Town Committee Mirwah Gorchani

Call Contact the organization

Town Committee Mirwah Gorchani For Serve People of Town Mirwah Gorchani.

منشیات کے خلاف ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمیشنر تعلقہ شجاع آباد وسیم لاشاری،چئیرمین ٹاؤن کمیٹی میرو...
15/09/2026

منشیات کے خلاف ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمیشنر تعلقہ شجاع آباد وسیم لاشاری،چئیرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی انجینئر احسان الحق آرائیں،ڈی ایس پی شجاع آباد، ایس ایچ او میرواہ گورچانی، انجمن تاجران، تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال میرواہ کے عملے اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ کے اساتذہ نے کی۔ ریلی میں منشیات کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

میراہ گورچانی :کمشنر میرپورخاص کا میرواہ گورچاڻي کا دورہ: کمشنر میرپورخاص شہمیر خان بھٹو نے میرواہ گورچاڻي کا دورہ کرکے ...
04/09/2026

میراہ گورچانی :کمشنر میرپورخاص کا میرواہ گورچاڻي کا دورہ: کمشنر میرپورخاص شہمیر خان بھٹو نے میرواہ گورچاڻي کا دورہ کرکے گورنمنٹ ہائی اسکول، تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال اور واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ کیا۔ اسکول کے دورے کے دوران اساتذہ اور طلبہ کے حاضری رجسٹر چیک کیے گئے اور طویل عرصے سے غیر حاضر طلبہ کا امتحانی ریکارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عربی اور آٹھویں جماعت کے اساتذہ سے پیریڈ پلان کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی، جبکہ طلبہ کی کم حاضری پر ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل کو حاضری بہتر بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ کمشنر نے اسکول میں پودا بھی لگایا۔ اسپتال کے دورے کے دوران داخل مریضوں سے سہولیات کے بارے میں خیریت دریافت کی گئی۔ کونسلر حاجی علی احمد گورچاڻي نے اسپتال میں سہولیات اور ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے شکایات پیش کیں، جس پر ایم ایس ڈاکٹر سنتوش کمار نے وضاحت کی کہ مریضوں کا مناسب علاج کیا جاتا ہے، تاہم ڈاکٹروں کی کمی ضرور ہے اور مزید ڈاکٹروں کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کو خط لکھا گیا ہے۔
واٹر سپلائی کے دورے کے دوران پانی کے تالابوں میں کلورین نہ ملانے کے حوالے سے انجینئر سے پوچھ گچھ کی گئی، جس پر انجینئر نے بتایا کہ سپلائی کے دوران کلورین ملائی جاتی ہے۔ کمشنر کے مطمئن نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کو پبلک ہیلتھ انجینئرز کے ساتھ اجلاس کرکے مناسب کلورینیشن کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ یہاں بھی شجرکاری کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچاڻي چوہدری احسان الحق آرائیں، وائس چیئرمین وکیل ہیرا لال میگھواڑ، اسسٹنٹ کمشنر وسیم احمد لاشاری، ٹائون افسر دلاور منگریو، ڈی ایچ او ڈاکٹر سندیپ، پرنسپل احسان مغل، ہیڈ ماسٹر رانا مظہر محمود، کونسلر حاجی علی احمد گورچاڻي، اکبر راجپوت، پریم کمار بھیل، فقیرومل، کیم چند بھیل، مظہر اسحاق گورچاڻي، کونسلر ضیاء القاسمی، نصیر راجپوت، برکت سموں، بشیر احمد سمیت دیگر افسران، تاجر رہنما اور شہری بھی موجود تھے۔

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی انجینئر احسان الحق آرائیں نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں آج من...
27/08/2026

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی انجینئر احسان الحق آرائیں نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں آج منعقدہ 14 اگست کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔ جس میں انہوں نے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں تعاریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیے، جبکہ14 اگست کے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل احسان مغل، ایس ایم سی چیئرمین رانا سلیم اختر اور اکبر علی بھی موجود تھے۔

🌹✨ ماہِ ربیع الاول کی آمد پر ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کا خوبصورت اقدام ✨🌹چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی انجینئر چوہد...
22/08/2026

🌹✨ ماہِ ربیع الاول کی آمد پر ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کا خوبصورت اقدام ✨🌹

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں نے عشقِ رسول ﷺ کے مقدس مہینے ربیع الاول کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد کی انتظامیہ میں لائٹنگ کا سامان، جھنڈے اور دیگر تزئین و آرائش کا سامان تقسیم کیا تاکہ شہر بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منایا جا سکے۔

