05/03/2026
ہمارے جونیئر حسنین (آئی آر تھرڈ سمسٹر) کے ساتھ گزشتہ سال اسپورٹس ویک کے دوران فٹبال میچ کھیلتے ہوئے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ میں شدید چوٹ آئی۔ ان کا علاج سی ایم ایچ راولپنڈی میں کروایا گیا۔
یہ حادثہ اسپورٹس ڈائریکٹر کی جانب سے مؤثر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس نے علاج کے اخراجات کی مد میں دو لاکھ روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، جن میں سے اسی ہزار روپے فوری طور پر ادا کیے گئے تھے جبکہ باقی رقم بعد ازاں ادا کی جانی تھی۔
کے کے یو کے صدر جناب نواز رئیس کی مسلسل جدوجہد، ثابت قدمی، ذمہ دارانہ قیادت اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے آج بقایا مکمل رقم حسنین کے حوالے کر دی ہے۔ ہم صدر کے کے یو نواز رئیس کی مدبرانہ قیادت، مثبت کردار اور طلبہ دوست رویے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
الحمدللہ، حسنین کو علاج کی مد میں وعدہ کردہ مکمل رقم وصول ہو چکی ہے۔
تمام یونین ممبران اور طلبہ سے گزارش ہے کہ آئندہ اسپورٹس ویک یا کسی بھی کھیلوں کی سرگرمی کے دوران جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔
اس نوعیت کے کسی بھی مسئلے کی صورت میں یونین آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
والسلام
Regard:- Shanu Azizi

19/02/2026
07/02/2026
03/02/2026
31/01/2026
30/01/2026
25/01/2026