02/10/2026
ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی ہدایات کے مطابق آج اپر مہمند سب ڈویژن اور لوئر مہمند سب ڈویژن کے دو مقامات پر فری مسجد ہیلتھ ڈیسک قائم کیے گئے، جن کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
جامع مسجد یکہ غونڈ بازار، تحصیل یکہ غونڈ میں مستند طبی عملے کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا، جبکہ جامعہ نوریہ عزیزیہ، میاں منڈی، تحصیل حلیم زئی میں بھی مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو مفت طبی مشاورت فراہم کیے گئے۔ اس موقع پر بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، بخار اور دیگر عام امراض کی مفت اسکریننگ بھی کی گئی۔ مقامی آبادی نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور مساجد میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔ شرکاء نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
ضلعی انتظامیہ مہمند خیبر پختونخوا گڈ گورننس پالیسی اور عوامی ایجنڈے کے مطابق عوامی خدمات تک رسائی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