Pakhtun Students Federation BZU Multan

Pakhtun Students Federation BZU Multan

Share

Official page of Pashtun Students Federation BZU Multan—Affiliated with Awami National Party ❤🚩🚩

28/05/2026

سانحۂ ٹکر — پشتون تاریخ کا ایک المناک باب

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سانحۂ ٹکر کے شہداء کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔
ٹکر کی سرزمین پر انگریز سامراج نے ظلم، جبر اور بربریت کی وہ داستان رقم کی جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ عدم تشدد، امن اور قومی شعور کے علمبردار خدائی خدمتگاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 70 سے زائد بے گناہ پشتونوں کو شہید کیا گیا، مگر سامراج یہ نہ جان سکا کہ قوموں کی آزادی کی تحریکیں گولیوں سے نہیں دبائی جا سکتیں۔

سانحۂ ٹکر اس بات کی گواہی ہے کہ پشتون قوم نے ہمیشہ اپنے وطن، اپنی شناخت اور اپنے حق کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ خدائی خدمتگار تحریک نے باچا خان بابا کی قیادت میں عدم تشدد، شعور، تعلیم اور امن کا راستہ اختیار کیا، لیکن سامراجی قوتوں نے اس پُرامن تحریک کو بھی خون میں نہلایا۔

آج بھی جب ہم ٹکر کے شہداء کو یاد کرتے ہیں تو یہ عہد دہراتے ہیں کہ ظلم، جبر، سامراجیت اور استحصالی قوتوں کے خلاف شعور، اتحاد اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

شہداء ٹکر کی قربانیاں پشتون قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، اور آنے والی نسلوں کیلئے مزاحمت، حوصلے اور سیاسی شعور کی علامت رہیں گی۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان

27/05/2026

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ہرنائی شاہرگ میں دہشتگردوں کی جانب سے نہتے اور بے گناہ عوام پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
اس بزدلانہ حملے میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق صدر سلال میانی کے چچازاد بھائی کی شہادت پر ہم دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم شہید کے اہلِ خانہ، دوستوں اور تمام لواحقین کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہیداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سمجھتی ہے کہ پشتون وطن میں جاری دہشتگردی، بے امنی اور معصوم عوام کا قتل ناقابلِ برداشت ہے۔ ایسے واقعات انسانیت، امن اور پشتون روایات پر حملہ ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

غم کی اس گھڑی میں ہم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جاری کردہ:
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان

Photos from Pakhtun Students Federation BZU Multan's post 22/05/2026

Congratulations to the former General Secretary Abbas Orakzai , former Joint Secretary Tahir Khan Zimri and former senior member Zakir Ullah of Pakhtun Students Federation Bahauddin Zakariya University on the successful completion of their degrees.

Your journey at the university was not only about education but also about struggle, awareness, unity, and representing the voice of students with courage and dignity. Today, as you complete this important chapter of life, we are proud of your achievements and contributions to the student movement.

May your future be filled with success, honor, and greater opportunities to serve society and the Pashtun nation.
Wishing you all the very best for the next journey ahead.
_____________________________________________

د پښتون سټوډنټس فېډرېشن بهاوالدين زکريا پوهنتون پخواني جنرل سېکرټري عباس اورکزئي، پخواني جوائنټ سېکرټري طاہر حان زمري او پخواني سيئنر ممبر ﺫاکر اللّٰه ته د ډګری مکمل کولو په مناسبت زړۀ له کومې مبارکي وړاندې کوو.

ستاسو د پوهنتون سفر يوازې د تعليم تر حده محدود نه وو، بلکې دا د شعور، مبارزې، يووالي او د زده کوونکو د حقونو د اواز پورته کولو سفر هم وو. تاسو په خپل وخت کې د تنظيم او وطنپالنې يو ښکلی مثال وړاندې کړی دی.

نن چې تاسو د ژوند دا مهم پړاو بشپړوئ، مونږ ستاسو په لاسته راوړنو وياړو او ستاسو د روښانه مستقبل لپاره نېکې هيلې لرو.
الله دې تاسو ته نور هم عزت، کاميابي او د ولس خدمت کولو توفيق درکړي.


🎓

Photos from Pakhtun Students Federation BZU Multan's post 22/05/2026

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی تقسیم نامنظور!

فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو آیم آین آیس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں ضم کرنے کی مجوزہ پالیسی کے خلاف آج بروز جمعہ 22 مئی 2026 کو اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ کی جانب سے کیے گئے پُرامن احتجاج کی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان بھرپور حمایت کرتی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی جیسے تاریخی اور علمی ادارے کو تقسیم کرنے کے فیصلے نہ صرف تعلیمی ماحول کو متاثر کریں گے بلکہ طلبہ کے مستقبل، ادارے کی شناخت اور انتظامی استحکام پر بھی منفی اثرات مرتب کریں گے۔

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ طلبہ کے حقوق، تعلیمی اداروں کے تحفظ اور جمہوری آواز کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر اُس اقدام کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی جو طلبہ اور تعلیمی نظام کے مفاد کے خلاف ہو۔

تعلیم دشمن فیصلے نامنظور!

جاری کردہ:
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان




19/05/2026

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے میاں افتخار حسین کو سیکورٹی الرٹ جاری ہونے پر تشویش کا اظہار

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کو سیکورٹی الرٹ جاری ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

میاں افتخار حسین پشتون قومی سیاست کی ایک اہم اور مدبر آواز ہیں جنہوں نے ہمیشہ امن، جمہوریت، عدم تشدد اور پشتون قومی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ایسے حالات میں سیاسی و قومی رہنماؤں کو درپیش خطرات نہ صرف تشویشناک ہیں بلکہ یہ خطے کے امن اور جمہوری عمل کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن مطالبہ کرتی ہے کہ متعلقہ ادارے میاں افتخار حسین کو فوری اور مؤثر سیکورٹی فراہم کریں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی سیاسی و قومی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔

ہم اس موقع پر یہ واضح کرتے ہیں کہ پشتون وطن مزید بدامنی، تشدد اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

امن، جمہوریت اور قومی یکجہتی ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

جارى کرده:
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ❤


| |

17/05/2026

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے خلاف متشدد اور تعصب پر مبنی رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
دن دھاڑے جامعہ میں اسلحہ کے ساتھ طلبہ و طالبات پر حملہ کرنا انتظامیہ کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔
یہ مذہبی جھتے پنجاب کی ہر جامعہ میں دیگر صوبوں سے آنے والوں کے خلاف نسلی و لسانی تعصب روا رکھنے
میں پیش رہتے جن کو انتظامیہ کے چند بنیاد پرست عناصر کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کی تمام جامعات کو اپنا علمی گھر سمجھتے ہیں اور انکی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب مطالبہ کرتی ہے کہ کی جامعات میں شدت پسند دھشتگرد گروہوں جو ضیاء الحق کے پالیسی کے تحت عالمی دہشتگردی کے مرتکب ہوئیں ان کو لگام لگائے اور پنجاب میں تاریخی اقوام کے خلاف نسلی و لسانی بنیادوں پر تعصب اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف اقدامات اٹھائے۔
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پیش آنے والے واقعے سے طلبہ و طالبات کی زندگی خطرے میں ہے طلبہ کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ جو بھی گروہ جامعات میں اسلحہ کی نمائش کرے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔




17/05/2026

پریس ریلیز

پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریش کل بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں عام طلبہ پر ایک شدت پسند مذہبی جتھے کی طرف سے فائرنگ کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتی ہے۔ یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کی میٹنگ کے دن یونیورسٹی میں ایک جتھے کی طرف سے عام طلبہ پر خصوصاً بلوچستان اور ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر جملہ بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔

یونیورسٹی میں دو ہفتوں سے انتظامیہ کے چند شر پسند اساتذہ کی پشت پناہی سے شدت پسندوں کا یہ ٹولہ پاکستان کی امن پسند اور تاریخی اقوام کے خلاف مسلسل نسل پرستی اور نفرت انگیزی پھیلا رہا ہے جو پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو کسی صورت قبول نہیں۔

پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کی تمام جامعات کو اپنا گھر سمجھتی ہے اور اس میں تعلیم، شعور اور سیاست کرنا ہر قوم و علاقے کے طلبہ کا بنیادی حق سمجھتی ہے۔

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طلبہ پر یونیورسٹی کے اندر فائرنگ سے جامعہ کی انتظامیہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے کہ اسلحہ کیسے اندر لے کر آئے؟

یہ جنونی ٹولہ اور انسانیت کی تکریم سے عاری گروہ جس جامعہ میں جاتا ہے وہاں تشدد اور شدت پسندی پھیلاتا ہے۔ مذہب کے لبادے میں چھیے یہ لوگ جامعات میں نفرت پھیلانے اور انتظامیہ کی آلہ کاری کے سوا کوئی خدمت نہیں کرتے۔

پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن وزیر تعلیم پنجاب کی نگرانی میں یونیورسٹی کی طلبہ تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنا کر اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان جیسی آزاد خیال اور طلبه دوست جامعہ کا مستقبل داؤ پر نہ لگے۔

