05/06/2026
The Election Commission Azad Jammu and Kashmir, in exercise of the powers conferred by Sub-Sections (1) and (2) of Section 32 of the Azad Jammu and Kashmir Elections Act 2020, is pleased to appoint District Returning Officers, Returning Officers and Assistant Returning Officers mentioned in the Schedule below for the purpose of holding General Elections 2026 to the Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly.
05/06/2026
Muzaffarabad; 05 June, 2026.
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس(ر) غلام مصطفی مغل نے ممبر الیکشن کمیشن سید نذیر گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں 45 براہ راست نشستوں پر انتخابات27 جولائی 2026 کوہوں گے۔انتخابی عمل کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے پاک فوج، رینجرز فورس، پولیس اور دیگر پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تقرریوں، تبادلوں اورنئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاہم اے ڈی پی میں شامل ترقیاتی سکیموں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کی بنیاد درست ووٹر لسٹ کی تیاری ہے، آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کیلئے حتمی ووٹر لسٹ کی تیاری ذمہ داری سے مکمل کر لی ہے، ووٹر لسٹ کی اجرائیگی میں نادرا سسٹم میں تکنیکی وجوہات کی بناء پر ابتدائی غلطیوں کو دور کرنے کیلئے نادرا اور انتظامیہ کا تعاون مثالی رہا جس پر ان کا شکر گزار ہوں،میڈیا کا صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ہمارے ساتھ تعاون رہا ہے۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی کے تمام حلقوں میں انتخابات 27 جولائی 2026 کو منعقد ہوں گے۔امیدوار 9 جون سے 19 جون 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکیں گے۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جون 2026 کو کی جائے گی اسی روز درست نامزدگیوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 جون سے 24 جون 2026 تک الیکشن کمیشن میں دائر کی جا سکیں گی۔اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 جون 2026 کو ہوگی جبکہ ان پر حتمی فیصلے 28 سے 29 جون 2026 کے دوران سنائے جائیں گے۔امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔انتخابی میدان میں موجود امیدواروں کی فہرست یکم جولائی 2026 کو شائع کی جائے گی انتخابی نشانات 2 جولائی 2026 کو الاٹ کیے جائیں گے۔اسی روز امیدواروں اور ان کے انتخابی نشانات کی حتمی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
31/05/2026
ترجمان آزاد جموں وكشمير الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کے آئین کے مطابق قانون ساز اسمبلى کی آئینی مدت پوری ہونے سے قبل ساٹھ (60) ایام کے اندر عام انتخابات كا انعقاد لازمی آئینی تقاضا ہے۔ موجوده قانون ساز اسمبلى اسمبلی کا پہلا اجلاس 3 اگست كو متعمد ہوا تھا جس كى بنیاد پر اسمبلى كی آئینی مدت كا تعين كيا جاتا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق انتخابی شيڈول
اسمبلى كي مدت کے اختتام سے كم از كم پینتالیس (45) روز قبل جارى كيا جانا ضرورى ہے تاکہ انتخابی عمل بروقت اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ مذکورہ آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جون کے پہلے ہفتے میں موقع ہے۔ جس کے بعد انتخابی سرگرمیاں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور غير جانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضرورى انتظامات مکمل کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ اور مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ انتخابی عمل آئین وقانون کے مطابق خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
25/05/2026
کوٹلی ۔۔ عثمان منیر سانولہ (ریٹرننگ آفیسر) نے نشست ہا برائے یوتھ کونسلر یونین کونسل راجدھانی تحصیل دولیاں جٹاں ضلع کوٹلی کے انتخاب کے لئے ضلعی دفتر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں امیدواران سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔
23/05/2026
کوٹلی ۔۔ عثمان منیر سانولہ (ریٹرننگ آفیسر) نے نشست ہا برائے چیئرمین یونین کونسل بڑالی تحصیل و ضلع کوٹلی کے انتخاب کے لئے ضلعی دفتر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں امیدواران سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔
22/05/2026
مظفرآباد(پی آئی ڈی )21مئی 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے معزز عدالت العالیہ کے فیصلہ بعنوانی " وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن وغیره " مصدره 05.10.2023 اور آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ ورولز 2020کے متعلقہ قوانین کی روشنی میں قومی اتحاد پارٹی آزاد جموں و کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) آزاد جموں وکشمیر اور جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے پیش کردہ دستاویزات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد مورخہ 21.05.2026 کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ایکشن پلان کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے لئے 30 مئی 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم مزید سیاسی جماعتوں کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنے کے پیش نظر اس مدت میں 10 ایام کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل 10 جون 2026 تک جاری رہے گا۔پریس ریلیز کے مطابق وہ تمام سیاسی جماعتیں جو آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کے تحت مقررہ شرائط اور قانونی معیار پر پورا اترتی ہیں اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ 10جون 2026تک آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں جمع کرواسکتی ہیں۔ یہ امر بھی وضاحت کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری یہ خبریں کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر نے 33 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے، بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کسی بھی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی بلکہ سیاسی جماعتوں کی سابقہ رجسٹریشن معزز عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کے فیصلہ کی روشنی میں ختم ہوئی تھی جبکہ رجسٹریشن کا موجود عمل تا حال مطابق فیصلہ معزز عدالت العالیہ والیکشنز ایکٹ 2020 جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کے انعقاد کے لئے تمام قانونی تقاضے بروقت مکمل کرنے اور انتخابی نظام کو مزید مضبوط و موثر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
*****