابی حاصل کر سکے گا، عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے گھروں سے مچھروں کی بریڈنگ پلیسز کا فوری خاتمہ کیا جائے،حالیہ سیزن کے دوران شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،کھڑے پانی کی فوری نکاسی کی جائے، اپنے آپ کو مچھروں کے کاٹنے سے بچائیں،،محکمہ صحت عامہ (متعدی امراض) دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے، شہری محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، تاکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور شہر اور گردونواح اس وبائی مرض سے محفوظ رہ سکیں ۔
،

Photos from Additional District Health Office - CDC Mirpur AJK's post 15/10/2025

میرپور۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین/ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر ندیم احمد فضلداد کی ہدایت پر ڈینگی وائرس سے آگاہی اور گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے حوالے سےایک جامع آگاہی سیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال میں منعقد کیا گیا جس کا اہتمام محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور نے مسلم ہینڈز کے تعاون سے کیا۔ اس سیشن کا مقصد طلباء اور اسکول کے عملے کو ڈینگی بخار سے بچاؤ، اس کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا اور گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے موقع پر ہاتھ دھونے کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔محکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹر محمد جنید ڈزیز سرویلنس آفیسر ، محمد عقیل ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر اور ظفر اقبال سیکٹر انچارج شعبہ متعدی امراض نے شرکت کی۔

سیشن کا آغاز ڈینگی بخار سے متعلق ایک معلوماتی پریزنٹیشن سے ہوا جس میں ڈاکٹر محمد جنید نے بتایا کہ ڈینگی وائرس ایڈیز مچھر کے ذریعے پھیلتا ہے۔ اس کی عام علامات میں تیز بخار، شدید جسم درد، سر درد اور تھکن شامل ہیں۔ ڈزیز سرویلنس آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ گھروں اور آس پاس کے ماحول میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ مچھروں کی افزائش روکی جا سکے۔ ساتھ ہی بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ڈینگی وائرس کے خلاف مہم میں طلبہء اساتذہ کرام، سفیر کا کردار ادا کر سکتے ہیں

ڈینگی آگاہی کے بعد سیشن کا دوسرا حصہ گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے حوالے سے تھا، جس میں ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر نے صابن اور پانی سے صحیح طریقے سے ہاتھ دھونے کے مراحل کا عملی مظاہرہ کیا۔ ہاتھ دھونا روزمرہ بیماریوں جیسے اسہال، نزلہ، زکام اور دیگر متعدی امراض سے بچاؤ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ طلباء نے اس مظاہرے میں بھرپور دلچسپی لی اور آگاہی کے لیے پمفلٹس اور پوسٹرز بھی تقسیم کیے گئے۔

مسلم ہینڈز کا تعاون اس سیشن کے کامیاب انعقاد میں کلیدی رہا، جنہوں نے نہ صرف تعلیمی مواد فراہم کیا بلکہ سیشن کی تنظیم میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں سوال و جواب کا ایک دلچسپ سیشن منعقد کیا گیا، جس میں طلباء نے سوالات کر کے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

مجموعی طور پر یہ آگاہی سیشن انتہائی مؤثر اور کامیاب رہا، جس نے طلباء میں صحت کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے شعور بیدار کیا اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ کے عملی طریقے سکھائے۔ اس قسم کی سرگرمیاں معاشرے میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Photos from Additional District Health Office - CDC Mirpur AJK's post 25/09/2025

ڈاکٹر شمائلہ کرن، انچارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور نے ہمراہ سیکٹر انچارج میرپور اور ڈینگی سکواڈ کے ڈینگی متاثرہ مریض کے گھر وزٹ کیا جہاں مریض اور اہل خانہ کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، مریض کو مچھر دانی کے اندر رکھنے، زیادہ پانی اور مائعات پلانے، بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے اسپرین یا بروفن استعمال نہ کرنے اور علامات بگڑنے کی صورت میں فوری ہسپتال سے رجوع کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ اہل خانہ کو گھریلو ماحول میں پانی جمع نہ ہونے دینے، کولر، ٹینکیوں، گملوں اور پرانے ٹائروں کو خشک و صاف رکھنے اور مچھر بھگانے والی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا؛ اس موقع پر ڈینگی سکواڈ نے گھر اور اردگرد کے ماحول کا معائنہ کرتے ہوئے لاروا کی تلاش اور سرویلنس کا عمل مکمل کیا، گھر میں مچھر مار سپرے بھی کیا گیا اور اہل خانہ کو موقع پر ہی عملی طور پر دکھایا گیا کہ کن جگہوں پر مچھر افزائش کرتے ہیں، آخر میں ڈاکٹر شمائلہ کرن نے سکواڈ کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ متاثرہ علاقے میں سرویلنس اور ہیلتھ ایجوکیشن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Mirpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Opposite Municipal Cooperation A/5 Nangi
Mirpur
10250

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:30
Tuesday 08:30 - 15:30
Wednesday 08:30 - 15:30
Thursday 08:30 - 15:30
Friday 08:30 - 14:15
Saturday 08:30 - 15:30