جاری کرده:
پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن


17/05/2026

یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک بات ہے کہ ایک منظم، محفوظ اور تعلیمی ادارے کے اندر مسلح افراد آکر نہتے پشتون طلبہ پر حملے کریں۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ یونیورسٹی کے پُرامن ماحول، طلبہ کے تحفظ اور تعلیمی آزادی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے کھلی ناانصافی سمجھتے ہیں۔

ہم یونیورسٹی انتظامیہ اور حکومتِ پنجاب سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا فوری، سنجیدہ اور مستقل حل نکالا جائے تاکہ کیمپس کے اندر خوف، تشدد اور غنڈہ گردی کا خاتمہ ہو۔ ایسے حالات نہ صرف طلبہ کی ذہنی کیفیت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ تعلیمی سرگرمیوں اور علمی ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہمیشہ پُرامن سیاست، برداشت اور شعور کی بات کی ہے، اور آئندہ بھی ہمارا راستہ امن، اتحاد اور تعلیم ہی ہوگا۔ تاہم اگر انتظامیہ کی جانب سے مسلسل خاموشی اختیار کی گئی اور طلبہ کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا، تو کسی بھی غیر متوقع صورتحال کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوگی۔

ہم اپنے پشتون صحافی بھائیوں، سیاسی شخصیات، سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور پشتون طلبہ کے تحفظ، عزت اور بنیادی حقوق کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

جاری کردہ:
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان

Photos from Pakhtun Students Federation BZU Multan's post 15/05/2026

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مذمتی بیان

گزشتہ دو دنوں سے یونیورسٹی میں پشتون طلبا کے خلاف جاری تشدد اور غنڈہ گردی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ دو دن قبل جمعیت طلبا تنظیم کے کارکنان نے پشتون طلبا پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد اگلے روز بھی جب پشتون طلبا کو اکیلا پایا گیا تو ان پر دوبارہ حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

آج صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب جمعیت سے تعلق رکھنے والے افراد بیس سے پچیس مسلح غنڈوں کے ساتھ یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور پشتون طلبا پر جان لیوا حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے نہ صرف شدید تشدد کیا بلکہ فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ اس واقعے نے یونیورسٹی کے پرامن تعلیمی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس بزدلانہ حملے، اسلحہ کلچر اور طلبا پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ تعلیمی ادارے علم، شعور، برداشت اور امن کے مراکز ہوتے ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض عناصر یونیورسٹیوں کو تشدد اور خوف کی سیاست کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

ہم یونیورسٹی انتظامیہ، وائس چانسلر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، یونیورسٹی میں اسلحہ لانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور طلبا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن واضح کرنا چاہتی ہے کہ ہم یونیورسٹی میں ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور اسلحہ کلچر کے سخت خلاف ہیں۔ ہم ایک پرامن، تعلیمی اور برابری پر مبنی ماحول کے حامی ہیں جہاں ہر طالب علم بلا خوف و خطر اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔

یہ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ یونیورسٹی کے تمام طلبا کے لیے محفوظ، پرامن اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرے اور کسی بھی گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دے.

جاری کردہ:
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان
Pakhtun Students Federation

10/05/2026

🌸 Happy Mother’s Day 🌸

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے دنیا بھر کی تمام عظیم ماؤں کو دل کی گہرائیوں سے مادر ڈے مبارک۔ ❤️

ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، قربانی، دعا، حوصلے اور بے لوث شفقت کا دوسرا نام ہے۔
ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کی خوشیوں کے لیے ہر دکھ، ہر تکلیف اور ہر مشکل کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتی ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت ماں کی محبت کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔
آج کے دن ہم اپنی تمام ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں، خصوصاً پشتون مائیں، جنہوں نے ہمیشہ صبر، غیرت، بہادری اور قربانی کی مثال قائم کی۔
جنہوں نے جنگ، محرومیوں اور مشکلات کے باوجود اپنے بچوں کو علم، شعور اور انسانیت کا درس دیا۔ اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں۔
💐 مور د مینې، عزت او قربانۍ نوم دی.
💐 د نړۍ ټولو میندو ته، خاص کر پښتنو میندو ته د مورانيو نړيواله ورځې مبارکي وایو.

اللہ تعالیٰ تمام ماؤں کو صحت، خوشی اور لمبی عمر عطا فرمائے، اور جو مائیں ہم سے بچھڑ چکی ہیں اللہ پاک اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲

جاری کرده:
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان




Want your business to be the top-listed Government Service in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

BZU
Multan