اس موقع پر رانا سلامت علی راجپوت، رانا سعید راجپوت، سابق وائس چیئرمین حاجی علی احمد گورچانی، پیر ضمیر الحق، جاوید حنیف،راؤ ذوالفقار علی راجپوت،ماسٹر ریاض احمد اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

شہری حلقوں نے چیئرمین چوہدری احسان الحق آرائیں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں مساجد کی خدمت اور جشنِ میلاد ﷺ کے انتظامات میں تعاون ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔

💚 اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 💚

ربیع الاول شریف کے انتظامات کے حوالے سے آج ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت ٹاؤن کمیٹ...
20/08/2026

ربیع الاول شریف کے انتظامات کے حوالے سے آج ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین انجنیئر احسان الحق آرائیں نے کی۔ مٹینگ میں شہر کے نامور علماء کرام اور سیکورٹی اور واپڈاکے اہلکاروں نے شرکت کی
مٹینگ کے دوران جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے روٹس، محفلوں کے انتظامات، صفائی ستھرائی، روشنی، پانی اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمیشنر تعلقہ شجاع آباد محمد وسیم لاشاری، ٹاؤن آفیسر دلاور حسین، کونسلر اسلامت علی راجپوت ،کونسلر حاجی علی احمد گورچانی، اپوزیشن اراکین کونسلر ضیاء القاسمی،کونسلر رانا نصیر احمد،کونسلر رانا بشیراحمد،کونسلر برکت علی سموں،پولیس اور واپڈا کے اہلکار بھی موجود تھے۔ چیئرمین انجینئر احسان الحق آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ربیع الاول شریف کے بابرکت مہینے میں جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور محفلوں میں شرکت کرنے والے شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ بجلی، پانی اور دیگر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

میرواہ گورچانی: 14 اگست پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول میرواہ گورچانی، نایاب گرامر ہائی اسکول...
14/08/2026

میرواہ گورچانی: 14 اگست پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول میرواہ گورچانی، نایاب گرامر ہائی اسکول میرواہ گورچانی اور گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری اسکول میرواہ گورچانی میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات منعقد کی گئیں۔
تقریبات کا آغاز قومی پرچم کشائی سے کیا گیا، جس کے بعد تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، قومی گیت، ٹیبلو اور مختلف خاکے پیش کیے۔ ننھے بچوں نے جوش و جذبے کے ساتھ تقاریر کرکے تقریب میں موجود مہمانوں اور والدین سے بھرپور داد وصول کی۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات بھی دیے گئے۔ تقریب سے ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیئرمین چوہدری احسان الحق آرائیں، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد وسیم احمد لاشاری، پرنسپل احسان مغل، رانا مظہر محمود، رانا سلیم اختر، شمشاد مغل اور وائس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی ایڈووکیٹ ہیرالال میگھواڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ مقررین نے کہا کہ آج کے طلبہ ہی کل کے معمار ہیں۔ تعلیم، نظم و ضبط، محنت اور حب الوطنی کو اپنا مقصد بنا کر نوجوان ملک کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 14 اگست جشنِ آزادی کے موقع پر ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کی جانب سے بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین چوہدری احسان الحق آرائیں، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد وسیم احمد لاشاری اور وائس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی ایڈووکیٹ ہیرالال میگھواڑ نے سول اسپتال میرواہ گورچانی کا دورہ کیا، جہاں مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ان کی عیادت کی گئی۔
واٹر سپلائی کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے، جس کا مقصد ماحول کو سرسبز، صاف اور خوبصورت بنانا ہے۔
تقریبات کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر وسیم احمد لاشاری میرواہ گورچانی پریس کلب پہنچے، جہاں صحافیوں کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور پاکستان کی آزادی کی خوشی مل کر منائی گئی۔
تقریب کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
جشنِ آزادی مبارک!

14/08/2026

14 August Celebration Clip
# mirwahgorchani

Celebration of 14 August 2k26at Government Boys Higher Secondary School Mirwah GorchaniChief Guest Waseem Ahmed Lashari ...
14/08/2026

Celebration of 14 August 2k26
at Government Boys Higher Secondary School Mirwah Gorchani
Chief Guest Waseem Ahmed Lashari Assistant Commissioner Taluka Shujaabad and Engr Ahsan ul Haque Arain Chairman Town Committee Mirwah Gorchani.




13/08/2026

Address

Near Bagh Wali Masjid
Mirwah

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00

Telephone

+92233896363

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Town Committee Mirwah Gorchani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Town Committee Mirwah Gorchani:

Shortcuts

Share